لوگ تو آتے جاتے رہتے ہیں کہ یہ آوا جائی لگی ہی رہے گی ،، آنے والوںکے لئے خیر مقدمی کلمات ادا کئے جاتےہیں اور جانے والوںکو الوداع کہا جاتا ہے ۔۔ اردو محفل پر بھی آنے والوںکو خوش آمدید کہنے کے لئے دھاگے بلکہ ان کی نلکیاں کھلی ہوئی ہیں لیکن جانے والوںکے لئے کوئی کچا پکا دھاگا نظر نہیں آتا ۔
بس یہی سوچ کر میں نے آپ احباب کی آسانی کے لئے ایک دھاگا کھول دیا ہے کہ یہاں جانے والوں کو آفیشیلی الوداع کہا جا سکے ۔۔
اب سوال ہے بارش کا پہلا قطرہ کون بنے گا ،، تو میں ہوں نا ۔۔ ۔۔
آخر میں کوئی شعر لکھا جا سکتا تھا بارے جدائی کے لیکن معزرت کہ اس وقت کوئی الوداعی شعر یاد نہیں آ رہا ،، یوں بھی الوداع تو آپ لوگوں نے کہنا ہے ،، سو شعر بھی آپ کی جانب سے ہونا چاہیئے ۔۔
چلیں میری جانب سے ایک مصرع پر گزارہ کر لیں ،،
پیہم سجود پائے صنم پر دم وداع