آم کھانے کے تین طریقے

آپ کو آم کتنے پسند ہیں؟

  • بالکل بھی نہیں

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    25
یا غٹاغٹ نوش فرمائیں بناکر جوس آپ
یا فٹافٹ چسکیاں لیں پلپلا کر آم کی
یا چھری سے کاٹ کر کھائیں مزے لیکر اسے
سَرسَری! درگت بنائیں دل لگاکر آم کی
175648,xcitefun-2464457965-df16d2e3a3-b.jpg
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جوس کی جگہ شیک کردیں تو مجھے زیادہ پسند آئے گا ۔شیک بھی اور آپ کا یہ کلام بھی ۔
دل لگا کر کی جگہ جیسے چاہیں کردیں تو زیادہ متناسب ہو۔
اسے سنجیدہ اصلاح نہ سمجھئے گا ۔ یوں کہہ لیں کے دل للچا اٹھااور توازن کھو کر ذرا ڈگمگا گیا ۔:tongueout4:
 
جوس کی جگہ شیک کردیں تو مجھے زیادہ پسند آئے گا ۔شیک بھی اور آپ کا یہ کلام بھی ۔
دل لگا کر کی جگہ جیسے چاہیں کردیں تو زیادہ متناسب ہو۔
اسے سنجیدہ اصلاح نہ سمجھئے گا ۔ یوں کہہ لیں کے دل للچا اٹھااور توازن کھو کر ذرا ڈگمگا گیا ۔:tongueout4:

آپ شیک پڑھ لیں۔:)
”دل لگا کر“ قافیہ ہے اور قافیے کو جیسے چاہیں کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔:):):):)
 
واہ آم کھائے بغیر آم کے مزے لے لیے ہم نے ۔ بہت داد قبول ہو جناب۔

آپ کی آم جیسی داد کے تو ہم شروع سے دلدادہ ہیں۔:)
آپ کی محبت بھری دادیں پڑھ کر محسوس ہوتا ہے کہ نام کا انسان پر کتنا اثر پڑتا ہے۔
محمد: (یہ نام تو مطالب سے بھرا پڑا ہے۔)
خلیل: (یہ لفظ محبتوں سے لبریز ہے۔)
الرحمن: (یہ لفظ عطاؤں سے معمور ہے۔)
 
بہت عمدہ جناب :)
ابھی تک کچے ہیں اچار کے کام آ سکتے ہیں پک جائیں تو چھوڑیں گے کیا :)

کچھ کچھ پکنے لگے ہیں جناب!
آج ہی ہم نے کھائے ، ماشاءاللہ کافی میٹھے تھے، اگرچہ غالب یہ ہے کہ یہ مٹھاس مصنوعی ہوگی۔:):):)
پسندیدگی کا بہت شکریہ جناب!:)
 
کچھ کچھ پکنے لگے ہیں جناب!
آج ہی ہم نے کھائے ، ماشاءاللہ کافی میٹھے تھے، اگرچہ غالب یہ ہے کہ یہ مٹھاس مصنوعی ہوگی۔:):):)
پسندیدگی کا بہت شکریہ جناب!:)
میں نے جتنے پیڑ دیکھے سب کچے تھے لیکن جو بازار میں ہیں وہ پکے ہیں اس سے یہی اخذ کیا کہ ضرور "کاربیٹ" کا کمال ہے۔
 
یا غٹاغٹ نوش فرمائیں بناکر جوس آپ
یا فٹافٹ چسکیاں لیں پلپلا کر آم کی
یا چھری سے کاٹ کر کھائیں مزے لیکر اسے
سَرسَری! درگت بنائیں دل لگاکر آم کی
175648,xcitefun-2464457965-df16d2e3a3-b.jpg
مجھے آم پلپلا کر کے چسکیاں لگانے کے علاوہ ایک اور طریقہ بھی پسند ہے، اس میں چھری سے لمبائی سے آم کے بیچوں بیچ گٹھلی تک گولائی میں کٹ لگا کر کٹ کے اوپر اور نیچے کے دونوں حصوں کو مخالف سمت میں گھمانے سے گٹھلی سے رابطہ ختم ہو جاتا ہے اور پھر آرام سے گٹھلی نکال کر باقی کپ نما آدھے آم سے چمچ سے کرید کرید کر کھائیں۔ جیسے آدھے ناریل میں اسٹرا ڈال کر پانی پیا جاتا ہے۔ آم عام ہو جائے تو باتصویر شئیر کروں گا۔
 

عمراعظم

محفلین
محمد اسامہ سرسری بھائی۔ ہمیں کم از کم ایک ٹوکرہ آموں کا بھجوا دیں۔ ہمارا آپ سے وعدہ ہے کہ ہم انہیں تینوں طریقوں سے کھا ئیں گے اور آپ کو ڈھروں دعائیں دیں گے۔
 
Top