آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسماء مبارکہ

squarened

معطل
فل سائز میں دیکھنے کے لئے امیج پر کلک کریں

names_of_Prophet_peace-be-upon-him_zpsdf703d39.png~original
 
معاف کیجئے گا۔ اس میں بہت سارے نام ایسے ہیں جو حقیقی معنوں میں اللہ کے لیے ہے۔ اول و آخر وغیرہ
اور یس اور طہ وغیرہ کو ہم اپنی طرف سے کیسے کہہ سکتے ہیں کہ یہ نبی کے نام ہیں۔
 

squarened

معطل
اس میں بہت سارے نام ایسے ہیں جو حقیقی معنوں میں اللہ کے لیے ہے۔ اول و آخر وغیرہ

جی اللہ تعالیٰ اور اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کئی نام (تقریبا ٣٠)مشترک ہیں،؛حمید، محمود، رحمت ، رؤف ، رحیم، حق ، مبین،شہید، کریم وغیرہ، جب اللہ تعالیٰ کے لئے اول و آخر آئے تو مطلب ہر چیز کے وجود سے پہلے، اور ہر چیز کے فناء ہونے کے بعد رہنے والا ۔اورجب اللہ کےمحبوب صلی اللہ علیہ وسلم کےلئےاستعمال ہوتومطلب تخلیق میں پہلے، بعثت میں آخری
كنت أول الانبياء في الخلق واخرهم في البعث
الأول :أول شافع، أول مشفّع ، أول المؤمنين ، أول من تنشقُّ عنه الارض ، أول الرسل ، أول المسلمين ،أول من يدخل الجنة
الآخر :أي آخر الانبياء في البعث

اور یس اور طہ وغیرہ کو ہم اپنی طرف سے کیسے کہہ سکتے ہیں کہ یہ نبی کے نام ہیں۔
میں نے بالکل بھی اپنی طرف سے نہیں کہا ۔یہ بڑے بڑے علماء اور مفسرین کا ہی قول ہے، اور طہ کے تو کئی معنی آتے ہیں جن کی تفصیل آپ اس کتاب میں پڑھ لیں

https://archive.org/details/SEERAT_..._NABI_YIL_KAREEM_AND_MUHAMMAD_E_ARABI_S.A.W_w
 
كنت أول الانبياء في الخلق واخرهم في البعث حدیث صحیح نہیں ہے۔ اور جہاں تک دیگر اضافتوں کی بات ہے تو اس طرح ان کی تعداد کئی سو تک جاسکتی ہے۔ پھر 99 ہی کیوں؟ کیا ایسی بات نہیں ہے کہ چونکہ اللہ کے 99 نام ہیں اس وجہ بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بھی 99 نام بنا لیے گئے ہیں۔
جہاں تک حروف مقطعات کی بات ہے تو یہ متشابہات میں سے ہے۔ اس کے لیے قرآن میں کہا گیا ہے کہ "جن کے دلوں میں کجی ہوتی ہے وہ ان کے پیچھے پڑتے ہیں۔"
 
آخری تدوین:

squarened

معطل
كنت أول الانبياء في الخلق واخرهم في البعث حدیث صحیح نہیں ہے۔
اور جہاں تک دیگر اضافتوں کی بات ہے تو اس طرح ان کی تعداد کئی سو تک جاسکتی ہے۔ پھر 99 ہی کیوں؟ کیا ایسی بات نہیں ہے کہ چونکہ اللہ کے 99 نام ہیں اس وجہ بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بھی 99 نام بنا لیے گئے ہیں۔
حدیث کی سند کی میں نے تحقیق نہیں کی، اور دیگر اضافتیں رد کرنے کی کوئی وجہ آپ کے پاس نہیں ہے ۔پھر آپ میرا مراسلہ دوبارہ دیکھیں ، اس میں جس کتاب کا ربط دیا گیا ہے اس میں ١٠٠ نہیں بلکہ ١٠٠٠ نام شامل ہیں ۔یہ ٩٩ نام اگر اس وجہ سے بھی بنا لیے گئے ہیں تو اس کا جواب مجھ سے طلب کرنے کا جواز؟اور پھر کیا اللہ تعالی کے صرف ٩٩ ہی صفاتی اسماء ہیں؟احادیث میں دیگر نام آپ نے نہیں پڑھے؟٩٩ نام تو ترمذی شریف کی ایک حدیث میں ہیں ،بقیہ دیگر بھی موجود ہیں ۔آپ کا اعتراض سمجھنے سے قاصر ہوں
جہاں تک حروف مقطعات کی بات ہے تو یہ متشابہات میں سے ہے۔ اس کے لیے قرآن میں کہا گیا ہے کہ "جن کے دلوں میں کجی ہوتی ہے وہ ان کے پیچھے پڑتے ہیں۔"
بھائی صاحب ، ہمارا بھی یہی عقیدہ ہے کہ حروف مقطعات متشابہات میں سے ہیں ، یہ صرف علماء کے اقوال ہیں، میں نے بھی کوئی قطعی معنی نہیں بیان کیے
 

squarened

معطل
جہاں تک حروف مقطعات کی بات ہے تو یہ متشابہات میں سے ہے۔ اس کے لیے قرآن میں کہا گیا ہے کہ "جن کے دلوں میں کجی ہوتی ہے وہ ان کے پیچھے پڑتے ہیں۔"

عزیر اسرائیل
تفاسیر میں دیکھیں ، یہ لکھا ہے

طٰہ، اس لفظ کی تفسیر میں علماء تفسیر کے اقوال بہت ہیں ۔ حضرت ابن عباس سے اس کے معنی یا رجل اور ابن عمر سے یا حبیبی منقول ہیں،
بعض روایات حدیث سے معلوم ہوتا ہے
کہ طٰہ اور یٰسٓ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسماء گرامی میں سے ہیں اور بے غبار بات وہ ہے جو حضرت صدیق اکبر اور جمہور علماء نے فرمائی کہ جس طرح قرآن کی بہت سی سورتوں کے ابتداء میں آئے ہوئے حروف مقطعہ مثلاً الٓمّٓ وغیرہ متشابہات یعنی اسرار میں سے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا لفظ طٰہ بھی اسی میں داخل ہے۔

اور یہی میرا بھی عقیدہ ہے کہ "اللہ اعلم بمرادہ"، مگر احتمالات ہیں، اور میں اتنی جرآت نہیں رکھتی کہ حضرات صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اقوال پر آپ کی دی گئی آیت چسپاں کر سکوں

اور ٩٩ اسماء حسنی والی ترمذی ، ابن ماجہ کی جو حدیث ہے.اس پر محدثین نے کلام بھی کیا ہے، اور اس کے علاوہ اسماء قرآن اور حدیث میں منقول بھی ہیں تو پھر آپ کو میرے پچھلے ڈیزائن پر بھی اعتراض کرنا چاہیے تھا ، قرآن مجید کی پہلی ہی آیت میں "رب العالمین "، اور بار بار رب اور الہ نام موجود ہیں، ملیک موجود ہے، جو ان ٩٩ ناموں میں نہیں، پھر یہ حدیث بھی آپ نے پڑھی ہو گی؟

وعن أنس قال : كنت جالسا مع النبي صلى الله عليه و سلم في المسجد ورجل يصلي فقال : اللهم إني أسألك بأن لك الحمد لا إله إلا أنت الحنان المنان بديع السماوات والأرض يا ذا الجلال والإكرام يا حي يا قيوم أسألك فقال النبي صلى الله عليه و سلم : " دعا الله باسمه الأعظم الذي إذا دعي به أجاب وإذا سئل به أعطى " . رواه الترمذي وأبو داود والنسائي وابن ماجه
تو ان ٩٩ ناموں میں بھی حصر نہیں ہے، اس لئے یہ ٩٩ نام والا اعتراض تو مجھے سمجھ بھی نہیں آیا تھا، اس کے علاوہ بھی اسماء ملتے ہیں، ان میں سے کچھ کو اگر ڈیزائن کر لیا، اور کوئی ایسا عنوان بھی نہیں دیا کہ یہ ہی نام ہیں تو اتنا اعتراض بنتا تو نہیں تھا، بہرحال اپنے ناقص علم کی بناء پر اتنا ہی جواب دینے پر قادر ہوں، اس پر بھی آپ کی تسلی نہ ہو تو کسی دارالافتاء سے اس بارے میں رجوع کیجیے ۔جزاک اللہ خیرا
 
Top