اسلام و علیکم !
سٹار ڈکشنری انٹر نیٹ پر مفت میں دستیاب ایک بہت اچھا اوپن سورس ڈکشنری پروگرام ہے جو لینکس اور ونڈوز دونوں کے لئے قابل استعمال ہے۔ اسے ایک چینی دوست لی رے نے سی پلس پلس پروگرامنگ لینگوئج استعمال کرتے ہوئے تشکیل دیا ہے۔ پروگرام درحقیقت ایک ڈکشنری انٹرفیس ہے جسے کام کرنے کے لیے ایک اصلی ڈکشنری فائل (ٹیکسٹ) کی ضرورت ہوتی ہے۔ انٹرنیٹ پر ایسی سینکڑوں فائلیں مفت میں کئی زبانوں کے لیے دستیاب ہیں۔ تاہم اردو ان میں ابھی تک شامل نہیں تھی۔ میں نے اس کمی کو پورا کرنے کے لیے اردو انگلش الفاظ پر مشتمل اسی طرح کی ایک فائل بنائی ہے جسے اس ڈکشنری کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس ڈکشنری کی چند اہم خصوصیات اس طرح ہیں ہیں
مزید معلومات اور ڈاؤن لوڈ کے لیے

- ماؤس کرسر کے نیچے گزرنے والے تمام الفاظ کا فوری ترجمہ۔ جس سے بار بار ٹائیپنگ کرنے کی ضرورت کم ہو جاتی ہے۔
- تقریبا سوالاکھ ذخیرہ الفاظ
- مزید لغات شامل کرنے کی سہولت (جیسے عربی، چینی، جرمن، انگلش اور ہندی وغیرہ)
- ذہین سرچ انجن جو کئی طریقوں سے الفاظ تلاش کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ کسی انگلش لفظ کے سپیلنگ بھول گئے ہیں تو بھی * اور / کا استعمال کر کے اس کا مطلب تلاش کر سکتے ہیں
- الفاظ کا ترجمہ دیکھنے میںآسانی کی خاطر کی بورڈ شارٹ کٹس کی سہولت
- یونی کوڈ اردو ٹیکسٹ کو دوسرے پروگراموں کے لئے باآسانی کاپی کرنے کی سہولت
- آپ ڈکشنری مینیجمنٹ سے اپنی مرضی کی ڈکشنری منتخب کر سکتے ہیں اور غیر ضروری ڈکشنریوں کو غیر فعال بنا سکتے ہیں
مزید معلومات اور ڈاؤن لوڈ کے لیے