بہت خوب۔ شاید آپ نے احوال کے کام کرنے کا طریقہ کار اور اس کے مقاصد نہیں پڑھے۔ یہاں دنیا کےمیڈیا کو باریکی سے مانیٹر کیا جا تا ہے اور کام کی چیزیں ایک جگہ جمع کردی جاتی ہیں۔عباسی صاحب ۔ آپ جنگ، العربیہ اردو اور دیگر ویب سائٹس کی خبریں کاپی پیسٹ کرنے کی بجائے اپنے آن لائن اخبار کےلئے کسی خبر رساں ادارے کی سروس حاصل کریں تو بہتر رہے گا۔
القمر کی لوح پر لکھا ہوا ہے: مسلسل اشاعت کے دس برس ۔۔۔ اردو پوائنٹ کا اپنا دعویٰ ہے کہ ۔۔۔ مسلسل اشاعت کے گیارہ کامیاب سال ۔۔۔ جبکہ مجھے یاد پڑتا ہے کہ اردو پوائنٹ اخبار کو میں 11 برس سے بھی پہلے دیکھتا رہا ہوں (شاید تب اشاعت مسلسل نہ رہی ہو) اردو پوائنٹ سے منسلک فورم سے اس احقر کی بھی برسوں وابستگی رہی ہے، اس لئے مجھے اردو پوائنٹ یاد ہے۔ باقی اردو اخبارات کے نیٹ ایڈیشن میرا خیال ہے کہ اس کے بعد منظر پر آئے ہیں۔منتظمین کو چاہئے کہ اس بحث کو ایک علیحدہ دھاگے میں منتقل کر دیں۔ آن لائن اخبار کے عنوان سے۔ اس پر میرا یہ خیال ہے القمر شاید سب سے پہلا خبروں کا پورٹل تھا۔ جس کے بانی صفدر ہمدانی اب عالمی اخبار نکال رہے ہیں۔ یہ ممکن ہے کہ احوال اور اردو پائنٹ سےزیادہ قدیم ہو۔ اردو پائنٹ تو بعد میں یونی کوڈ ہوا ہے۔