آٹومیٹک چندہ کلیکشن مشین

فرخ منظور

لائبریرین
پہلے میں سمجھا شاید چاند کے بارے میں کچھ کہا جارہا ہے :) میرا خیال ہے درست لفظ چندہ ہے۔ چندا تو چاند کو کہتے ہیں۔ جیسے چندا ماموں دور کے۔
 
محمداحمد

درست لفظ چندا ہی ہے ۔ لغت دیکھی تھی میں نے تحریر ارسال کرنے سے پہلے۔ چندہ بھی کہا جاتا ہے البتہ ۔
 
فرہنگ آصفیہ کے اس صفحے پر دونوں چندا اور چندہ موجود ہیں۔ ملاحظہ فرما لیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین

میں نے اردو لغت بورڈ کی لغت دیکھی تھی۔

چندہ کی اینٹری یوں ہے:

چَنْدَہ
رک : چندا (۲) .

چندا کی اینٹری یوں ہے۔:

چَنْدا
۱. وہ تھوڑی تھوڑی نقدی یا جن٘س وغیرہ جو کسی خاص کام (بیشر رفاہی کام) کے لیے مختلف لوگوں سے وصول ہو ، امداد ، عطیہ.
۲. بیمہ کی قسط جو حادثات سے حفاظت کے لیے ادا کی جاتی ہے.
۳. کسی اخبار یا رسالے کا سالانہ زر خرید یا ماہانہ سہ ماہی یا ششماہی قیمت.
۴. وہ رقم جو کسی انجمن ، سوسائٹی وغیرہ کو اس کے ممبروں یا معاونوں کی طرف سے مقرہ اوقات پر دی جاتی ہے.
۵. دان ، نذر ؛ محصول ، مالگزاری ، محکمۂ پولیس میں گھوڑوں کے لیے روپیہ.

----

ریختہ لغت پر بھی اسی طرح درج ہے۔

ریختہ والوں نے تو شعر بھی درج کیا ہے جو میں نے اوپر نقل کیا ہے۔
 
ریختہ اور یہ حکومتی لغت ان دونوں لغات کے مرتبین اور ان کی اہلیت کو میں اچھی طرح جانتا ہوں۔ ریختہ پر تو اب کچھ بہتر حال ہے مگر پہلے تو ہزار غلطیوں کی نشاندہی میں کرتا رہا ہوں۔ اور دوسری حکومتی لغت عقیل عباس جعفری صاحب اس کے کرتا دھرتا ہیں۔ ان کی بھی اہلیت کا اچھی طرح اندازہ ہے۔
 
ریختہ پر غالباً یہ لغت ریپلیکیٹ کی گئی ہے۔
 
Top