آموزگار فارسی

فارسی سیکھنے یا سکھانے کے لئے کوئی خاص کلاسیں شروع کی جائیں اور اس حوالے سے شاکر قادری صاحب بہتر خدمت انجام دے سکتے ہیں۔
کیا خیال ہے؟
فارسی سیکھنے والوں کا بھلا ہو جائے گا۔
 
فاتح

لائبریرین
فارسی سیکھنے یا سکھانے کے لئے کوئی خاص کلاسیں شروع کی جائیں اور اس حوالے سے شاکر قادری صاحب بہتر خدمت انجام دے سکتے ہیں۔
کیا خیال ہے؟
فارسی سیکھنے والوں کا بھلا ہو جائے گا۔

ظہور صاحب! انتہائی صائب خیال ہے۔ میں بھی آپ کی آواز کا حامی ہوں۔
میرا خیال ہے فارسی جاننے والے دوستوں سے ذاتی طور پر گزارش کرنا پڑے گی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
محفل فورم پر فارسی کے اسباق گاہے گاہے پیش کیے جاتے رہے ہیں لیکن ان میں کوئی ربط نہیں رہا ہے۔ میری بہت خواہش ہے کہ آموزش فارسی کا باقاعدہ سلسلہ چلے۔ اگر دوستوں کو اس بارے میں کچھ ویب روابط کا علم ہو تو انہیں بھی یہاں ضرور پیش کریں۔ میرے پاس کسی زمانے میں کلید مصادر ہوا کرتی تھی۔ یہ ایک چھوٹا سا کتابچہ ہے جو کہ فارسی گرامر اور مصادر سیکھنے کے لیے نہایت موزوں ہے۔ اگر پاکستان سے کوئی صاحب اسے ٹائپ کردیں یا سکین کرکے فراہم کردیں تو یہ کافی مفید چیز ثابت ہو سکتی ہے۔

فارسی سیکھنے کا ایک مجرب نسخہ گلستان سعدی کا مطالعہ ہے۔ اگر گلستان کی حکایات اردو معانی کے ساتھ پیش کی جائیں تو اس سے بھی فارسی سیکھنے میں خاطر خواہ مدد مل سکتی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
واقعی اس سلسلے کو آگے بڑھانا چاہیئے۔ کہ دوسرے احباب کی طرح میں بھی فارسی سیکھنا چاہتا ہوں۔

ایک ویب سائٹ جس سے میں نے استفادہ کیا ہے وہ ایزی پرشین ہے۔ میرا خیال ہے کافی دوستوں نے اسے دیکھا ہوگا۔ اسکے اسباق چونکہ "گوروں" کیلیے لکھے گئے ہیں لہذا بالکل ابتدا بلکہ حروفِ تہجی سے شروع ہوتے ہیں، لیکن ایڈوانس اسباق کافی سود مند ہیں۔

ایک سائٹ یہ بھی ہے، یہ ایک فارسی ناول ہے لیکن اس میں کافی مزے کی چیزیں ہیں جیسے ہر لفظ کا اسکے اوپر ہی انگلش ترجمہ، آڈیو، فارسی ہینڈ رائٹنگ۔ پھر اس ناول میں مشہور شعرا کی غزلیات ہیں جنکے اوزان پر معلومات اور آڈیو سننے کی سہولت وغیرہ۔

گلستان اور بوستان مکمل اردو ترجمے کے ساتھ میرے پاس موجود ہیں، اور نبیل صاحب آپ نے بالکل صحیح کہا ہے کہ کافی سود مند ہیں فارسی سیکھنے کیلیے۔ بس سارا مسئلہ وقت کا ہے۔:(

۔
 
فاتح

لائبریرین
نبیل! فارسی سیکھنے کے حوالہ سے ویب سائٹیں تو کافی ہیں لیکن ان پر انگریزی میں فارسی سکھائی جا رہی ہے۔ جبکہ اردو کے حروف، الفاظ اور مزاج فارسی کے اتنا قریب ہے کہ براہ راست اردو میں فارسی سیکھنا نسبتاً انتہائی آسان ہے۔

کسی زمانے میں بی بی سی ریڈیو سے بھی بنیادی فارسی کے اسباق نشر ہوتے تھے۔ اور

پاکستان میں ہمارے ہاں 1960ء کے دور کی فارسی کی نصابی کتابیں بھی تھیں (یاد رہے کہ تب فارسی بطور مضمون سرکاری مدارس میں پڑھائی جاتی تھی)۔ اگر وہ کسی دوست کے پاس موجود ہوں اور ان کی سکین کاپیاں مہیا کر سکیں تو انہیں یونیکوڈ میں تندیل کرنے کا کام کیا جا سکتا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
وارث، ناول والی سائٹ کا ربط فراہم کرنے کا بہت شکریہ۔ میں اسے ہی تلاش کر رہا تھا۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
یعقوب آسی کی کتاب تو میری لائبریری میں شامل ہے اور اس کو یہاں بھی ہوسٹ کر چکا ہوں۔
اس کے علاوہ گلستانِ سعدی بھی فارسی کی ہونے کے باوجود میری لائبریری کی زینت ہے۔
 
محفل فورم پر فارسی کے اسباق گاہے گاہے پیش کیے جاتے رہے ہیں لیکن ان میں کوئی ربط نہیں رہا ہے۔ میری بہت خواہش ہے کہ آموزش فارسی کا باقاعدہ سلسلہ چلے۔ اگر دوستوں کو اس بارے میں کچھ ویب روابط کا علم ہو تو انہیں بھی یہاں ضرور پیش کریں۔ میرے پاس کسی زمانے میں کلید مصادر ہوا کرتی تھی۔ یہ ایک چھوٹا سا کتابچہ ہے جو کہ فارسی گرامر اور مصادر سیکھنے کے لیے نہایت موزوں ہے۔ اگر پاکستان سے کوئی صاحب اسے ٹائپ کردیں یا سکین کرکے فراہم کردیں تو یہ کافی مفید چیز ثابت ہو سکتی ہے۔

فارسی سیکھنے کا ایک مجرب نسخہ گلستان سعدی کا مطالعہ ہے۔ اگر گلستان کی حکایات اردو معانی کے ساتھ پیش کی جائیں تو اس سے بھی فارسی سیکھنے میں خاطر خواہ مدد مل سکتی ہے۔
میرے پاس بھی ایک کتاب ہے وہ روزانہ کے حساب سے اگر ایک ایک سبق بھی ٹائپ کرکہ لگایا جائے تو کافی پیش رفت ہو سکتی ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
میرے پاس بھی ایک کتاب ہے وہ روزانہ کے حساب سے اگر ایک ایک سبق بھی ٹائپ کرکہ لگایا جائے تو کافی پیش رفت ہو سکتی ہے۔
ظہور صاحب!
نیکی اور پوچھ پوچھ! علم کا خزانہ چھپا کر کیوں رکھا ہوا ہے حضور۔ اس سے ہمیں بھی مستفیض ہونے کا موقع دیجیے۔
اس موقع پر شاہ سائیں کا ایک شعر یاد آ گیا:
سے لنڈیوں لکھ لہن، جے ڈین ڈیہاڑے ڈیھ کھے
سے ستّیوں کجن کوھ، جے ساندھیو وتن سیل کھے

(معذرت خواہ ہوں کہ مجھے کی بورڈ کے ذریعہ سندھی لکھنی نہیں آتی)
 
محمد وارث

لائبریرین
فارسی یک کمی دانم کہ پدرم استاذ فارسی بود۔ :)

بہت خوشی ہوئی نبیل صاحب یہ جان کر کہ آپ کے والدِ محترم فارسی کے استاد تھے، یقیناً آپ کی فارسی کی بنیاد کافی مضبوط ہوگی، ویسے یہ تو اوپر والے جملے سے بھی ظاہر ہو رہا ہے۔:)
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت خوشی ہوئی نبیل صاحب یہ جان کر کہ آپ کے والدِ محترم فارسی کے استاد تھے، یقیناً آپ کی فارسی کی بنیاد کافی مضبوط ہوگی، ویسے یہ تو اوپر والے جملے سے بھی ظاہر ہو رہا ہے۔:)

صاحب نہیں صرف نبیل۔ :)
میری فارسی تو بس اتنی ہے کہ ہجے کر کے پڑھ لوں تو کچھ سمجھ آ جاتی ہے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
صاحب نہیں صرف نبیل۔ :)
میری فارسی تو بس اتنی ہے کہ ہجے کر کے پڑھ لوں تو کچھ سمجھ آ جاتی ہے۔ :)

بہت بہتر صاحب، نبیل

ملنے لگے ہو دیر دیر دیکھے کیا ہے کیا نہیں
تم تو کرو ہو صاحبی بندے میں کچھ رہا نہیں ;)

میری فارسی کا یہ حال ہے کہ ایک عرصے تک شَوَد کو "شُود" پڑھتا رہا، ایک دن ایک پرانے فوجی کو اقبال کا ایک فارسی شعر سنایا تو اس نے تصحیح کی۔:)
 
Top