آپس کی باتیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
مطلب یہ کہ کھیل کھیل سے کوچ کر کے گپ شپ میں چلا گیا ہے۔

یہ جاوید اقبال صاحب کون ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
ماورائی مخلوق کو آنے میں اتنی دیر تو نہیں لگنی چاہیے۔

جیہ اور اس وقت؟ لیکن اس وقت نہیں پوچھوں گا کہ کیا پکایا ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
میں بھی نہیں بتاتی کہ آج شامی کباب پر گزارا کیا ۔ دوپہر نہاری تھوڑی سی زیادہ کھالی تھی۔

ویسے آپ نے آخری بار بینگن کب کھائے تھے قیصرانی؟
 

قیصرانی

لائبریرین
کچا بینگن تو دو سال پہلے کھایا تھا۔ پکا ہوا اچھا نہیں لگتا۔ پکوڑوں میں‌ پچھلے سے پچھلے رمضان میں‌کھایا تھا۔
ماوراء آ بھی جائیں۔
بےبی ہاتھی
 

رضوان

محفلین
بینگن کا بھُرتا تو کھایا ہی ہوگا۔ میری پسندیدہ ڈشوں میں سے ایک ہے۔
شمشاد بھائی جیسے سہولت ہو اسی طرح پوسٹ کریں اگر ایک ایک کر کے پوسٹ کریں تو رونق لگی رہے گی اور باقی بھی کام کی رفتار سے آگاہ رہیں گے اور باقی چونچیں بند رہیں گیں :wink: صرف چونچلوں سے کام چلتا رہے گا۔
 

فریب

محفلین
ماوراء نے آج پوسٹ نہ کرنے کی قسم کھائی ہے آج صرف پڑھیں‌گی
کیوں شمشاد بھائی
 

رضوان

محفلین
نہیں ماوراء لائبیریری ہی کے کام میں مصروف ہے اس کے بعد یہاں آئیں شاید یا آنے والا کون3 پر جائیں گی ۔ وہاں تالے کے ساتھ ہی نیا پتہ بھی لکھ دیتے نا کہ جن کو معلوم نا ہو وہ کیا پڑوسیوں سے پوچھیں گے کہ اس دھاگے والے کہاں گئے۔( ادھار واپس لینا تھا) بلکہ ماوراء نے جن برتنوں میں بریانی بھجوائی تھی وہ بھی اَن دھلے اندر ہی مقفل ہو گئے۔ اس طرح تو پاکستان میں چھاپہ پڑنے کے بعد گھر سِیل ہوتا ہے :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
جی، ماوراء ابھی تو سارہ خان کو مبارکباد دے رہی تھیں۔
کیسے سارہ خان؟
بےبی ہاتھی
 

ماوراء

محفلین
قیصرانی نے کہا:
کچا بینگن تو دو سال پہلے کھایا تھا۔ پکا ہوا اچھا نہیں لگتا۔ پکوڑوں میں‌ پچھلے سے پچھلے رمضان میں‌کھایا تھا۔
ماوراء آ بھی جائیں۔
بےبی ہاتھی

~~
قیصرانی، کیا آپ رضوان کو بتا سکتے ہیں کہ میں نے ان کی کوئی بات نہیں پڑھی۔ ؟

~~
 

رضوان

محفلین
قیصرانی، ماوراء کیا باتیں خدانخوستہ ختم ہوگئیں؟ یا پھر کوئی لڑائی چھیڑی جائے کیا خیال ہے؟؟
جویریہ کا تو جانے کا وقت ہے کہ رات بہت ڈھل چکی سوات میں تو لوگ جلدی سو جانے کے عادی ہوتے ہیں کیوں جویریہ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top