مبارکباد آل پنجاب انٹر کالج مشاعرے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ناعمہ عزیز کو بے حد مبارک

ناعمہ عزیز

لائبریرین
شاکر، ساتھ ساتھ یہ بھی تو بتاؤ کہ جسے پہلا انعام ملا اس نے خود بتایا کہ اس نے وہ غزل کسی پختہ کار شاعر سے لکھوا کے پڑھی تھی۔ :)
اور اس پر میں نے ناعمہ سے یہ کہا تھا کہ اگر تم بھی کسی سے لکھوا کے پڑھ دیتیں تو شاید پہلا انعام بھی مل جاتا لیکن کیا اس سے وہ خوشی ہو سکتی تھی جو اس وقت تمہیں ہو رہی ہے اپنی محنت سے جیت کے؟
اور مجھے واقع ہی اس بات کا احساس ہوا کہ جتنی خوشی مجھے خود سے لکھ کر ہوئی ویسی خوشی کبھی نا ہو پاتی :)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ ناعمہ نے نہ صرف ایک اچھی غزل لکھی بلکہ مقابلے میں پڑھ کر انعام بھی حاصل کیا۔

بہت بہت مبارک ہو ناعمہ۔
میں بھی کہوں شمشاد چاچو نے مبارک باد نہیں دی ابھی تک :)
بہت شکریہ چاچو آپ نے لکھنے میں بہت حوصلہ افزائی کی ورنہ شاید میں آج یہاں تک نا پہنچ پاتی :)
اور ابھی تو مجھے بہت آگے جانا ہے ۔۔
 

ابن رضا

لائبریرین
دھاندلی تو معلوم نہیں انکل لیکن مجھے تو یوں ہی لگتا تھا کہ میں کوئی پوزیشن نہیں لے پاؤں گی لیکن جب دوسری پوزیشن اناونس ہوئی تو مجھے بہت خوشی ہوئی، :)
اور شاید پوزیشن لینے کی اتنی خوشی نا ہوئی ہو جو خوشی مجھے غزل لکھنے پر ہوئی ہے :)
یقیناً اندازِ بیاں بھی منفرد رہا ہوگا۔ کہ ذاتی تخلیق میں ہی پرجوش اور پر تاثیر بیاں عین فطری ہے
 

ابن رضا

لائبریرین
میں بھی کہوں شمشاد چاچو نے مبارک باد نہیں دی ابھی تک :)
بہت شکریہ چاچو آپ نے لکھنے میں بہت حوصلہ افزائی کی ورنہ شاید میں آج یہاں تک نا پہنچ پاتی :)
اور ابھی تو مجھے بہت آگے جانا ہے ۔۔
کہاں آگے جانا ہے گھوم پھر کے ہر روڈ وہاں گھنٹہ گھر ہی تو نکلتا ہے :p
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
مشاعرے میں مہمان خصوصی شاعر نصرت صدیقی ، ایم پی اے مسز کنیز اسحاق، اور ججز میں شاعر شہزاد بیگ، پروفیسر ریاض قادری ، اور اور ایک فی میل جج بھی تھیں شامل تھیں جن کا نام بھول گئی میں۔۔۔
 
Top