آن لائن ڈائری لکھیں!!!

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ میں نے بھی کافی عرصے سے ڈاٸری لکھنا چھوڑا ہے۔ ڈاٸری لکھنے کی اپنی اہمیت ہے۔ اسی کو محسوس کرتے ہوٸے، میں نے آن لاٸن ڈاٸری لکھیں کے عنوان سے لڑی کا انتخاب کیا ہے۔ آپ تمام سے گزارش ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر اس لڑی میں ضرور لکھیں۔ خواہ وہ ایک سطر ہی کیوں نہ ہو۔
شکریہ
اللہ نگہبان
 
سیما علی

لائبریرین

ابن قیم رحمہ اللہ۔ فرماتے ہیں

بندے کا ایک رب ھےجس سے لا محالہ وہ ملاقات کرنے والا ھےاور اسکا ایک گھر ھے جس میں عنقریب منتقل ہونے والا ھے۔اگر ایسا ھےتو پھر اسے چاہیے کہ ملاقات سے پہلے اپنے رب کو راضی کرلے اور جس گھر میں رہنا ھے اسکی تزئین و آرائش
کی فکر کرے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ میں نے بھی کافی عرصے سے ڈاٸری لکھنا چھوڑا ہے۔ ڈاٸری لکھنے کی اپنی اہمیت ہے۔ اسی کو محسوس کرتے ہوٸے، میں نے آن لاٸن ڈاٸری لکھیں کے عنوان سے لڑی کا انتخاب کیا ہے۔ آپ تمام سے گزارش ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر اس لڑی میں ضرور لکھیں۔ خواہ وہ ایک سطر ہی کیوں نہ ہو۔
شکریہ
اللہ نگہبان
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

شوکت صاحب برسوں پہلے میں ڈائری لکھا کرتا تھا۔ اور اس عنوان سے ایک لڑی بھی شروع کی تھی۔ "میری ڈائری کا ایک ورق"

اب جب سے کمپیوٹر سے علیک سلیک ہوئی ہے، تو سب کچھ کمپیوٹر پر ہی لکھا اور پڑھا جا رہا ہے۔

وہ کیا کہتے ہیں، کہ بچپن میں خوش خطی کے لیے تختی لکھا کرتے تھے اور اب تمام وقت جو ہے وہ کلیدی تختے پر گزرتا ہے۔

لیکن یہ مانتا ہوں کہ ڈائری لکھنے کی اپنی ہی اہمیت ہے۔
 
جی جناب۔ ہم نے آپ کی لڑی دیکھی ہے وہاں اکثر قارٸین یہ بتا رہے ہیں کہ انہوں نے ڈاٸری لکھنا چھوڑا دیا ہے۔ لہذا ایسے قارٸین کے لٸے ہم نے آن لاٸن ڈاٸری لکھیں کے نام سے لڑی شروع کی ہے جو کہ آپ کی لڑی کی Modified شکل ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
امير المومنين حضرت علی علیہ السلام اشارہ فرما ر ہے ہيں:احذروا صولة الکريم اذا جاع ،و اللئيم اذا شبع(حکمت49)،ترجمہ:'' شريف انسان کے حملہ سے بچو جب وہ بھوکا ہو،اور کمينے کے حملہ سے بچو جب اس کا پيٹ بھرا ہو ''،مذکورہ حکمت ميں کتنے ظريف نکتے کي طرف اشارہ ہے ،ايک شريف انسان کے اندر ظرفيت پائي جاتي ہے وہ کم ظرف نہيں ہو تاچاہے مالدار رہے يا محتاج، دوسروں کے ساتھ نيکياں کرنے ميں پيش پيش رہتا ہے ؟محتاجوں کے ساتھ انکساري سے کام ليتا ہے اور مالداروں کے ساتھ محتاجگي کے وقت خودداري سے پيش آتاہے،شريف اور کريم انسان اس وقت برہمي کا اظہار کرتا ہے جب اس کا حق پايمال کيا جاتا ہے اور اس کي تحقير کي جاتي ہے؟ليکن جب ايک پست فطرت انسان کا پيٹ بھرا ہوا ہوتا ہے تو اس کے اندر انانيت پيدا ہوجاتي ہے ؟وہ بغض و حسد اور مال و دولت کے نشے ميں چور ہوکر لوگوں سے گستاخي کرنے لگتا ہے،ان کي حقارت کرتا ہے،
 
جب فیملی کے ساتھ باہر جانے لگو تو۔۔۔۔۔۔
دوسرے ممالک : سب کچھ رکھ لیا ہے ، چیک کر لو، کہیں کچھ رہ تو نہیں گیا۔
پاکستان میں : جس جس نے باتھ روم جانا ہے، ہو آئے۔ راستے میں گاڑی نہیں رُکے گی۔
 
شمشاد

لائبریرین
چھوٹی کلاسوں میں پنسل کے ساتھ ربر لگی ہوتی ہے کہ جہاں غلطی ہوئی مٹا کر درست کر لی۔
بڑی کلاسوں میں پنسل کی بجائے پکی پنسل (بال پوائنٹ) ہوتا ہے، اس میں ربر نہیں ہوتی۔ اس کا مطلب ہے اب غلطی نہیں کرنی، ورجہ تلافی کا چانس نہیں ہے۔
 
دوست

محفلین
پروفیسر صاحب آپ کون سا کی بورڈ استعمال کر رہے ہیں؟ آپ کی ٹائپ کردہ ئ (جیسے ڈائری) اردو کی ہمزہ ی نہیں ہے۔ یہ عربی والی ہے جسے دکھانے میں فونٹ لفظ توڑ دیتا ہے۔ مہربانی کر کے پاک اردو انسٹالر یا کرلپ وغیرہ کا اردو کی بورڈ استعمال کریں تاکہ املاء درست رہے۔
 
جناب۔ اردو کیبورڈ انسٹال کیا ہے۔ دو قسم کے Interface ہوتے ہیں۔ فرنٹ اور بیک۔۔۔۔ فرنٹ انٹرفیس سے صحیح نظر آتا ہے۔ جب کہ بیک انٹرفیس میں پرابلم ہے۔ نشاندہی کا شکریہ۔
جناب۔ موقع ملتے ہی آپ کا بتایا ہوا کیبورڈ انسٹال کرلوں گا۔
 
دوست

محفلین
آپ نے جو ہمزہ ی لکھی ہے اس کی ویلیو 0x678 (ہیکساگونل) اور اردو کی ہمزہ ی کی ویلیو 0x626 (ہیکساگونل)۔
آپ کے کی بورڈ میں اردو والی ئ نہیں ہے۔ یہ فونٹ کے لیے مسئلہ پیدا کر رہا ہے، املاء کے لیے بھی مسئلہ کر رہا ہے، اور بعد میں اس ڈیٹا کو کمپیوٹنگ کے لیے استعمال کرنا بھی مسئلہ ہو گا۔
اردو کی بورڈ یہاں سے انسٹال کیا جا سکتا ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
*الف*۔ نے کہا ۔ *اللہ کے رسول آرہے ہیں*
*ب۔* نے کہا ۔ *بانی اسلام آرہے ہیں*
*ت* نے کہا ۔ *تاجدار مدینہ آرہے ہیں*
*ث*۔ نے کہا ۔ *ثروت والا آرہے ہیں*
*ج*۔ نے کہا ۔۔ *جلیل القدر آرہے ہیں*
*ح*۔ نے کہا ۔۔ *حبیب خدا آرہے ہیں*
*خ*۔ نے کہا ۔۔۔ *خاتم النبیین آرہے ہیں*
*د* نے کہا۔ *دو جہاں کے والی آرہے ہیں*
*ذ*۔ نے کہا *۔ذالک الکتاب کہنے والے آرہے ہیں*
*ر* نے کہا ۔۔۔ *رحمت للعالمین آرہے ہیں*
*ز*۔ نے کہا ۔۔۔ *زمانے کے امام آرہے ہیں*
*س* ۔نے کہا *ساقی کوثر آرہے ہیں*
*ش* ۔نے کہا *شافع محشر آرہے ہیں*
*ص* ۔نے کہا *صادق و امین آرہے ہیں*
*ض* ۔نے کہا *ضعیفوں کے ماوی آرہے ہیں*
*ط* ۔نے کہا *طاہر ومطہر آرہے ہیں*
*ظ* ۔نے کہا *ظلم کو مٹانے والا آرہے ہیں*
*ع* ۔نے کہا- *عرب کے تاجدار آرہے ہیں*
*غ* ۔نے کہا *غریبوں کے ماوی آرہے ہیں*
*ف* ۔نے کہا- *فقیروں کے مولی آرہے ہیں*
*ق*۔۔ نے کہا *قرآن والے آرہے ہیں*
*ک*۔۔ نے کہا *کملی والے آرہے ہیں*
*ل*۔ ۔نے کہا *لوح و قلم والے آرہے ہیں*
*م* ۔نے کہا *محمؐد رسول اللہ آرہے ہیں*
*ن* ۔۔نے کہا- *نبیوں کے سردار آرہے ہیں*
*و*۔۔۔۔نے کہا *والضحی آرہے ہیں*
*ہ*۔۔۔۔۔نے کہا *ہادی برحق آرہے ہیں*
اور
*ی* پکار اُٹھا *یکتااور انوکھی شان والے آرہے ہیں*
 
Top