بینگن کا بھُرتا تو کھایا ہی ہوگا۔ میری پسندیدہ ڈشوں میں سے ایک ہے۔
شمشاد بھائی جیسے سہولت ہو اسی طرح پوسٹ کریں اگر ایک ایک کر کے پوسٹ کریں تو رونق لگی رہے گی اور باقی بھی کام کی رفتار سے آگاہ رہیں گے اور باقی چونچیں بند رہیں گیں صرف چونچلوں سے کام چلتا رہے گا۔
نہیں ماوراء لائبیریری ہی کے کام میں مصروف ہے اس کے بعد یہاں آئیں شاید یا آنے والا کون3 پر جائیں گی ۔ وہاں تالے کے ساتھ ہی نیا پتہ بھی لکھ دیتے نا کہ جن کو معلوم نا ہو وہ کیا پڑوسیوں سے پوچھیں گے کہ اس دھاگے والے کہاں گئے۔( ادھار واپس لینا تھا) بلکہ ماوراء نے جن برتنوں میں بریانی بھجوائی تھی وہ بھی اَن دھلے اندر ہی مقفل ہو گئے۔ اس طرح تو پاکستان میں چھاپہ پڑنے کے بعد گھر سِیل ہوتا ہے
قیصرانی، ماوراء کیا باتیں خدانخوستہ ختم ہوگئیں؟ یا پھر کوئی لڑائی چھیڑی جائے کیا خیال ہے؟؟
جویریہ کا تو جانے کا وقت ہے کہ رات بہت ڈھل چکی سوات میں تو لوگ جلدی سو جانے کے عادی ہوتے ہیں کیوں جویریہ؟