مبارکباد آمنہ محمودمغل کو پہلی سالگرہ مبارک

ملائکہ

محفلین
کیوں نہ لگے پیاری بھئی اپنی پھپھو پر گئی ہے ۔۔
لو جی ذرا سا کیا ۔ ہم نے بہت سا پیار کردیا ہے۔
(آمنہ کہہ رہی ہے پھپھو ایک گفٹ بھی نہیں بھجوا سکتی خود آنا تو دور کی بات):battingeyelashes:
اور شرارتی کیوں نہ ہو ۔۔ زینب کی بھتیجی جو ہوئی ۔۔:rollingonthefloor:

بہت بہت شکریہ مائکہ بہن ۔ سدا سلامت رہو خوش رہو آباد رہو۔۔
والسلام

آمنہ کو کان میں کہہ رہی ہوں اور کوئی نہ سنے(آمنہ میں کسی دن چپکے سے آکے ذرا کتابوں پر ہاتھ صاف کروں گی آپکے بابا کی وہ میری طرف سے گفٹ(

:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
 

مغزل

محفلین
ماشاء اللہ۔۔ بہت مبارک ہو محمود، تم کو اور تمہاری بیگم کو بھی مبارک ہو اور آمنہ کو تو مبارکباد کے ساتھ پیار بھی کرو۔۔


آداب بابا جانی ۔
بہت شکریہ بابا جانی، بس آپ سے دعاؤں کیلیے درخواست ہے ۔
(آمنہ کہہ رہی ہے کہ دادا ابو کی تصویر نہیں دیکھی میں نے ۔ )
تو کیا میں ذپ کے دروازے پر کھڑا ہوجاؤں ؟؟
والسلام
 

مغزل

محفلین
مبارک ہو آمنہ ! ، مغل ، کیک شیک بچا کہ رکھا ہماری بھتیجی کی سالگرہ کا یا سارا ہی ہڑپ کر گئے جناب ؟
وسلام

بہت بہت شکریہ طالوت ،
کیک بچا کے رکھا ہے ، مگر آپ کے آنے تک باسی ہوجائے گا سو میں‌اسے اپنے پیٹ میں محفوظ کرنے لگا ہوں ۔
ایک بار پھر بہت بہت شکریہ۔
والسلام
 

مغزل

محفلین
آمنہ مغل کو بہت بہت مبارک ہو پہلی سالگرہ
خدا کرے کہ آمنہ اپنے 7 بھائیوں کا سالگرہ 100 بار منائے


ککک کیا مطلب ۔۔ یار جی جی کیا مراسلے میں غلطی تو نہیں‌رہ گئی ۔ :noxxx:
یہ جسے میں 7 سمجھ رہا ہوں کہیں‌ایک تو نہیں ۔۔ :tongue:
ویسے اگر ایسا ہی ہوا ۔۔ آمنہ تو ’’ ست بھرائی ‘‘ ہوجائے گی ۔:rollingonthefloor:

مبارکباد کیلیے شکریہ تو ادا نہیں‌کروں گا۔ کہ تم سے یہ تکلف تو نہیں۔ :notlistening:
والسلام
----------------------------------------
پھپھو آپ اسلام آباد کب آرہی ہیں ، ؟
ہم بھی 27 تاریخ کو جارہے ہیں ۔
میرا گفٹ ضرور لائیے گا۔
آمنہ محمود مغل۔
 

مغزل

محفلین
سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو آمنہ بٹیا کو اور اس کے بابا اور ماما کو بھی۔

بابا اور ماما کی طرف سے شکریہ قبول کیجیے ۔
---------------------------------------
شمشو چچا !
آپ خالی خولی وش کر کے ٹرخا رہے ہیں لائیے میرا گفٹ ! :battingeyelashes:
اتنے تمغے چھپا رکھے ہیں پیسے نہیں تو ایک تمغہ ہی دے دیں۔ :rollingonthefloor:
ورنہ وہ دانت کاٹو ں گی کہ ’’ ثمرین ، ثمینہ اور ثانیہ ‘‘ سب بھول جائیں گے۔

ہاہا ہاہا ہا ۔۔ چاچو ڈر گئے چاچو ڈر گئے ۔

آمنہ مغل
 

مغزل

محفلین
آمنہ کو کان میں کہہ رہی ہوں اور کوئی نہ سنے(آمنہ میں کسی دن چپکے سے آکے ذرا کتابوں پر ہاتھ صاف کروں گی آپکے بابا کی وہ میری طرف سے گفٹ(

:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

ٹھہر جا لڑکی۔۔ابھی بتاتا ہوں۔ :skull:
بھائی کی کتابوں پر نیت لگائے بیٹھی ہے ۔توبہ توبہ ۔۔ ویسے کہہ دو ، تو بھجوا دیتا ہوں۔
دوسرے طریقے سے ممکن نہیں ، کہ آمنہ ایسے دانت کاٹے گی کہ سب چھوڑ چھاڑ بھاگنا پڑ جائے گا۔ :rollingonthefloor:
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم م ۔ م ۔ مغل جی
اماں بابا کی دلاری پیاری بٹیا رانی کی سالگرہ کی بہت مبارک باد ۔
اللہ تعالی آمنہ محمود مغل کو دین دنیا کی خوشیاں اور کامیابیاں نصیب کرے آمین
آنے والا ہر سال اللہ تعالی کی رحمتوں برکتوں سے بھرپور ہو ۔آمین
" بیٹیاں تو چھاؤں جیسی ہوتی ہیں "
اللہ تعالی سدا گلشن محمود میں بہاروں کاموسم رکھے آمین
بوجہ نیٹ مسائل تاخیر سے شامل تقریب ہونے کی معذرت
amna.gif

نایاب
 

مغزل

محفلین
السلام علیکم
محترم م ۔ م ۔ مغل جی
اماں بابا کی دلاری پیاری بٹیا رانی کی سالگرہ کی بہت مبارک باد ۔
اللہ تعالی آمنہ محمود مغل کو دین دنیا کی خوشیاں اور کامیابیاں نصیب کرے آمین
آنے والا ہر سال اللہ تعالی کی رحمتوں برکتوں سے بھرپور ہو ۔آمین
" بیٹیاں تو چھاؤں جیسی ہوتی ہیں "
اللہ تعالی سدا گلشن محمود میں بہاروں کاموسم رکھے آمین
بوجہ نیٹ مسائل تاخیر سے شامل تقریب ہونے کی معذرت
amna.gif

نایاب

نایاب نقوی صاحب۔ آداب
بندہ پروری ہے جناب کی ،
مبارکباد اور دعاؤں کیلیے سراپا ممنون ہوں۔
بہت بہت شکریہ ۔
والسلام
 
سالگرہ مبارک

محمود مغل بہائی آپکو آمنہ کی سالگرہ مبارک ہو اللہ تعالی ہمیں اور آپکو لاکھوں کروڑوں خوشیاں نصیب کرئے :applause:
 
Top