تعارف آصف علی، ایم ۔فل اردو سکالر، یونیورسٹی اوریئنٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی لاہور

asifali00733

محفلین
آپ کی محبت ہے محترم!

سیکھنے سکھانے کا عمل یک طرفہ تو ہوتا نہیں سو اگر کچھ نہ کچھ سرگرمی ہوتی رہے تو اکتسابِ فیض کے مواقع سب کے لئے ہی میسر آتے رہتے ہیں۔

خوش رہیے۔
بجا فرمایا حضور! آپ سے مجھے شدید اتفاق ہے :)
 
فاخر رضا

محفلین
آصف علی، ایم ۔فل اردو سکالر، یونیورسٹی اوریئنٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی لاہور
اتنی ساری انگلش کا اردو ترجمہ بتا دیں بھائی.
 
محمداحمد

لائبریرین

ڈاکٹر صاحب!

آپ اردو اسکالر سے انگریزی کا ترجمہ پوچھ رہے ہیں۔ اس کا ترجمہ تو آپ کو کرنا چاہیے۔ :) :) :)
 
کیا مزیدار جواب دیا ہے. آپ کے ساتھ خوب جمے گی.
میرا ترجمہ تو کالر میں اسٹیتھواسکوپ تک ہی محدود ہے بھائی. اس اردو والے کالر کا ہمیں کیا پتا، اردو تو ہماری مادری زبان ہے. پڑھ کر کالر اونچا کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی.
 
محمداحمد

لائبریرین
کیا مزیدار جواب دیا ہے. آپ کے ساتھ خوب جمے گی.
کچھ چیزیں موسم کے اثر سے بھی جم رہی ہیں۔ :)

میرا ترجمہ تو کالر میں اسٹیتھواسکوپ تک ہی محدود ہے بھائی. اس اردو والے کالر کا ہمیں کیا پتا، اردو تو ہماری مادری زبان ہے. پڑھ کر کالر اونچا کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی.

اب لکھنؤ والے تو بغیر کالر کے کرتے پہنا کرتے تھے۔ وہائٹ کالر اور سیاہ کالر کا ٹنٹا ہی نہ تھا۔ مزید یہ کہ پڑھنے کے باوجود بھی کالر اونچا نہیں ہوا کرتا تھا۔ :)
 
asifali00733

محفلین
آصف علی، ایم ۔فل اردو سکالر، یونیورسٹی اوریئنٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی لاہور
اتنی ساری انگلش کا اردو ترجمہ بتا دیں بھائی.
دیکھیے حضور! ایم۔ فل کا اردو ترجمہ کہیں آپ کو دستیاب ہو تو ضرور بتایئے گا کیوں کہ مجھے واقعی نہیں پتا ایم ۔ فل کا اردو ترجمہ( ہاں یہ ماسٹر آف فلاسفی کا مخفف ہے)
سکالر کے لیے اردو میں متبادل لفظ عالم مستعمل ہے، اس کے علاوہ سکالر سے عموماً وہ طالب علم مراد ہوتا ہے جو سندی تحقیق کے لیے کسی جامعہ میں داخل ہو،
یونیورسٹی کا اردو ترجمہ میری نظر سے نہیں گزرا، البتہ اردو میں یونیورسٹی کے لیے جامعہ کا لفظ استعمال ہوتا ہے، جو کہ عربی زبان کے مادہ "جَمَعَ" سے مشتق ہے۔
اوریئنٹل کالج کے لیے بھی اردو کا کوئی لفظ میری نظر سے نہیں گزرا اس کے لیے بھی عربی ہی کے الفاظ "کلیہ" برائے کالج، اور "شرقی یا شرقیہ" برائے اوریئنٹل مستعمل ہیں۔ واللہ اعلم :)
 
فاخر رضا

محفلین
کچھ چیزیں موسم کے اثر سے بھی جم رہی ہیں۔ :)

اب لکھنؤ والے تو بغیر کالر کے کرتے پہنا کرتے تھے۔ وہائٹ کالر اور سیاہ کالر کا ٹنٹا ہی نہ تھا۔ مزید یہ کہ پڑھنے کے باوجود بھی کالر اونچا نہیں ہوا کرتا تھا۔ :)
بس جی کبھی غرور نہیں کیا. ویسے میرا لباس زیادہ تر آپریشن تھیٹر والا ہوتا ہے جس میں کالر کے علاوہ بھی بہت سی چیزیں نہیں ہوتیں.
 
فاخر رضا

محفلین
دیکھیے حضور! ایم۔ فل کا اردو ترجمہ کہیں آپ کو دستیاب ہو تو ضرور بتایئے گا کیوں کہ مجھے واقعی نہیں پتا ایم ۔ فل کا اردو ترجمہ( ہاں یہ ماسٹر آف فلاسفی کا مخفف ہے)
سکالر کے لیے اردو میں متبادل لفظ عالم مستعمل ہے، اس کے علاوہ سکالر سے عموماً وہ طالب علم مراد ہوتا ہے جو سندی تحقیق کے لیے کسی جامعہ میں داخل ہو،
یونیورسٹی کا اردو ترجمہ میری نظر سے نہیں گزرا، البتہ اردو میں یونیورسٹی کے لیے جامعہ کا لفظ استعمال ہوتا ہے، جو کہ عربی زبان کے مادہ "جَمَعَ" سے مشتق ہے۔
اوریئنٹل کالج کے لیے بھی اردو کا کوئی لفظ میری نظر سے نہیں گزرا اس کے لیے بھی عربی ہی کے الفاظ "کلیہ" برائے کالج، اور "شرقی یا شرقیہ" برائے اوریئنٹل مستعمل ہیں۔ واللہ اعلم :)
آپ نے آخر میں مفتی حضرات کی طرح واللہ اعلم کہ کر جان چھڑا لی ورنہ اور مزہ آتا.
 
Top