محفل فورم پر فارسی کے اسباق گاہے گاہے پیش کیے جاتے رہے ہیں لیکن ان میں کوئی ربط نہیں رہا ہے۔ میری بہت خواہش ہے کہ آموزش فارسی کا باقاعدہ سلسلہ چلے۔ اگر دوستوں کو اس بارے میں کچھ ویب روابط کا علم ہو تو انہیں بھی یہاں ضرور پیش کریں۔ میرے پاس کسی زمانے میں کلید مصادر ہوا کرتی تھی۔ یہ ایک چھوٹا سا کتابچہ ہے جو کہ فارسی گرامر اور مصادر سیکھنے کے لیے نہایت موزوں ہے۔ اگر پاکستان سے کوئی صاحب اسے ٹائپ کردیں یا سکین کرکے فراہم کردیں تو یہ کافی مفید چیز ثابت ہو سکتی ہے۔
فارسی سیکھنے کا ایک مجرب نسخہ گلستان سعدی کا مطالعہ ہے۔ اگر گلستان کی حکایات اردو معانی کے ساتھ پیش کی جائیں تو اس سے بھی فارسی سیکھنے میں خاطر خواہ مدد مل سکتی ہے۔