سر، نوید صاحب نے محفل میں مدعو کرتے وقت تعارف تو کروا دیا تھا۔ نوید صاحب سے پھر اسدعا ہے کہ کچھ مزید تعارف کروا دیں۔کچھ میں عرض کیے دیتا ہوں میں پیشے کے اعتبار سے انجینیر ہوںاور آجکل بسلسہءروزگار سعودی عرب میں مقیم ہوں۔ میری شاعری کے چار مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ 1- ذرا جو تم ٹھہر جاتے 2- ترے ہمراہ چلنا ہے3- کوئی پھول دل میں کھلا نھیں 4-پیار سزاواں( پنجابی شاعری) اس کے علاوہ شاعری کے کچھ انتخاب بھی میں نے مرتب کیے ہیں جن میں " روشن غزلیں"- " آنگن آنگن خوشبو" - " وہ تو خوشبو ہے" اور "پہلی دھوپ" قابل ذکر ہیں۔
محفل میں سودائی اور مجنوں بڑھتے چلے جارہے ہیں۔مرا جنوں ہی مرا آخری تعارف ہے
میں چھوڑ آیا ہوں اپنا ہر اک نشان کہیں
آصف شفیع صاحب محفلِ میں خوش آمدید!
اُمید ہے محفل آپ کے اعلٰی ذوق کی تسکین کا باعث ہوگی۔
محفل میں سودائی اور مجنوں بڑھتے چلے جارہے ہیں۔
راستے میں کوئی دیوار اٹھا دی جائے۔
نوید تو کیا آپ بھی صادق آباد میں رہتے ہیں؟اعجاز بھائی
آصف تو ماشاءاللہ بہت فعال شخص ہیں۔
باقی صاحب کے بھی اب کچھ پیغام نظر آ رہے ہیں۔ انہیں شائد اردو لکھنے میں ذرا دقت محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے دو تین روز کا لکھا ہے لیکن میں آج کل میں ان کے گھر گیا تو انہیں بتا دوں گا۔ تفصیل سے۔
نوید تو کیا آپ بھی صادق آباد میں رہتے ہیں؟
نوید تو کیا آپ بھی صادق آباد میں رہتے ہیں؟
خرم بھائی۔
میرا گھر بہاولپور میں ہے۔ ملازمت کے سلسلہ میں ایک عرصہ سے لاہور میں ہوں۔
مغل صاحب! آئیے گا ذرا!
ہم بھی بہاولپور میں آٹھ سال رہے کہیں آپ دکھائی نہیں دیئے؟ ایں چہ چکر است؟
احمد پور شرقیہ کے پھیرے بھی لگتے رہے کہ واقف ہیں ہم وہاں کے رنگ کوچہ و خاک سے
محسن صاحب آپ تو مجھے آسمان سے گرا کے کھجور میں آٹکانا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
آپ 8 سال رہے ۔آپ نے ہمیں بتایا تک نہیں۔ہم بھی بہاولپور میں آٹھ سال رہے کہیں آپ دکھائی نہیں دیئے؟ ایں چہ چکر است؟
احمد پور شرقیہ کے پھیرے بھی لگتے رہے کہ واقف ہیں ہم وہاں کے رنگ کوچہ و خاک سے