مبارکباد آل پنجاب انٹر کالج مشاعرے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ناعمہ عزیز کو بے حد مبارک

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ارے واہ۔ مبارک ہو لالی :biggrin:
میں لکھ کر دیتا تو انہوں نے دوسرے شعر پر ہی بے جا بے جا (جا کر بی بی اپنی سیٹ پر بیٹھ جائیں) کر دینی تھی :rollingonthefloor:
شکریہ لالہ وویسے خیر ایسا بھی کچھ نہیں ہونا تھا ، شاعر شاعروں کی زبان سمجھتے ہیں اور آپ نے جو لکھا دل سے لکھا اور کسی کو اچھا لگے نا لگے مجھے تو آپ کی شاعری اچھی لگی ہے کم سے کم سمجھ تو آتی ہے نا :
 
آخری تدوین:

ناعمہ عزیز

لائبریرین
مبارک ہو ناعمہ عزیز بہنا۔۔۔ :)
ہوں مبارکیں تجھے ان گنت ، ہیں یہ لفظ دل سے ہوے ادا
ہو کےمعترف ترے ناعمہ ،کئی ہونہار چلے گئے

:)

:rose::rose::rose:
بہت شکریہ شاعرانہ انداز میں مبارک دینے کا :) یہ شعر بھی یاد رہ جائیں گے ، کبھی جب میں شاعری چھوڑ دوں گی یا زیادہ کرنے لگ جاؤں گی تو یہ شعر بھی ان یادؤں کے ساتھ یادآیا کریں گے :)
 
آخری تدوین:

ناعمہ عزیز

لائبریرین
:) :) :)
اب اتنا انکسار بھی اچھا نہیں ہوتا :p آپ اتنی اچھی شاعر ہیں تو یہ اعزاز حاصل کیا
آپ کہتے ہیں مانے لیتی ہوں :) پر پھر بھی مجھے یقین نہیں ہے :p
چنانچہ مبارکباد! یعنی کہ خوب! اور اس مشاعرے کی ویڈیو شریف کہاں ہے بھلا؟ :) :) :)
چنانچہ شکریہ اور انعام موصول نہیں ہوا ابھی تک ؟؟؟
بہت بہت مبارک ہو بہنا

بہت شکریہ بھائی :)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ڈھیر ساری داد اور مبارکباد قبول کریں ناعمہ جی!
آپکی پہلی غزل بہت اچھی لگی۔۔۔
(y)

بہت سارا شکریہ :)
شکریہ بھیا :) مجھے یاد پڑتا ہے کہ جب میں لکھنا شروع کیا تھا تو آپ نے میری بہت حوصلہ افزائی کی بہت ممنون ہوں آپ کی :)
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ ناعمہ نے نہ صرف ایک اچھی غزل لکھی بلکہ مقابلے میں پڑھ کر انعام بھی حاصل کیا۔

بہت بہت مبارک ہو ناعمہ۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو ناعمہ۔ پہلا انعام کسے ملا، اگر یہ معلوم ہوتا اور وہ غزل دیکھتا تو کہہ سکتا تھا کہ کچھ دھاندلی تو نہیں ہوئی۔
دھاندلی تو معلوم نہیں انکل لیکن مجھے تو یوں ہی لگتا تھا کہ میں کوئی پوزیشن نہیں لے پاؤں گی لیکن جب دوسری پوزیشن اناونس ہوئی تو مجھے بہت خوشی ہوئی، :)
اور شاید پوزیشن لینے کی اتنی خوشی نا ہوئی ہو جو خوشی مجھے غزل لکھنے پر ہوئی ہے :)
 
Top