السلام علیکم
کیا کوئی ایسا لنک بھی ہے جہاں پر آٹو کیڈ کے اسباق مع پریکٹیکل موجود ہوں
شکریہ
کیا اس پرانی خبر کا پیچھا کیا جاسکتا ہے؟جی نبیل بھائی ابھی اطلاع ملی ہے کہ ایسے کم از کم دو اور مضامین موجود ہیں۔
در اصل مضامین کی ادارت کے زمرے میں کئی لڑیاں موجود ہیں جن میں سے کچھ آٹو کیڈ سے متعلق بھی ہو سکتی ہیں، لیکن وہاں ان لڑیوں کے خالقین نے اس کی تکمیل کا اعلان نہیں کیا اس لیے ان کو متعلقہ زمروں میں منتقل نہیں کیا گیا۔کیا اس پرانی خبر کا پیچھا کیا جاسکتا ہے؟
میرا کہنے کا مقصد یہ تھا کہ وہ دو مضامین مل سکتے ہیں یا نہیں؟در اصل مضامین کی ادارت کے زمرے میں کئی لڑیاں موجود ہیں جن میں سے کچھ آٹو کیڈ سے متعلق بھی ہو سکتی ہیں، لیکن وہاں ان لڑیوں کے خالقین نے اس کی تکمیل کا اعلان نہیں کیا اس لیے ان کو متعلقہ زمروں میں منتقل نہیں کیا گیا۔
ریوٹ اور آٹو کیڈ بالکل دو مختلف چیزیں ہیں. صرف تعمیراتی شعبے کا کام ہو تو ان میں ریوٹ ہی سرفہرست ہو گا کیونکہ وہ خالصتا تعمیراتی شعبے کیلئے بنایا گیا ہے
اس میں بهی اس کے تین ذائقے بنائے گئے ہیں یعنی آرکیٹیکچر . سٹرکچر . Mep ( مکینکل. الیکٹریکل اور پلمبنگ) اب تعمیرات کی دنیا میں جو شخص جس شعبے میں کام کرتا ہے وہ اپنا مطلوبا فلیور استعمال کرے-
جبکہ آٹوکیڈ ایک ڈرافٹنگ سافٹ ویر ہے جو کسی بهی شعبہ میں استعمال کیا جا سکتا ہے. جہاز . کشتیاں اور سامان جراہی سے لیکر سٹیپلر. ٹیلی فون اور پنکهوں تک کی انتہائی درست ڈرائنگ تک. مگر یہ کام ریوٹ میں نہیں کئے جاتے. اور جو کام ریوٹ میں کئے جاتے ہیں وہ آٹو کیڈ میں بهی ہو سکتے ہیں مگر ان میں وقت اور محنت ریوٹ کی نسبت بہت زیادہ درکار ہو گی.
آٹو کیڈ اور 3ds میکس کا موازنہ بهی میری نظر میں درست نہیں یہ دونوں مختلف چیزیں ہیں. میکس میں ڈرافٹنگ کا کوئی ٹول نہیں.
اور ڈرافٹنگ کے دو بہت ہی میعاری سافٹ ویر Rhino اور سالڈ ورکس بهی اس لسٹ میں شامل کئے جانے چائیں.
سالڈ ورکس میں تعمیراتی کام تو نہیں کیا جاتا مگر انجینئرنگ اور مکینکل شعبے میں اس کا جواب نہیں
جبکہ Rhino براہ راست آٹوکیڈ کی ٹکر کا ہے. میرے خیال میں آٹو کیڈ کا شاید ہی کوئی فیچر ایسا ہو جس کا مقابلہ Rhino میں نہ ہو. مگر Rhino کی NURBS ماڈلنگ اور vray کی ڈائریکٹ ان ایپلیکیشن رینڈرنگ کی سہولت اسے آٹوکیڈ سے ایک ہاتھ آگے رکهتی ہیں.
اچھی معلومات فراہم کی ہیں آپ نے۔اور سکیچ اپ کو بچہ سافٹویئر کہنا اس کے ساتھ بڑی زیادتی ہے. ہاں اس کو سمجھنے کے لیے بچوں کو بڑا ہونا پڑے گا. یہ 3d ماڈلنگ اور 2 ڈی ڈرافٹنگ اور ڈاکومنٹیشن کا ایک مکمل سافٹویئر ہے. مفت پلگ اننز اور مفت ماڈلز کا ناختم ہونے والا ویئر ہاوس بهی شامل ہے.
اس کے کیمرہ میچ سسٹم . سن لائٹ اینڈ شیڈو سٹڈی اور ڈائنامک کمپوننٹس کا مقابلہ آٹو کیڈ آرکیٹیکچر کے شعبہ میں کیسے کرے گا مجهے جان کر خوشی ہو گی؟؟
پهر اوپر سے وی رے کے ساتھ فوٹو ریلسٹک رینڈرنگ .
جدید دور کا تعمیراتی شعبہ تو اس کے بغیر ادهورا ہے.
ہاں ہماری یونیورسٹیز کے "پرانے" اساتذہ اسے عموما پسند نہیں کرتے
سکیچ اپ چھ سال پہلے چھوڑ پندرہ سال پہلے بھی بچہ سافٹ ویئر نہیں تھا۔سکیچ اپ کو چھ سال پہلے بچہ قرار دیا گیا تھا یعنی وہ پوسٹ چھ سال پرانی ہے
آپ کا تعلق صابری گروپ سے تو نہیں؟؟اآٹوکیڈ، تھری ڈی۔ سی این سی اور لیزر ٹیکنالوجیز کے کاروباری استعمال اور ترقی کے لئے ہم نے ایک ادارہ قائم کیا ہے
جی نہیں، ہمارے اداروں کی کچھ تفصیل درج ذیل ہےآپ کا تعلق صابری گروپ سے تو نہیں؟؟