آوازِ دوست
محفلین
آپ کے اس سوال میں دو سوالیہ نشان نہ ہونے سے جو یقینی کیفیت پیدا ہوگئی ہے اُس کے پیشِ نظر لفظ "مصلحتا" "اضافی محسوس ہوتا ہے خیرآپ مصلحتا جھوٹ بولتے ہیں اور کیا یہ درست عمل ہے؟
جھوٹ بولنا کمزوری کی نشانی ہے۔ اگرمادی ضرورتیں آپ کو کمزور کر رہی ہوں تو یہ کوئی اچھی صورتِ حال نہیں ہے اور اگر محبتیں آپ سے اس بات کی متقاضی ہو جائیں کہ آپ کی راست گوئی کسی کی دل شکنی یا فساد کا باعث نہ بنے تو یہ الگ بات ہے۔میں کمزور سا انسان ہوں لیکن مؤخر الذکر کو ہی مصلحت سمجھتا ہوں اور کسی کی دل شکنی سے بچنے کے لیے اس مصلحت کےتحت معقول حد میں راست گوئی سے پرہیز کوجائز سمجھتا ہوں۔