آپس کی باتیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
بوچھی نے کہا:
بہت عرصے سے بڑی سسٹر بلارہی ہیں ، سب ہو آتے ہیں اک میں نیہں جا سکی ،اب کے وہ بڑے غصے اور ناراضگی کی حالت میں ہیں کہ یہ جان بوجھکر آتی نہیں :) اب کے امی نے بھی لتاڑا ہے اسی بات پر ، اور ویسے بھی میں سوچ رہی تھی کہ کبھی فرصت سے آرام سے بچوں کو بھی لے کر جاؤں بہن کے بھی رہوں اور عمرہ بھی کر آؤں ، اور اب تو عمرہ کرنے کی اک دم سے دل میں خواہش تیز ہوگئی ہے کہ کرنا ہی چاہئی بلائیں ، آفتوں سے بندہ بچا رہتا ہے ، :)
اس لئے سوچا دسمبر میں جاؤں گرمی تو نہ ہوگی نہ ، سو بندہ آرام سے کر لیتا ہے ،

~~
جب جائیں مجھے بتا کر جانا۔ میں نے دعاؤں کی لسٹ بنا کر دینی ہے۔ :p

اب محب
~~


ہاں ضرور بناکے دینا ، میں نے تو دسمبر میں ابھی سوچا ہی تھا کہ سب نے شور ڈال دیا گبھر ا کے کہ دسمبر میں کیسے جا سکتی ہوں :lol: تب اب دیکھوں جب بھی خدا کو منظور ہوا حج سے پہلے یا بعد میں جانا تو ہے ہی ،
 

شمشاد

لائبریرین
ہونا کیا ہے باجو، پہلے یہ اپنے الیکشن والے دھاگے پر پریشان ہوئی کہ انجام اچھا نہیں ہوا اور پھر زاویہ 2 کے اختتام کی تقریب اس کے حسبِ منشا نہ جا سکی تو یہ ناخوش ہے۔

اب یہ بے شک لاکھ بہانے بناتی رہے کہ نہیں یہ بات نہیں اور وہ بات نہیں، ہے یہی بات۔

کیوں ماورا تمہاری کیا رائے ہے؟
 

ماوراء

محفلین
بوچھی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
جی، شمشاد بھائی کے بغیر تو محفل کافی سونی سونی سی لگتی ہے۔ ماوراء کچھ پھلجڑیاں چھوڑ دیا کرتی ہے، لیکن ابھی اس کا موڈ خراب ہے۔ تو اس سلسلے میں مزید کیا کہ سکتے ہیں، سوائے اس کے کہ سارا شاید کچھ ماوراء‌کا بتا سکیں۔
بےبی ہاتھی

~~
قیصرانی، کیا آپ نے میرے موڈ کی خبر کسی اخبار میں پڑھی تھی؟؟

رضوان، مجھے آپ کی بات سمجھ آ گئی ہے۔

اب کوئی بھی آ جائے۔

~~


:? میری چھٹی حس ِ مجھے بتارہی ہے چیخ چیخ کے کہ کچھ چل رہا ہے :p :lol: کچھ ایسا جو مجھے تم بتا نہیں رہی مگر کچھ تو ہے ، مانو یا نہ مانو ، کچھ ہے ضرور ان دنوں ،
یہ الگ بات ، رابطہ میرا تمھارا کم ہوا ، مگر شاید قیصرانی کی طرح مجھے بھی ٹیلی پیتھی آتی ہے :lol: :lol: :lol:
یہ اتنی چپ چپ آجکل ، آن لائن رہ کر بھی پوسٹ کم کرنا ، :? دھیان ہوتے ہوئے بھی کھوئی ہوئی ؟ ؟ :p :? :wink: ورنہ تم اور ایسے چپ چپ ، اور ایسے موڈ میں ؟ :?
~~
باجو، یہ جو آپ اعلامات بتا رہی ہیں۔ یہ تو کچھ اور ہی ظاہر کرتی ہیں۔ :lol:
نہیں، مجھے کچھ نہیں ہوا۔ میں بالکل ٹھیک ہوں۔ قیصرانی کی ان جھوٹی خبروں پر مجھے حد سے زیادہ غصہ آتا ہے۔ :twisted:

اب شمشاد باجو
~~
 

شمشاد

لائبریرین
یہ شمشاد باجو کب سے بن گیا ؟ :cry:

مخفی بھی نہیں ہو اور نام بھی نظر نہیں آ رہا، کون سی سلیمانی ٹوپی پہنی ہوئی ہے؟
 

تیشہ

محفلین
:? اچھا تم کہہ رہی ہوں تو مان لیتی ہوں مگر میری چھٹی حس مطمین نہیں ہے ، اور یہ تم بھی جانتی ہو کہ مجھے غلط احساس نہیں ہوتے ، :p مجھے اندیشہ ہے میرا ساتھ تم سے کم ہوا ہے کہیں تم کسی آفت کا شکار نہ ہوجاؤ :p 8) :lol: :lol:
اب یہ نہ کہنا کہ :lol: آپ سے رابطہ کم ہوا ہے تو سکون سے ہوں کہ بہت عرصے سے کسی نے بھڑکایا نہیں وغیرہ ، وغیرہ :lol:

مگر اپنا خیا ل رکھنا خدا تمھیں اپنے خفظ و امان تلے رکھے :lol: :wink:
مگر سچ کہتی ہوں کچھ ہے میری چھٹی خس کبھی غلط نہیں ہوئی ، ۔ :?
 

شمشاد

لائبریرین
جو ہے میں نے آپ کو بتا دیا ہے باجو۔

ابھی تو تھی آن لائن ابھی غائب۔

اب ظفری بھائی
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی ۔۔۔ آپ سنائیں ۔ کیسے ہیں ۔ جب کبھی امریکہ آنا ہو تو اپنے اس بھائی کو نہ بھولیئے گا اور ہاں وہاں بارش ہوئی کہ نہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ظفری نے کہا:
شمشاد بھائی ۔۔۔ آپ سنائیں ۔ کیسے ہیں ۔ جب کبھی امریکہ آنا ہو تو اپنے اس بھائی کو نہ بھولیئے گا اور ہاں وہاں بارش ہوئی کہ نہیں ۔

چلیں ٹھیک ہے، میرے بہت سارے عزیز وہاں ہوتے ہیں، آپ بھی سہی۔

بارش کا نام نہ لیا کریں، یہاں نہیں ہوتی اور آج تو 49 ڈگری درجہ حرارت تھا۔
ترس جاتا ہوں میں بارش کو۔

رضوان نے تو کل بارش کا مزہ لیا ہے۔
 

رضوان

محفلین
بوچھی نے کہا:
:oops: مطلب مجھے دیر ہوگئی ، :? چلیں خیر کوئی بات نہیں ، ہاں مجھے واپسی کا بتائیے گا اگر زبیر کے پاس زیادہ سامان نہ ہوا تو مجھے چار ، پانچ سوٹ ، اور کچھ شاعری کی بکس منگوانی ہیں ، اور زیادہ کچھ نہیں :p :lol:
اگر اسکا موڈ ہوا لانے کا تو ،
ضرور 10 پندرہ دن پہلے ہی بتا دوں گا بلکہ آپ ابھی سے بتا دیں تاکہ باقی شاپنگ کے ساتھ یہ بھی نمٹ جائے۔

کیوں ظفری تمہارے تربوز سوکھ رہے ہیں کیا سعودیہ میں؟ بارش کی بڑی فکر ہے۔ یہاں پاکستان میں ہو رہی ہے اور مینگو پارٹیاں چل رہی ہیں(کاش ایسا ہوتا) :wink:
 
بارش کا مزہ تو میں نے بھی یہاں چکھ لیا ہے اور ظفری کہو تو میں آجاؤں امریکہ ، مہمان نوازی تو کروگے نہ :lol:
 

ظفری

لائبریرین
رضوان نے کہا:
کیوں ظفری تمہارے تربوز سوکھ رہے ہیں کیا سعودیہ میں؟ بارش کی بڑی فکر ہے۔ یہاں پاکستان میں ہو رہی ہے اور مینگو پارٹیاں چل رہی ہیں(کاش ایسا ہوتا) :wink:

نہیں تربوز تو نہیں البتہ انگوروں کا ضرور ڈر ہے ۔

اور ہائےےےےےےےےے کیا بات کی آُ پ نے مینگو پارٹی ۔۔۔۔۔ وطن آکر وطن ہی ہووے ۔۔۔۔ :cry:
 

شمشاد

لائبریرین
میں جتنا منع کرتا ہوں کہ بارش کا ذکر نہ کیا جائے آپ لوگ اتنا ہی زیادہ کرتے ہیں، میں نہیں کھیلتا آپ کے ساتھ، اللہ حافظ

اب چاہے آپ بارش میں نہائیں چھوٹے چھوٹے بچے بن کر مجھے کیا۔
 

ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
بارش کا مزہ تو میں نے بھی یہاں چکھ لیا ہے اور ظفری کہو تو میں آجاؤں امریکہ ، مہمان نوازی تو کروگے نہ :lol:
آجاؤں‌کیا مطلب ۔۔۔۔ آجائیں ۔۔۔ آپ کا بھائی ہے نا یہاں ۔۔۔ رہی مہمان نوازی کی بات تو یہ مت بھولئےگا کہ میں ایک پٹھان ہوں ۔۔۔۔ :wink:
 

رضوان

محفلین
محب کو اپنی پٹھنولی سے ڈرا رہے ہیں کیا؟ یا پختون مہمان نوزی کا پھُسلاوا دے رہے ہیں کہ آ تو جائے ایک دفعہ۔ :wink:
 
ایک ہی بات کیسے ہے ، ایک بات کرو بھائی :)

رضوان مجھے بھی زبیر کے ہاتھ ایک دو سی ڈیز بھیج دو :wink:
 

رضوان

محفلین
محب علوی نے کہا:
ایک ہی بات کیسے ہے ، ایک بات کرو بھائی :)

رضوان مجھے بھی زبیر کے ہاتھ ایک دو سی ڈیز بھیج دو :wink:
وزن زیادہ ہو چکا ہے پہلے ہی باجو کے سوٹوں کی وجہ سے بچّہ کہاں ہینڈ کیری سنبھالتا پھرے گا۔:oops:
ظفری کے پاس ہیں بہت سی وہ والی سی ڈیز ان سے لے آئیے گا میرا بتا کر۔ دے دیگا :wink:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top