آوے - آئے ؛ لیوے - ؟؟؟

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جس طرح قدیم آوے، جاوے کی جگہ اب آئے جائے مستعمل ہے۔
تو قدیم “لیوے“ کی جگہ کیا استعمال ہوگا؟
صرف “لے“؟

مثلا غالب کا یہ شعر جدید میں کیا ہوگا؟
کام اس سے آ پڑا ہے کہ جس کا جہان میں
لیوے نہ کوئی نام ستمگر کہے بغیر

لے نہ کوئی نام۔۔۔ کچھ ادھورا سا لگتا ہے۔۔۔
اس شعر میں "لیوے" بمعنی "لیتا ہے" استعمال ہوا ہے ۔ جیسے "یہاں سے تو کچھ بھی نہ دکھائی دیوے" کا مطلب ہوگا " یہاں سے تو کچھ بھی نہیں دکھائی دیتا۔ "
ان متروک الفاظ کی اب بھی اردو شاعری میں گنجائش ہے بشرطیکہ سلیقے سے اور درست جگہ پر استعمال کیا جائے ۔ جمیل الدین عالی کا مشہورِ عالم گیت جیوے جیوے پاکستان اس کی ایک واضح مثال ہے ۔
 
سید عمران

محفلین
واہ بھئی، ڈرائیور کا کیا ذوق ہے! یہ بھی کہیں سے کان میں پڑا ہو گا۔
اب ناک میں تو پڑنے سے رہا۔۔۔
ویسے بھی سارے ذوق کا قصور وار ہم نے تنہا ڈرائیور کو نہیں ٹھہرایا۔۔۔
متعلقہ مراسلہ کا دوبارہ مطالعہ مفید ہووے گا!!!
:):):)
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
تیری آواز کان پڑتی ہے
تنِ بے جاں‌میں‌جان پڑتی ہے
فاصلہ کچھ نہیں‌ تیرے در تک
زندگی درمیان پڑتی ہے​
 
شوکت پرویز

محفلین
ظاہر ہے۔۔۔
آوے جاوے کی طرح اب یہ لفظ بھی بالکل متروک ہوچکا ہے۔۔۔
نہ بول چال میں نہ تحاریر میں مستعمل ہے۔۔۔
بلکہ ان الفاظ کا استعمال اب سمع خراشی کا باعث بنے گا اور بولنے والے کو جو سمجھا جائے گا وہ آپ بخوبی سمجھتے ہیں!!!
میرا سوال متروک سے متعلق نہیں، متبادل سے متعلق ہے۔ :)
 
شوکت پرویز

محفلین
اس شعر میں "لیوے" بمعنی "لیتا ہے" استعمال ہوا ہے ۔ جیسے "یہاں سے تو کچھ بھی نہ دکھائی دیوے" کا مطلب ہوگا " یہاں سے تو کچھ بھی نہیں دکھائی دیتا۔ "
ان متروک الفاظ کی اب بھی اردو شاعری میں گنجائش ہے بشرطیکہ سلیقے سے اور درست جگہ پر استعمال کیا جائے ۔ جمیل الدین عالی کا مشہورِ عالم گیت جیوے جیوے پاکستان اس کی ایک واضح مثال ہے ۔
جی جی۔۔

پر “لیتا“ کے ساتھ “ہے“ کی ضرورت بھی لگتی ہے۔

جیسے آوے سے آئے، جاوے سے جائے۔۔۔
ویسے ہی “لیوے“ کے لئے جدید اردو میں کوئی لفظ نہیں؟
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جی جی۔۔

پر “لیتا“ کے ساتھ “ہے“ کی ضرورت بھی لگتی ہے۔

جیسے آوے سے آئے، جاوے سے جائے۔۔۔
ویسے ہی “لیوے“ کے لئے جدید اردو میں کوئی لفظ نہیں؟
لیوے = لے
دیوے = دے
کہوے = کہے
کھاوے = کھائے
پیوے = پیے
دکھاوے= دکھائے
سناوے = سنائے
۔۔۔۔ وعلیٰ ہذا القیاس

مستقبل کے صیغے میں:
لیوے گا = لے گا
دیوے گا = دے گا
کھاوے گا= کھائے گا
جاوے گا = جائے گا
وعلیٰ ہذاالقیاس

حال کے صیغے میں :
لیوے ہے = لیتا ہے
دیوے ہے = دیتا ہے
کھاوے ہے = کھاتا ہے
جاوے ہے = جاتا ہے
وعلیٰ ہذاالقیاس
 
آخری تدوین:
Top