آنکھیں ہماری شخصیت کی آئینہ دار

حجاب

محفلین
[align=right:3fab735a8f]آنکھیں ہماری شخصیت کی آئینہ دار

آنکھیں ہمارے لئے قدرت کا انمول تحفہ ہیں۔آنکھ ایسا آئینہ ہے جس میں پوری شخصیت نظر آتی ہے۔ماہرینِ نفسیات کے مطابق آنکھوں کی رنگت اور اِن کی ہیئت سے کسی حد تک انسانی شخصیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

نیلی آنکھیں-
نیلی آنکھوں والا شخص مسرور خوش باش،ذہین،پھرتیلااور چاق و چوبند ہوتا ہے۔اکثر اوقات ایسے لوگ وقتی طور پر جوشیلے بھی ہوتے ہیں۔نیلی آنکھوں والے بڑے منتقم مزاج ہوتے ہیں۔اپنے منصوبوں کو ہمیشہ خفیہ رکھتے ہیں۔اِن میں فطری طور پر حکم دینے کی خواہش رہتی ہے اور ہمیشہ کمانڈ کرنے کی سوچتے ہیں ۔نیلی آنکھوں والے کسی دوسرے کے پیچھے چلنے کو پسند نہیں کرتے ہمیشہ دوسروں پر اپنی مرضی مسلط کرتے ہیں خواہ وہ صحیح ہوں یا غلط۔افہام و تفہیم یا کسی استدلال سے ان کو قائل کرنا آسان نہیں ہوتا۔

خاکستری آنکھیں۔
خاکستری آنکھوں والے بڑے ٹھنڈے مزاج کے ہوتے ہیں۔ہر بات کے نشیب وفراز پر نظر رکھتے ہیں۔کام سے جی نہیں چراتے بہت مضبوط اعصاب کے مالک ہوتے ہیں۔بہت کم گو ہوتے ہیں اُس وقت زبان کھولتے ہیں جب اُن کا بولنا ضروری ہو جائے۔جب اِنہیں کسی نقصان کا اندیشہ ہو تو بہت غور و فکر سے کام لیتے ہیں۔اگر آپ ان سے مخاطب ہوں گے تو یہ بڑے غیر متعلق انداز سے آپ کی طرف دیکھتے رہیں گے اور آپ کو احساس ہوگا کہ اس کی توجہ کسی دوسری طرف ہے اور آپ کوشش میں رہیں گے کہ جلد اپنی بات ختم کرلیں یا یہ کہ اُس کی دلچسپی بھی آپ کی گفتگو میں پیدا ہو۔

سیاہ آنکھیں۔اور۔گہری بھوری آنکھیں۔
سیاہ اور گہری بھوری آنکھوں کے مالک لوگ عام طور پر سطحی سوچ کے حامل ہوتے ہیں۔ان آنکھوں والے بڑے متشددمزاج ہوتے ہیں۔یہ لوگ بیمار ہوجائیں تو ان میں شخصی وقار یا مقناطسیت بڑی تیزی سے کم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔اور بہت کم ہی عرصے میں یہ اپنی تروتازگی کھو بیٹھتے ہیں ان آنکھوں کے رنگ والے لوگ دوسرے لوگوں کی بہ نسبت زیادہ چڑچڑے ہوتے ہیں۔ان میں دوسروں کو دبا کر رکھنے کی خواہش بہت زیادہ ہوتی ہے۔اکثر یہ لوگ اپنے عزیزواقارب دوستواحباب کو جلد ناراض کر دیتے ہیں اور بہت کم معذرت قبول کرتے ہیں ان لوگوں پر ماحول کی تربیت کافی اثر انداز ہوتی ہے۔

بھوری آنکھیں۔
بھوری آنکھوں والے شخص بڑے پیار کرنے والے ہوتے ہیں اور جذبات کے اظہار میں بڑے فراخ دل اور صاف گو ہوتے ہیں ان کے دل میں جوبات ہوتی ہے اُسے بغیر کسی رکاوٹ کے زبان پر لانے کاحوصلہ رکھتے ہیں یہ اپنی صاف گوئی کی وجہ سے حلقہء احباب میں کچھ متنازع ہوتے ہیں بھوری آنکھوں والے عموماً صحتمند ہوتے ہیں اور لمبی عمر پاتے ہیں۔

بادامی آنکھ۔
بڑے سائز کی بیضوی یا بادامی آنکھ والے پیار کرے والے ہوتے ہیں وہ مسائل اور حالات کا مقابلہ مردانہ وار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یہ لوگ نرم دل اور خوش اخلاق ہوتے ہیں لوگ ان کی باتوں اور شخصیت میں دلچسپی لیتے ہیں۔


چھوٹی آنکھیں۔
چھوٹی آنکھوں والے اکثر بڑے شرارتی ،متعصب،تنگ نظر،اور منصوبہ ساز ہوتے ہیں۔ایسے لوگ مشکوک محسوس ہوتے ہیں یہ لوگ اگر اپنی صلاحیتوں کا مثبت استعمال بھی کریں تو پھر بھی لوگ ان کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں فساد پھیلانا ان کی عادت ہوتی ہے-
[/align:3fab735a8f]
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
حجاب نے کہا:
[align=right:f8e80d73ba]آنکھیں ہماری شخصیت کی آئینہ دار

آنکھیں ہمارے لئے قدرت کا انمول تحفہ ہیں۔آنکھ ایسا آئینہ ہے جس میں پوری شخصیت نظر آتی ہے۔ماہرینِ نفسیات کے مطابق آنکھوں کی رنگت اور اِن کی ہیئت سے کسی حد تک انسانی شخصیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

نیلی آنکھیں-
نیلی آنکھوں والا شخص مسرور خوش باش،ذہین،پھرتیلااور چاق و چوبند ہوتا ہے۔اکثر اوقات ایسے لوگ وقتی طور پر جوشیلے بھی ہوتے ہیں۔نیلی آنکھوں والے بڑے منتقم مزاج ہوتے ہیں۔اپنے منصوبوں کو ہمیشہ خفیہ رکھتے ہیں۔اِن میں فطری طور پر حکم دینے کی خواہش رہتی ہے اور ہمیشہ کمانڈ کرنے کی سوچتے ہیں ۔نیلی آنکھوں والے کسی دوسرے کے پیچھے چلنے کو پسند نہیں کرتے ہمیشہ دوسروں پر اپنی مرضی مسلط کرتے ہیں خواہ وہ صحیح ہوں یا غلط۔افہام و تفہیم یا کسی استدلال سے ان کو قائل کرنا آسان نہیں ہوتا۔
[/align:f8e80d73ba]
حجاب صاحبہ، مجھے نہیں پتہ کہ آنکھوں سے انسان کی شخصیت کی پہچان ہوسکتی ہے؟ واقعی بہت اچھامضمون لکھاہے کیونکہ میری توبہت زیادہ تعریف ہے اس میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :lol:

والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
معذرت حجاب صاحبہ، مگر کالی یا گہری بھوری آنکھیں‌تو ہمارے ملک کے اکثر لوگوں‌کی ہیں، کیا وہ سب ایسے ہوں گے؟ دوسرا نیلی آنکھیں تو یورپ اور امریکہ میں عام سی بات ہے۔ کیا وہ بھی ایسے ہی ہوں گے؟ :shock:
 

حجاب

محفلین
javediqbal26 نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
حجاب نے کہا:
[align=right:48b66c865c]آنکھیں ہماری شخصیت کی آئینہ دار

آنکھیں ہمارے لئے قدرت کا انمول تحفہ ہیں۔آنکھ ایسا آئینہ ہے جس میں پوری شخصیت نظر آتی ہے۔ماہرینِ نفسیات کے مطابق آنکھوں کی رنگت اور اِن کی ہیئت سے کسی حد تک انسانی شخصیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

نیلی آنکھیں-
نیلی آنکھوں والا شخص مسرور خوش باش،ذہین،پھرتیلااور چاق و چوبند ہوتا ہے۔اکثر اوقات ایسے لوگ وقتی طور پر جوشیلے بھی ہوتے ہیں۔نیلی آنکھوں والے بڑے منتقم مزاج ہوتے ہیں۔اپنے منصوبوں کو ہمیشہ خفیہ رکھتے ہیں۔اِن میں فطری طور پر حکم دینے کی خواہش رہتی ہے اور ہمیشہ کمانڈ کرنے کی سوچتے ہیں ۔نیلی آنکھوں والے کسی دوسرے کے پیچھے چلنے کو پسند نہیں کرتے ہمیشہ دوسروں پر اپنی مرضی مسلط کرتے ہیں خواہ وہ صحیح ہوں یا غلط۔افہام و تفہیم یا کسی استدلال سے ان کو قائل کرنا آسان نہیں ہوتا۔
[/align:48b66c865c]
حجاب صاحبہ، مجھے نہیں پتہ کہ آنکھوں سے انسان کی شخصیت کی پہچان ہوسکتی ہے؟ واقعی بہت اچھامضمون لکھاہے کیونکہ میری توبہت زیادہ تعریف ہے اس میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :lol:

والسلام
جاویداقبال

آنکھوں سے شخصیت کی پہچان ہوسکتی ہے۔بڑے بوڑھوں سے میں نے جو سنا ہے آج تک وہ صحیح ہی لگا ہے مجھے تو۔
آپ بھی اپنی آنکھوں کا رنگ تو لکھیں -
 

حجاب

محفلین
قیصرانی نے کہا:
معذرت حجاب صاحبہ، مگر کالی یا گہری بھوری آنکھیں‌تو ہمارے ملک کے اکثر لوگوں‌کی ہیں، کیا وہ سب ایسے ہوں گے؟ دوسرا نیلی آنکھیں تو یورپ اور امریکہ میں عام سی بات ہے۔ کیا وہ بھی ایسے ہی ہوں گے؟ :shock:

قیصرانی آنکھوں سے شخصیت کا پتہ چلتا ہے مگر ضروری نہیں کہ جو لکھا گیا وہ حرف بہ حرف صحیح ہو،ویسے زیادہ تر ٹھیک بھی ہوتا ہے۔نیلی آنکھیں ویسے بے وفا ہوتی ہیں اور یورپ اور امریکہ کے لوگ شائد ہوں ایسے میں کچھ نہیں کہہ سکتی اس بارے میں۔(آپ کی آنکھیں کالی ہیں یا بھوری ) :)
 

دوست

محفلین
مجھے ہر بار حجاب مشکل میں‌ ڈال دیتی ہیں۔
اب پتا نہیں میری آنکھیں کالی ہیں، بھوری ہیں‌ یا گہری بھوری :roll:
اب مجھے رنگوں کی کاپی لے کر اپنی آنکھوں کا رنگ اس کے ساتھ ملانا پڑے گا آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر۔
بول آئینے بول کہتے ہوئے۔
پر کہیں آئینہ میرے حسن کی "تاب" نہ لاتے ہوئے ٹوٹ ہی نہ جائے
:D
 
خاکستری اور بادامی آنکھوں کے بارے میں دیر سے سوچ رہا ہوں کہ ان میں سے کون سی آنکھیں اپنی آنکھیں کہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے دونوں میں ہی تعریفوں کے پل باندھے ہوئے ہیں :wink:
 

ظفری

لائبریرین
یہی تو میں بھی سوچ رہا ہوں محب ۔۔۔ انٹر میں ایک کوچنگ سنیٹر میں پڑھنے گیا ۔۔۔۔ :wink: ۔۔۔۔ وہاں کے منتظم نے مجھے دیکھا اور اپنے ایک ٹیچر سے کہا کہ“ اس پر نظر رکھنا ۔۔۔ اس کی آنکھیں بادامی ہیں ۔۔ یہاں ضرور کوئی گُل کھلائے گا ۔
:lol:
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

میں نے تواشارہ بھی کیاتھالیکن آپ سمجھیں نہیں چلوکوئی بات نہیں تومیری آنکھیں نیلی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :shock:

نوٹ: آپ نے لکھاکہ نیلی آنکھوں والے بیوفاہوتے ہیں کیاآپ نے کبھی تجربہ بھی کیاہے کہ بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لوگوں کی باتیں ہیں۔ ہم نے توجس کسی سے بھی وفاکی ہے اس نے ہی بے وفائی کی ہے تواب ہم کیاکریں جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:roll:

والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
ظفری نے کہا:
وہاں کے منتظم نے مجھے دیکھا اور اپنے ایک ٹیچر سے کہا کہ“ اس پر نظر رکھنا ۔۔۔ اس کی آنکھیں بادامی ہیں ۔۔ یہاں ضرور کوئی گُل کھلائے گا ۔ :lol:
بہت خوب ظفری۔ بالکل ہی سچ بول دیا :wink: ویسے پھر گل کھلایا ؟ ‌کون سا گل تھا؟ :D
 
Top