تعارف آصف شفیع - خوش آمدید

نوید صادق

محفلین
ہم خوبصورت لب و لہجہ کے نوجوان شاعر آصف شفیع کو محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اور امید کرتے ہیں کہ آصف کی آمد محفل میں ایک بھرپور اضافہ ثابت ہو گی۔
 

آصف شفیع

محفلین
شکریہ

نوید صاحب! بہت شکریہ کہ اآپ نے ادبی محفل میں خوش آمدید کہا۔امید ہے ہمیں ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملتا رہے گا۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت بہت خوش آمدید آصف شفیع صاحب - ہم تو آپ کے یہاں آنے سے پہلے ہی بہت مدّاح ہیں - اپنی شاعری سے ضرور نوازئیے گا - اور نوید صادق صاحب کا بھی شکریہ کہ انہوں نے آپ کو اردو محفل کی راہ دکھائی - :)
 

محمد وارث

لائبریرین
اردو محفل پر خوش آمدید آصف شفیع صاحب، آپ کی کچھ غزلیں اس محفل پر پڑھنے کی مجھے سعادت حاصل ہے اور امید ہے کہ اپنے خوبصورت کلام سے ہمیں نوازیں گے!

نوید صادق صاحب کا بھی بہت شکریہ کہ پہلے باقی احمد پوری صاحب اور اب آصف شفیع صاحب کو 'اردو محفل' پر لائے ہیں، یقیناً ان احباب کی آمد سے محفل کو چار چاند لگ جائیں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید آصف شفیع صاحب۔ نوید صادق سے گزارش ہے کہ ان کو فعال بننے پر راضی کریں۔ باقی صاحب کا تو ایک بھی پیغام نہیں دیکھا اب تک۔
 

نوید صادق

محفلین
خوش آمدید آصف شفیع صاحب۔ نوید صادق سے گزارش ہے کہ ان کو فعال بننے پر راضی کریں۔ باقی صاحب کا تو ایک بھی پیغام نہیں دیکھا اب تک۔

اعجاز بھائی

آصف تو ماشاءاللہ بہت فعال شخص ہیں۔
باقی صاحب کے بھی اب کچھ پیغام نظر آ رہے ہیں۔ انہیں شائد اردو لکھنے میں ذرا دقت محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے دو تین روز کا لکھا ہے لیکن میں آج کل میں ان کے گھر گیا تو انہیں بتا دوں گا۔ تفصیل سے۔
 

مرک

محفلین
خوش آمدید۔۔۔۔۔
آپ کو پتہ ہے پاکستان کے صدر کا نام بھی آصف ہے کہیں آپ وہی آصف تو نہیں:grin::grin::grin:
بہرحال جی آیا نو:)
 

جیا راؤ

محفلین
السلام علیکم

خوش آمدید آصف شفیع صاحب
آپ کو محفل پر دیکھ کر بہت ہی اچھا لگا۔:)

بہت شکریہ نوید صاحب کہ آپ نے اتنے اچھے شاعر کو 'محفل' کی راہ دکھائی۔:)
 

آصف شفیع

محفلین
اہلِ محفل کا بہت شکریہ کہ مجھے اسقدر خوش آمدید کہا گیا۔حیرت اور مسرت کی بات یہ ہے کہ " مجھ سے پہلے اس گلی میں میرے افسانے گئے"کے مصداق دوستوں سے میرا تعارف محفل میں آنے سے پہلے ہی ہو چکا تھا۔دوستوں کے فوری رسپانس پر خوشگوار حیرت ہوئی۔نوید صاحب کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے آپ دوستوں سے متعارف کروایا۔محسن صاحب کیلیے عرض ہے کہ میں وہ آصف تو نہیں جو ملک کا صدر بنا ہے،البتہ میرے لیے خوشی کی بات یہ ہےآپ کی محفل کا ممبر بنا ہوں۔اور اگر صدر صاحب بھی اس محفل میں شریک ہو جائیں تویقینا ان کو بھی خوش آمدید کہا جائےگا۔
 

زینب

محفلین
خوش آمدید آصف صاحب۔۔۔۔۔اگر وہ والے آصف مطلب صدر یہاں آیئں وت انہیں سیاست کے تانوں بانوں کی سیر کروایئے گا۔۔۔۔۔ان کی روح خوش ہو جائے گی اپنے بارے میں ہمارے خیالات سن کے
 

پپو

محفلین
جی آیاں نوں پپو کی طرف سے امید ہے اردو محفل پر رونق میں اضافہ کا باعث ہونگے جب تعارف ہوگیا مکمل تو سجائیں اک محفل شعرو سخن بھی
 

مرک

محفلین
اہلِ محفل کا بہت شکریہ کہ مجھے اسقدر خوش آمدید کہا گیا۔حیرت اور مسرت کی بات یہ ہے کہ " مجھ سے پہلے اس گلی میں میرے افسانے گئے"کے مصداق دوستوں سے میرا تعارف محفل میں آنے سے پہلے ہی ہو چکا تھا۔دوستوں کے فوری رسپانس پر خوشگوار حیرت ہوئی۔نوید صاحب کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے آپ دوستوں سے متعارف کروایا۔محسن صاحب کیلیے عرض ہے کہ میں وہ آصف تو نہیں جو ملک کا صدر بنا ہے،البتہ میرے لیے خوشی کی بات یہ ہےآپ کی محفل کا ممبر بنا ہوں۔اور اگر صدر صاحب بھی اس محفل میں شریک ہو جائیں تویقینا ان کو بھی خوش آمدید کہا جائےگا۔
کیوں ہیں ابھی صدر صاحب سے کام بھی تو نکلوانے ہیں بہت سے لوگوں کو:grin::grin::grin:
 
Top