لگتا ہے موبی لنک والے اپنا اپ ڈیٹڈ ڈیٹا پی ٹی اے کو دینے میں سستی کا مظاہر کررہے ہیں یا پھر پی ٹی اے کی طرف سے ہی کہیں غفلت ہورہی ہے۔ تقریبا دو سال پہلے میرا موبائل کھویا اور سم بلاک کروانے کے لئے ہیپ لائن پر فون کیا تو انہوں نے یہ تسلیم کرنے سے ہی انکار کردیا ہے کہ یہ نمبر میرے نام پر رجسٹرڈ ہے اور سم بلاک کرنے سے انکار کردیا۔ میں نے 668 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیجا تو میرے نام پر موبی لنک کی ایک بھی سم نہیں تھی۔ اگلے دن موبی لنک کے قریبی دفتر گیا تو انہوں نے میرا اصل شناختی کارڈ دیکھ کر سم بلاک بھی کردی اور نئی سم بھی جاری کردی۔ میں نے ہیلپ لائن اور 668 کے پی ٹی والے ڈیٹا بیس میں اپنی انفارمیشن کے نہ ہونے کی بابت پوچھا تو کہنے لگے کہ ہم آجکل ریکارڈ اپ ڈیٹ کررہے ہیں اور اپ ڈیٹڈ ڈیٹا ان کو میسر نہیں ہے اس لئے ایسا ہوا ورنہ یہ نمبر آپ ہی کے نام پر ہے۔ اب آپ نے جو اس دھاگے میں لنک مہیا کیا ہے ویسے ہی اس پر کلک کر کے اپنا شناختی کارڈ نمبر چیک کیا تو پتہ لگا کہ ان کے ڈیٹا بیس کے مطابق ابھی تک میرے شناختی کارڈ نمبر پر موبی لنک کی کوئی سم رجسٹرڈ نہیں۔ اب پی ٹی اے کو ہی ای میل کرنی پڑے گی۔