آن لائن اخبارات

محمد امین

لائبریرین
سعید بھائی بی بی سی اردو کی ویب سائٹ تو اونلائن ایڈیشن نہیں ہے۔ وہ تو بذاتِ خود مختلف اوقات میں اپڈیٹ ہونے والی اخبار نما ویب سائٹ ہے۔۔۔جس میں بالعموم پاکستانی خبروں پر زور ہوتا ہے
 
یوسف-2

محفلین
’’آن لائن مکمل اردو اخبار‘‘ کے طور پر غالبا" سب سے پہلے ” اردو پوائنٹ ڈاٹ کام“ نے کام شروع کیا تھا۔ یہ صرف اور صرف ایک آن لائن اخبار ہے، جس کا کوئی پرنٹ ورژن شائع نہیں ہوتا۔ یہ دیگر شائع ہونے والے اردو اخبارات کے نیٹ ایڈیشن سے بھی پہلے کی بات ہے۔ کوئی گیارہ سال سے تو یہ مسلسل شائع ہورہا ہے۔ لیکن میں نے اسے اس سے پہلے بھی دیکھا ہے۔ یہ دن میں کئی بار ”اَپ ڈیٹ“ بھی ہوتا ہے۔میں بھی ایک ادنیٰ صحافی کارکن ہوں۔ پاکستان کی سب سے بڑی نجی نیوز ایجنسی اور سب سے زیادہ کثیر لاشاعت اردو روزنامہ کے علاوہ دیگر اخبارات و جرائد سےبھی منسلک رہا ہوں۔ سعید عباسی صاحب کی کاوش بھی ایک اچھی کاوش ہے۔ اللہ اسے مزید ترقی عطا کرے آمین
 
الف عین

لائبریرین
منتظمین کو چاہئے کہ اس بحث کو ایک علیحدہ دھاگے میں منتقل کر دیں۔ آن لائن اخبار کے عنوان سے۔ اس پر میرا یہ خیال ہے القمر شاید سب سے پہلا خبروں کا پورٹل تھا۔ جس کے بانی صفدر ہمدانی اب عالمی اخبار نکال رہے ہیں۔ یہ ممکن ہے کہ احوال اور اردو پائنٹ سےزیادہ قدیم ہو۔ اردو پائنٹ تو بعد میں یونی کوڈ ہوا ہے۔
 
زین

لائبریرین
عباسی صاحب ۔ آپ جنگ، العربیہ اردو اور دیگر ویب سائٹس کی خبریں کاپی پیسٹ کرنے کی بجائے اپنے آن لائن اخبار کےلئے کسی خبر رساں ادارے کی سروس حاصل کریں تو بہتر رہے گا۔
 
عباسی صاحب ۔ آپ جنگ، العربیہ اردو اور دیگر ویب سائٹس کی خبریں کاپی پیسٹ کرنے کی بجائے اپنے آن لائن اخبار کےلئے کسی خبر رساں ادارے کی سروس حاصل کریں تو بہتر رہے گا۔
بہت خوب۔ شاید آپ نے احوال کے کام کرنے کا طریقہ کار اور اس کے مقاصد نہیں پڑھے۔ یہاں دنیا کےمیڈیا کو باریکی سے مانیٹر کیا جا تا ہے اور کام کی چیزیں ایک جگہ جمع کردی جاتی ہیں۔
 
یوسف-2

محفلین
منتظمین کو چاہئے کہ اس بحث کو ایک علیحدہ دھاگے میں منتقل کر دیں۔ آن لائن اخبار کے عنوان سے۔ اس پر میرا یہ خیال ہے القمر شاید سب سے پہلا خبروں کا پورٹل تھا۔ جس کے بانی صفدر ہمدانی اب عالمی اخبار نکال رہے ہیں۔ یہ ممکن ہے کہ احوال اور اردو پائنٹ سےزیادہ قدیم ہو۔ اردو پائنٹ تو بعد میں یونی کوڈ ہوا ہے۔
القمر کی لوح پر لکھا ہوا ہے: مسلسل اشاعت کے دس برس ۔۔۔ اردو پوائنٹ کا اپنا دعویٰ ہے کہ ۔۔۔ مسلسل اشاعت کے گیارہ کامیاب سال ۔۔۔ جبکہ مجھے یاد پڑتا ہے کہ اردو پوائنٹ اخبار کو میں 11 برس سے بھی پہلے دیکھتا رہا ہوں (شاید تب اشاعت مسلسل نہ رہی ہو) اردو پوائنٹ سے منسلک فورم سے اس احقر کی بھی برسوں وابستگی رہی ہے، اس لئے مجھے اردو پوائنٹ یاد ہے۔ باقی اردو اخبارات کے نیٹ ایڈیشن میرا خیال ہے کہ اس کے بعد منظر پر آئے ہیں۔
 
Top