باذوق
محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
آٹو کیڈ کا تعارف (Introduction to AutoCAD)
آٹو کیڈ کا تعارف (Introduction to AutoCAD)
دورِ حاضر میں انجینئرنگ / ڈیزائن سے متعلق جو سافٹ وئرز استعمال ہوتے ہیں ، وہ تمام CAD یعنی Computer-Aided-Design کے زمرے میں آتے ہیں۔ CAD سے متعلق بہت سارے پیکجز (Packages) دستیاب ہیں ۔۔۔
مثلاً : مائکرواسٹیشن (MicroStation) ، تھری ڈی اسٹوڈیو یا تھری ڈی میکس (3D-Max) ، ڈاٹا کیڈ (DATACAD) ، آرکی کیڈ (ArchiCAD) ، اریس (ARRIS) ، سوفٹ کیڈ (SoftCAD) ، انٹیلی کیڈ (اوپن سورس آٹوکیڈ) (IntelliCAD opensource) وغیرہ ۔
کمپیوٹر ایڈڈ ڈیزائننگ اور ڈرافٹنگ (CADD, Computer-Aided-Designing-&-Drafting) سے متعلق جتنے بھی سافٹ وئر دستیاب ہیں ۔۔۔ اِن تمام میں ایک AutoCAD ہی وہ واحد سافٹ وئر ہے ، جو ساری دنیا میں سب سے زیادہ مقبول ہے اور سب سے زیادہ استعمال بھی کیا جاتا ہے۔
آج سے کوئی پچیس تیس سال قبل ، دنیا بھر میں جو بھی ڈرائنگ (Drawing) بنائی جاتی تھی ، وہ کاغذ پر پنسل یا روشنائی والے قلم سے تیار کی جاتی تھی ۔۔۔ اور پھر ، ڈرائنگ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کا مطلب تھا کہ ساری کی ساری ڈرائنگ شروع سے تیار کی جائے ۔ یہ اتنی بڑی خامی تھی جس کا حل نہایت مطلوب تھا۔ اور CAD کے نظام کی تخلیق نے یہ مسئلہ مستقل طور پر حل کردیا۔
واضح رہے کہ CAD یا CADD دراصل ڈرائنگ سے متعلق ایک کمپیوٹر نظام (Computer System) ہے اور اسی نظام کے تحت کئی سافٹ وئرز کام کرتے ہیں ، جن میں AutoCAD نسبتاً زیادہ معروف و مقبول ہے۔
آٹو کیڈ سافٹ وئر ۔۔۔ وژول بیسک (Visual Basic) کے تحت تیار کیا گیا ہے اور اِس کی جو فائل بنتی ہے ، اس کا ایکسٹنشن (extension) ہوتا ہے : "dwg" ۔
دیگر تمام CAD پیکجز کے لیے بھی یہی ایکس ٹنشن Default Standard قرار پایا ہے۔
ویسے آٹو کیڈ کے ذریعے ' dxf ' ایکس ٹنشن والی فائل بھی بنائی جا سکتی ہے ، جو کہ صرف ASCII text پر مشتمل ہوتی ہے اور دیگر سافٹ وئرز مثلاً فلیش (Flash) یا کورل ڈرا یا پینٹ شاپ پرو میں ایکسپورٹ کی جا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ آٹوکیڈ کی ڈرائینگ کو 'EPS' فارمیٹ میں بھی ایکسپورٹ کیا جا سکتا ہے۔
حساب و پیمائش کے لحاظ سے بالکل درست ڈرائنگ تیار کرنا AutoCAD کی ایک عمومی خاصیت ہے۔ کیونکہ AutoCAD ، پیمائش کی اکائی (Units of measurement) ، اسکیل (Scale) اور کاغذ کے سائز کو مدنظر رکھ کر ڈرائنگ کی تخلیق کرتا ہے۔ اور ڈرائنگ اِس حد تک درست (accurate) ہوتی ہے کہ اس کے print-out کی بنیاد پر عمارتیں/ صنعتی کار خانے (Factories) وجود میں آتے ہیں۔
AutoCAD ہر چند کہ ' اڈوبی فوٹو شاپ ' یا ' کورل ڈرا ' کی طرح خالصتاً گرافکس کا سافٹ وئر نہیں ہے ۔۔۔ بلکہ یہ انجینئرنگ ڈیزائن کے Line-Art سے تعلق رکھنے والا پروگرام یا اپلی کیشن (Application) ہے۔ اس کے باوجود، اس کے استعمال کنندگان میں جہاں زیادہ تر سول انجینئر ، آرکیٹکٹ ، میکانیکل / الکٹریکل انجینئر ، ایرو ناٹیکل انجینئر اور نقشہ ساز نظر آتے ہیں، وہیں مختلف پیشہ ورانہ شعبہ جات میں بھی اس کا استعمال عام ہے۔
آٹو کیڈ کی تاریخ (History of AutoCAD)
AutoDesk Inc.
اُس قابل تحسین کمپنی کا نام ہے جس نے CADD کی دنیا میں سب سے پہلے AutoCAD کو متعارف کرایا تھا اور آج بھی AutoCAD کے جملہ حقوق اسی کے نام محفوظ ہیں۔
آٹوڈیسک انکارپوریشن کے مطابق ورژن ہسٹری کچھ یوں ہے :
ڈسمبر 1982 ء میں آٹو کیڈ کا سب سے پہلا ورژن ، یعنی Ver.-1.0 ریلیز کیا گیا تھا۔
آٹو کیڈ کی ریلیز 8 کو " Ver.-2.6" کا نام دیا گیا تھا، جو اپریل 1987ء میںلانچ ہوا۔
اور پھر ریلیز 9 ، " Ver.-9" ہی کے نام سے ستمبر 1987ء میں لانچ کیا گیا۔
اسی طرح ۔۔۔
Ver.-10 ، اکٹوبر 1988ء میں ،
Ver.-12 ، جون 1992ء میں ،
Ver.-14 ، فبروری 1997ء میں ،
Ver.-2000 ، مارچ 1999ء میں ،
۔۔۔ اور
Ver.-2006، مارچ 2005ء میں۔
اِن تمام versions میں 10 ، 12 ، 14 ، 2000 ، 2006 نے دیگر versions کے مقابلے میں زیادہ مقبولیت پائی اور ان کا استعمال بھی زیادہ ہوا۔
مارچ 2009ء میں آٹوکیڈ کا تازہ ترین ورژن یعنی AutoCAD-2010 منظر عام پر آیا ہے۔