آواز گدا

اتنے جذباتی کیوں ہوجاتے ہو میاں ؟ کیوں تحریر پر بات نہیں ہوگی ؟ ضرور کرو بات ، میں انتظار کروں گا۔
جو شکایت ہو کہہ دیا کرو ، کہنے کے باوجود اگر شکایت برقرار رہے تو تمہیں اختیار ہے ، مگر جب تک کہا ہی نہیں ، ہمیں پتا ہی نہیں کہ کسی کو بُرا لگا یا بھلا لگا ہم کیونکر درستی کرنے لگے ؟
 
آخری تدوین:
کیا بات ہے جی خوب لکھا ہے ۔۔۔لطف ہی آگیا کھٹی میٹھی تحریر ۔۔۔

اور یہ سچ ہے صاحب اقتدار اور مسندوں پے براجمان ارباب وطن کیا جانے اس قیامت کو۔۔۔

خشک سالی نہیں خوشحالی کی دعا ہی کر سکتے ہیں ہم ۔۔۔اور ساتھ ساتھ 24 گھنٹے بلاتعطل بجلی کی بحالی کی بھی ۔۔۔

تو ان پر خطر ایام میں ۔۔گھر کا ایک کونا عافیت کی جاہ ہے ۔۔۔

اس کی وضاحت اگر کر دی جائے تو مشکور

اچھی ۔۔۔تبدیلی ہے ۔۔۔اشعار میں ۔۔۔انقلاب اسی طر ح ہی آسکتا ہے ۔۔۔تبدیلی کا کام پہلے چھوٹے پیمانے پر شروع کیا جائے اور ۔۔۔انقلاب زندہ باد ۔۔واپڈا کی طر ف تو جہ زیادہ رکھیں۔۔

وضاحت۔۔مطلوب ہے ۔۔۔سمجھ نہیں سکا۔۔۔بلکہ کم علمی کا اعتراف کرتے ہیں ۔۔۔

بہت شکریہ ، لبید بھائی،
رقیباں گوش بر آواز ، رقیب آواز پر کان لگائے ہیں،

آوازِ گدا کم نہ کند رزقِ سگاں را
فقیر کی آواز کتوں کا کھانا نہیں کم کرسکتی ،
اصل مصرع ، تھا
آوازِ سگاں کم نہ کند رزقِ گدا را
یعنی کتوں کے بھونکنے سے فقیروں کا رزق کم نہیں ہوتا،​
 
روز مرہ کے معمولات اور ہمارے معاشرتی احوال کے حوالے سے بہت خوب تحریر اور بہترین انداز بیاں۔ غالبا اس سے کسی قبیلہ کو طنز کیا گیا ہے نا واقعہ کو۔ تخلیق کار کی مجبوری ہوتی جب کسی بھی واقعہ کو لے اسے کوئی خیال در آئے اور اس پر تحریر افشانی ہو۔۔۔۔۔ انور مسعود صاحب نے جوفوٹو گرافر پہ قطعہ کہا ہے، بندہ پوچھے آپ میت پہ تعزیت کرنے جاتے ہیں شاعری کے لیے خیال ڈھونڈنے۔۔۔۔۔ یا آپ کو ایسے موقع پر مستی ہی سوجھتی ہے۔
قصہ مختصر ہمیں اس تحریر سے ایسی کوئی بو نہیں آئی۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر کسی کو بو آئي بھی ہے تو شدید حسن ظن رکھ لیں کے ساتھ والے کمرے میں ہی کسی نے کچھ کیا ہوگا یہاں ایسے نہیں ہے۔۔۔۔۔۔

بھولے سے ہوگئی ہے اگرچہ یہ اس سے بات
ایسی نہیں یہ بات جسے بھول جائیے
ہے کس بلا کا فوٹوگرافر ستم ظریف
میت سے کہہ رہا ہے ذرا مسکرائیے۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
بہت شکریہ ، لبید بھائی،
رقیباں گوش بر آواز ، رقیب آواز پر کان لگائے ہیں،

آوازِ گدا کم نہ کند رزقِ سگاں را
فقیر کی آواز کتوں کا کھانا نہیں کم کرسکتی ،
اصل مصرع ، تھا
آوازِ سگاں کم نہ کند رزقِ گدا را
یعنی کتوں کے بھونکنے سے فقیروں کا رزق کم نہیں ہوتا،​
جزاک اللہ
 
بہت بہتر چوہدری صاحب جو حکم،
ابن سعید ، بھائی آپ کی ضرورت پڑے گی، درخواست ہے کہ اس تحریر کا عنوان بدل کر "آواز گدا" کر دیجئے، بہت مہربانی، اور اگر ممکن ہوسکے تو اس کا زمرہ بھی تبدیل کردیجئے، عین نوازش۔
عنوان تبدیل کر دیا ہے، لیکن آپ کے خیال میں زمرہ کیا ہونا چاہیے؟ ویسے اس قسم کی باتیں رپورٹ کی جانی چاہئیں۔ :) :) :)
پہلے "رپورٹ" نامی ایک شے آتی تھی وہ بھی اب نظر نہیں آرہی ۔
یہ شئے تو ہمیشہ نظر آنی چاہیے۔ کیا مسئلہ درپیش ہے آپ کو، کن صورت حالات میں، اور کب سے؟ :) :) :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
کمال کمال لکھا ہے۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔ لیکن ذیلی سطور جب پڑھی ہیں تو بس کیا بتاؤں۔۔۔ ع - لطف وہ عشق میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہے۔۔۔۔

یادش بخیر پچھلا عاشورا ، دوستوں میں برادرانِ اہلسنت کو یہ یقین دلاتے گزرا تھا کہ حضرت امام حسین کی شہادت میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں ، اور عاشورے کے دن ہمارے مغموم ہونے کی وجوہات قطعاً مختلف ہیں۔ اس سے پہلے ایک مرتبہ کچھ برادرانِ اہل تشیع کو اس بات کا یقین دلانا مشکل ہو گیا تھا کہ کربلا کے واقعہ میں ہمارا کوئی کردار نہیں تھا ، اور یہ جو ہم عاشورے کے دن مسکرارہے ہیں، تو یہ محض اتفاقی اور غیر ارادی ہے، آخر آخر میں ہمیں پُرجوش قسمیں کھانی پڑیں کہ خدا کی قسم ہماری پیدائش ابھی چند دہائیوں پہلے کا واقعہ ہے، نہ ہم وہاں موجود تھے نہ ہمیں طرفین کی جانب سے کسی نوعیت کی مشاورت میں شامل رکھا گیا۔ دوستوں میں بہت سوں کو لذیز شربت ٹھکرا کر اور بہت سوں کو بد ذائقہ حلیم کھا کر رام کرنا پڑتا ہے ۔

واہ سر۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔ آپ جیسے استادان سخن جب بھی کسی بھی صنف میں کچھ لکھیں اس صنف کی عزت بڑھتی ہے۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
عنوان تبدیل کر دیا ہے، لیکن آپ کے خیال میں زمرہ کیا ہونا چاہیے؟ ویسے اس قسم کی باتیں رپورٹ کی جانی چاہئیں۔ :) :) :)

یہ شئے تو ہمیشہ نظر آنی چاہیے۔ کیا مسئلہ درپیش ہے آپ کو، کن صورت حالات میں، اور کب سے؟ :) :) :)
معافی دے دیں مرشد۔۔۔ اچھی تحریر کا صدقہ سمجھ کر جانے دیں۔۔۔۔ اللہ آپ کو بہت دے گا۔۔۔ :)
 
Top