آف لائین اردو انگلش ڈکشنری (یونیکوڈ)

السلام علیکم
میں نے تقریباً 6 ماہ قبل انسٹال کیا تھا اسکے بعد سے میری لغت کی تلاش ختم ہو گئی۔ باآسانی کام چلتا ہے۔
جزاک اللہ ثمہ جزاک اللہ
کچھ اٍضافہ اگر کیا ہو تو ضرور مشتہر کریں
 

محمد مسلم

محفلین
کیا سٹار ڈکٹ کے لیے کہیں سے عربی اور فارسی فائلیں مل سکتی ہیں؟ مہر بانی فرما کر احباب معاونت فرمائیں۔
 

بشیر احمد

محفلین
گذشتہ ایک سال سے سائنسدان بھائی کی یہ ڈکشنری استعمال کررہاہوں اتنا عظیم الشان سافٹویئر وہ بھی فری مہیا کرنا بہت بڑی خدمت ہے ،ان کیلئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں

اداروں کا کام ایک فرد کی طرف سے سرانجام دینا یقینا خراج تحسین کا متسحق ہے
ان کی محنت کا بدلہ ان کو اللہ تعالی ہی دے گا لیکن کم ازکم اردو محفل والوں کی طرف سے سائنسدان بھائی کیلئے ایک عدد امتیازی ایوارڈ جاری کرنا چاہئے


میرا خیال ہے کسی صاحب کا بھی اس پوسٹ کی طرف دھیان نہیں گیا ورنہ توقع ہے کہ جواب ضرور ملتا۔
میرے خیال میں اسٹارڈکٹ کی سائیٹ پر ہی عربی کی فائیلز موجود ہیں
 

محمداحمد

لائبریرین
میرے پاس کچھ اسٹار ڈکشنریز ہیں۔ جو محفل پر ہی غالباً شاکر بھائی کے توسط سے ملی تھیں۔

مجھے انڈروائڈ کی کوئی فری ایپ درکار ہے جو ان لیمیٹڈ ڈکشنریز کو چلا سکے؟ کیا کوئی دوست اس سلسلے میں مدد کر سکتا ہے۔

دوست
عبید انصاری
 
میرے پاس کچھ اسٹار ڈکشنریز ہیں۔ جو محفل پر ہی غالباً شاکر بھائی کے توسط سے ملی تھیں۔

مجھے انڈروائڈ کی کوئی فری ایپ درکار ہے جو ان لیمیٹڈ ڈکشنریز کو چلا سکے؟ کیا کوئی دوست اس سلسلے میں مدد کر سکتا ہے۔

دوست
عبید انصاری
احمد بھائی مجھے سٹار ڈکشنریز چھوڑے کافی عرصہ ہوگیا ہے اس لیے کچھ خاص یاد نہیں ہے۔ شاکر بھائی کا انتظار ہی کرنا پڑے گا۔
 
بہت شکریہ عبید بھائی!

کیا متبادل استعمال کرتے ہیں آپ پھر؟
اردو سے اردو کے لیے مقتدرہ کی آن لائن اردو لغت کا سہارا ہے۔ اس کی ایپ بھی موجود ہے۔
انگلش سے اردو کے لیے کمپیوٹر پر Wordinn انسٹال کر رکھی ہے جوکہ اچھی آف لائن ڈکشنری ہے۔ اور گوگل سے بھی مدد لیتا ہوں۔
اردو سے انگلش کے لیے گوگل ٹرانسلیٹر یا گوگل سرچ استعمال کرتا ہوں۔
انگلش عربی کے لیے Reverso استعمال کرتا ہوں جوکہ آن لائن ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ عرصے سے استعمال میں ہے حالانکہ اور بھی ڈکشنریز ڈاونلوڈ کرکے چیک کیں مگر پسند نہ آئیں
یہ نہیں اندازہ کہ آپ کے کام کی ہے یا نہیں

بہت شکریہ! اسے بھی دیکھتا ہوں استعمال کرکے۔ :)
 
Top