آم کی تلاش

زیک

مسافر
زیک فی الحال تو میکسیکن آموں‌ پر ہی گزارا ہے،

کیوں؟ نیویارک میں تو دیسی آم ملنے چاہئیں۔

زکریا ویسے یہاں سٹریٹ وینڈرز جس طرح آم دیتے ہیں، وہ طریقہ بہترین ہے۔ قلفی کی طرح آم میں سٹک لگا کر کھاؤ ۔

ہاں یہ بھی ایک اچھا طریقہ ہے۔

آم اس لیے انسان کھاتا ہے بچپن سے تاکہ اس کی گرپ مضبوط ہو

گرپ مضبوط ہوتی تو فٹبال نہ کھیلتا۔
 
زینب

محفلین
یہاں تو ناصرف ہر قسم کے پاکستانی آم ملتے ہیں بلکے پاکستانی سبزیاں بھی ہر قسم کی آسانی سے مل جاتی ہیں کچھ اللہ کے نیک بندوں نے پاکستانی سٹور کھولا ہوا ہے ۔۔۔۔۔جس میں‌مٹی کی ہانڈی سے لے کر ہاتھ والے پنکھے جو ہم باربیکیو کے لیے استعمال کرتے ہیں مل جاتے ہیں۔ ہفتے میں 2 بار پاکستان سے سبزیاں فروٹس آتے ہیں اس لیے ہم ۔"خوار"نہیں ہوتے آموں‌کے لیے:جو بات پاکستانی آم اور مالٹوں میں ہے وہ کسی بھی ملک کے فروٹس میں‌نہیںp
 
زینب

محفلین
میں بھی سوچ رہی تھی کہ آموں پر دھاگہ شروع کروں لیکن یہاں تو پہلے ہی آم ہنٹ چل رہا ہے:grin:

یہاں آم کھائے تھے ابھی پرسوں غصے سے لال پیلی ہوگئی میں۔ ایک دم پھیکے اور سنا ہے انڈیا کے مشہور آم تھے الفانسو۔
ہمارے کراچی مین کیا آم ملتے ہیں:grin: میں 3 ماہ تک لگاتار کھاتی تھی وہ بھی صبح دوپہر شام اور رات۔

کوئی بتائے گا وہ ایک دن میں کتنے آم کھاتا ہے اور کس کس انداز سے؟
اور سب سے زیادہ اسکور کتنا کیا تھا؟

ارے کس نے کہا تھا انڈیا کے آم کھانے کو۔۔شارجہ میں"الحجاج گروسری یا پاکستانی گروسری کا چکر لگاؤ
 
damsel

معطل
ارے کس نے کہا تھا انڈیا کے آم کھانے کو۔۔شارجہ میں"الحجاج گروسری یا پاکستانی گروسری کا چکر لگاؤ

ابھی میں پوچھنے والی تھی کہ کہاں سے ملتے ہیں پاکستانی آم لیکن نیچے آپ کی یہ والی پوسٹ دیکھ لی۔ اچھا یہ شاپس ہیں کہاں پہ؟ مطلب مشہور ہیں یا کوئی علاقے کا نام ،روڈ کا نام؟؟
 
الف عین

لائبریرین
انڈیا کے مشہور عام الفانسو؟؟؟؟؟
بچو۔۔ اکسپورٹ ضرور ہوتے ہیں الفانسو مگر محض اس لئے کہ ان میں گودہ زیادہ ہوتا ہے۔ Pulp اور فکٹریوں میں پروڈکٹس بنانے میں کام آتا ہے۔ مشہور آم تو یہاں کے دسہری، لنگڑا، ثمرِبہشت، چوسہ، فجری وغیرہ ہیں۔۔
اوپر کی پوسٹس سے دو معلومات ہوئیں۔۔ کہ عنبرین اور زینب پاکستان میں نہیں۔ چاند شاید خلیج میں ہی کہیں دوبتا ہے۔
اور زکریا۔ جہاں زیب۔۔۔ گرپ پر یوسفی یاد آگئے۔
کرکٹ کیوں کھیلتے ہیں؟
اس سے کلائی مضبوط ہوتی ہے
کلائی مضبوط ہونے سے فائدہ؟
کرکٹ اچھا کھیلا جاتا ہے۔

۔۔ تو آم کھانے سے گرپ اس لئے مضبوط ہوتی ہے کہ آئندہ گٹھلی پھسلتی نہیں۔
اس پر یہ بھی یاد آیا کہ کیا پاکستان میں اسے گھ ٹ ل ی کہتے ہیں؟
ہم لوگ تو گ ٹھ لی کہتے ہیں۔
آم کے آم، گٹھلیوں کے دام
 
مجھے تو نہیں پتا الفانسو کا کچھ بھی یہاں ہی آکر اس کے قصیدے سنے ہیں اور کھانے کے بعد آپ کی بات صحیح معلوم ہوتی ہے کیونکہ اس میں صرف گودا ہی گودا تھا۔ چوسہ اور لنگڑا تو پاکستان مین بھی ملتے ہیں:) جی میں اور زینب آجکل پڑوسی ہیں۔
پاکستان میں اسے گٹھلی ہی کہتے ہیں بس ایک جگہ سے جب قطار ٹیڑھی ہوئی تو سب بنا سوچے سجھے اسی ٹیڑھی قطار میں لگ گئے:rolleyes:
ویسے میری گرپ بہت مضبوط ہے بچپن سے آموں پر طبع آزمائی کرتی آئی ہوں:grin:
 
ایم اے راجا

محفلین
ساری باتیں چھوڑیں میرپورخاص ( سٹی آف مینگوز) آجائیں جتنے چاہیں کھائیں اور جتنے چاہے ہماری طرف سے ساتھ بھی لیجائیں۔
 
زینب

محفلین
ابھی میں پوچھنے والی تھی کہ کہاں سے ملتے ہیں پاکستانی آم لیکن نیچے آپ کی یہ والی پوسٹ دیکھ لی۔ اچھا یہ شاپس ہیں کہاں پہ؟ مطلب مشہور ہیں یا کوئی علاقے کا نام ،روڈ کا نام؟؟

المجرعہ میں۔۔۔۔شارجہ۔۔۔ہاں بہت مشہور جگہ ہے سارے پاکستانی واقف ہیں چاہیے تو شاپ کا نمبر دے دوں گی اپ کو۔۔۔۔۔
 
آپ پیک کرواکے یہاں بھجوادیں
ابھی کل سپر مارکیٹ میں رش لگاہواتھا۔آم کے اسٹال پر۔
کھا کے دیکھا تو ترش۔ فلپائن کے تھے۔بے مزہ۔امریکی کمپنی کے
 
زینب

محفلین
یہاں بھی ابھی نہیں‌آئے ابھی فلحال 'کیریاں' آئی ہوئی ہیں اچار ڈالنا ہے تو بجھوا دیتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے کیریاں کھانے کا بھی اپنا مزہ ہے۔۔۔۔۔
 
Top