آم کی تلاش

شمشاد

لائبریرین
منیر بھائی وہ تو پہلے ہی عام کے لیے خاص ہیں۔ کہاں سے خریدے اتنے مہنگے :cry:
 
پاکستانی

محفلین
3 ریال کلو ۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر خاص تو نہ ہوئے نا :p

ہاں زکریا بھائی کے لئے خاص الخاص ہیں۔

قیصرانی بھائی وہاں تمپرے میں کیا بھاؤ چل رہا ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
منیر بھائی یہ 3 ریال کلو صرف چند دن ہی ہوتے ہیں جس میں رج کے آم کھائے جاتے ہیں پھر وہی دس ریال کلو تک نرخ چلا جاتا ہے۔

پاکستان میں بھی تو چند دن 30 روپے کے لگ بھگ تو نرخ ہوتا ہو گا۔
 
الف عین

لائبریرین
لگتا ہے کہ پاکستان میں بھی آً مہنگے ہیں۔ یہاں ہندوستان میں تو مقامی آم دس سے بیس روپیے کلو سیزن میں فروخت ہوتے ہیں۔ آج کل یہاں مقامی آم بے نشان، حمایتی وغیرہ بارہ سے پندرہ روپیے ہے، ل؛یکن شمالی ہند کے دسہری وغیرہ پینتیس چالیس روپیے۔ لیکن یو پی میں دسہری فجری وغیرہ بھی عام طور پر پندرہ بیس روپیے کلو سے زیادہ نہیں ہوتے۔
اور یہ زکریا کو کون سے کیسر آم ملے ہیں۔ یہاں تو میں نے اس قسم کا نام بھی نہیں سنا!!
 
پاکستانی

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:

پاکستان میں بھی یہی حال ہی ہے، یعنی 20 سے 40 روپے تک کلو
 
ساجداقبال

محفلین
زکریا نے کہا:
یہاں ایک پیٹی جس مین کوئی 9 کیسر آم تھے 30 ڈالر کی ملی۔
یوایس میں کیا آم گن کر دیے جاتےہیں۔۔۔۔؟

اعجاز انکل پاکستان کی کرنسی روبہ زوال ہے اسلئے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ پھر بھی اچھا والا آم(کہ نام ہمیں نہیں آتے :wink: ) 40 روپے کلو تک مل جاتا ہے۔
 
زیک

مسافر
اعجاز اختر نے کہا:
یہ زکریا کو کون سے کیسر آم ملے ہیں۔ یہاں تو میں نے اس قسم کا نام بھی نہیں سنا!!

انگریزی میں Kesar لکھتے ہیں معلوم نہیں کہ اردو یا ہندی میں یہی نام ہے یا نہیں اور کیسے لکھتے ہیں۔ یہ شاید گجرات کے علاقے کا آم ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
سمجھا کریں ناں امریکہ میں جمہوریت ہے وہاں گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے۔ :wink:

جمہوریت وہ طرزِ حکومت ہے کہ جس میں
آموں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے
 
زیک

مسافر
اور ایک بار پھر آموں کا سیزن آ گیا۔ پٹیل برادرز کو فون کیا تو کوئی انگریزی بولنے والا نہیں مل رہا تھا۔ بڑی مشکل سے پتہ چلا کہ الفانسو یا ہاپس آم موجود ہیں 35 ڈالر کے درجن شاید۔ اب کل یا پرسوں جاؤں گا لینے کہ یہاں سے 45 منٹ دور ہے۔
 
damsel

معطل
میں بھی سوچ رہی تھی کہ آموں پر دھاگہ شروع کروں لیکن یہاں تو پہلے ہی آم ہنٹ چل رہا ہے:grin:

یہاں آم کھائے تھے ابھی پرسوں غصے سے لال پیلی ہوگئی میں۔ ایک دم پھیکے اور سنا ہے انڈیا کے مشہور آم تھے الفانسو۔
ہمارے کراچی مین کیا آم ملتے ہیں:grin: میں 3 ماہ تک لگاتار کھاتی تھی وہ بھی صبح دوپہر شام اور رات۔

کوئی بتائے گا وہ ایک دن میں کتنے آم کھاتا ہے اور کس کس انداز سے؟
اور سب سے زیادہ اسکور کتنا کیا تھا؟
 
زیک

مسافر
اس سال؟ ہم تو پچھلے سال بھی نہیں گئے۔ اور اس سے پچھلے سال بھی نہیں۔

کیا آپ کی طرف آم نہیں ملتے؟
 
تعبیر

محفلین
ملتے ہیں lidil,tesco سے۔ پتہ نہین کہاں کے پر وہ مزا کہان ہوتا ہے :(
ایشین شاپ سے مل جاتے ہیں۔ پر ابھی دیکھے نہیں

کسی نے یہ تو بتایا ہی نہیں کہ انہیں پھانکیں پسند ہین یا گٹھلی

مجھے گٹھلی
جو مزا پھانکوں کے ساتھ آم کھانے کا ہے وہ قتلے کر کے باؤل مین کانٹے کے ساتھ کھانے کا بالکل نہیں :)
 
تعبیر ڈپینڈ کرتا ہے کہ آم کہاں کھا رہی ہو اگر تو گھر میں تو آستین چڑھاؤ اوربغیر گنے کھانا شروع کر دو اور گٹھلی تو ایسینس ہے آم کا:grin:
 
Top