تعارف آپکی محفل میں آنے کی جسارت کر رہے ہیں۔

فرضی

محفلین

ویسے تو اس فورم کو کافی عرصے سے وزٹ کر رہا ہوں۔ اور سب دوستوں کے خطوط کافی شوق سے پڑھتا ہوں۔ کئ بار ارادہ کیا کہ میں بھی آپکے ساتھ شرکت کروں لیکن ہمت نہیں ہوئ۔ آج آخر ایک چھوٹی سی پوسٹ کرنے میں کامیاب ہی ہوگیا۔
میں زیادہ خطوط نہیں ارسال کر پاؤنگا اور آپکے خطوط تواتر سے پرھتا رہونگا
امید کرتا ہوں کہ میرا آنا آپ پر گراں نہیں گزرا ہوگا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم فرضی اور خوش آمدید۔ خاموشی توڑنے کا شکریہ۔ جناب آپ کی آمد ہمارے لیے گراں نہیں بلکہ خوشی کا باعث ہے۔ شوق سے آئیں بلکہ آتے رہیں، آپ کو یہاں بہت اچھے دوست ملیں گے۔
 
فرضی

محفلین
جناب نبیل صاحب آپکے خوش آمدید کہنے کا بہت شکریہ۔ آپ جیسے دوست پزیرائ کریں گے تو ضرور آتے رہیں گے۔
 
ماوراء

محفلین
فرضی آپ کو خوش آمدید۔
لیکن بالکل خاموش قاری بھی نہیں بننا چاہیے۔ کچھ نہ کچھ ضرور کہہ جائیے گا۔
 
فرضی

محفلین
کوشش کرونگا کہ زیادہ سے زیادہ شرکت کر سکوں
زکریا اور ماءورا آپ دونوں کے شکریہ
 
شمشاد

لائبریرین
فرضی میری طرف سے خوش آمدید، جی آیاں نو، پخے راغلے، ست بسم اللہ، آؤ جی آؤ

یقین کریں یہ اردو محفل بہت اچھی ہے، بہت مزہ آتا ہے یہاں دوستوں کے درمیان، آپ بھی بہت حظ اٹھائیں گے، بس شرط یہ ہے کہ آتے رہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
السلام و علیکم، جناب فرضی صاحب یا صاحبہ، معذرت کہ آپ کا نام آپ کی جنس کے تعین میں‌مدد نہیں دے رہا۔ اس لئے نارضگی سے بچنے کی خاطر دونوں لکھ دئے۔ برا مت منائیے گا۔ اور اس محفل کو آپ اگر پڑھ رہے ہیں تو بڑی عجیب بات ہے کہ آپ نے کبھی کچھ لکھنے کی کوشش نہیں کی۔مگر دیر آید درست آید۔
قیصرانی
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی اگر آپ فرضی کے اوپر کے خطوط پڑھ لیتے جس میں انہوں نے :

۔۔۔۔ کر رہا ہوں
۔۔۔۔ پڑھتا ہوں
۔۔۔۔ ہو گیا
۔۔۔۔ پاؤنگا
۔۔۔۔ رہوں گا
۔۔۔۔ کرتا ہوں
۔۔۔۔ کروں گا

لکھا ہے تو آپ کو ان کی جنس کا تعین کرنے میں ذرا بھی دقت نہ ہوتی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:

محترم میں‌نے اپنے انداز سے انہیں سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ کوئی اچھا سا نک رکھ لیں جو واضح ہو۔ لیکن معذرت چاہتا ہوں کہ مذاق کے رنگ میں‌کی گئی بات پھر اسی انداز میں چلی گئی۔ میں‌شمشاد بھائی جان آپ سے اور جناب فرضی صاحب آپ سے بھی تہہ دل سے معذرت چاہوں گا۔ باقی چشم ما روشن، دل ما شاد۔اپنی محفل ہے، بلاتکلف آئیں اور بار بار آئیں۔
قیصرانی
 
شمشاد

لائبریرین
شکر ہے جلد ہی سمجھ آ گئی۔

اور آپ ایسا کریں دو عدد مہریں بنوا لیں

ایک ‘ شکریہ ‘ کی اور ایک ‘ معذرت ‘ کی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
کل تک تیار ہو جائیں گی۔ آج نمونہ بھجوا دوں گا۔ فائنل کر کے بتا دیجئے گا۔
قیصرانی
 
رضوان

محفلین
خوش آمدید فرضی صاحب
اگر آپ اتنی عنایت کریں کہ لکھیں آپ کو سائٹ کیسے لگی، مسائل کیا درپیش ہوئے لکھنے یا پیغامات ڈھونڈھنے میں اور آپ کیا سمجھتے ہیں کہ اس سائٹ کو مزید بہتر اور مقبول کیسے بنایا جاسکتا ہے تو یہ معلومات بہت قیمتی ہوں گی ہمارے لیے۔
 
فرضی

محفلین
شمشاد بھائ بہت شکریہ (ڈیرہ مننہ) اتنی ساری زبانوں میں خوش آمدید کہنے کا۔ لیکن پشتو میں “پخیر راغلے“میں ‘ر‘ لکھنا بھول گئے تھے آپ۔
شمشاد بھائ، قیصرانی،رضوان اور فاروق بھائ، آپ سب کا نہایت شکر گزار ہوں کہ آپ نے اتنے خلوص سے ویلکم کیا ہے۔
قیصرانی صاحب‌اپنے انداز سے نِک چینج کرنے کا آپکا تریقہ کافی اچھا لگا۔ میں ذرا کند ذہن ہوں کچھ اچھا سا نِک ذہن میں آ نہیں رہا تھااس لیے “فرضی“ بن کر آگیا، لیکن اگر آپ کچھ اچھا سا نِک تجویز کر دیں تو اسے رجسٹر کر کے آجاؤں گا۔
شمشاد بھائ سائٹ میں سائن نہ کرنے کی ایک وجہ تو یہ تھی کہ آپ‌سب‌سے‌کافی‌مرعوب‌تھا‌ اور ‌اپنے ‌آپ کو اس قابل نہیں سمجھتا تھا کہ آپکی محفل میں آکر بات کر سکوں گا۔
دوسری بات اردو لکھنا بھی آسان کام نہیں ہے۔ انگلش لکھنے کے مقابلہ میں کافی توجہ سے لکھنی پڑتی ہے۔
رضوان بھائ، سائٹ بہت ہی اچھی ہے۔ سدھارنے کی کوئ خاص کمی تو نہیں ہے۔ ہر لحاظ سے اچھی ہے۔ اردو لکھنے میں بھی کوئ خاص مشکل نہیں ہے۔ لیکن اگر کوئ کمی نظر آئ تو ضرور شیئر کروں گا۔
 
فرذوق احمد

محفلین
اچھا فرضی بھائی نام کی تجویز صرف قیصرانی بھائی ہی دیں گے یا ہم سے بھی کوئی یہ کام کر سکتا ہے :p
 
تیشہ

محفلین
فرضی نے کہا:
شمشاد بھائ بہت شکریہ (ڈیرہ مننہ) اتنی ساری زبانوں میں خوش آمدید کہنے کا۔ لیکن پشتو میں “پخیر راغلے“میں ‘ر‘ لکھنا بھول گئے تھے آپ۔
شمشاد بھائ، قیصرانی،رضوان اور فاروق بھائ، آپ سب کا نہایت شکر گزار ہوں کہ آپ نے اتنے خلوص سے ویلکم کیا ہے۔
قیصرانی صاحب‌اپنے انداز سے نِک چینج کرنے کا آپکا تریقہ کافی اچھا لگا۔ میں ذرا کند ذہن ہوں کچھ اچھا سا نِک ذہن میں آ نہیں رہا تھااس لیے “فرضی“ بن کر آگیا، لیکن اگر آپ کچھ اچھا سا نِک تجویز کر دیں تو اسے رجسٹر کر کے آجاؤں گا۔
شمشاد بھائ سائٹ میں سائن نہ کرنے کی ایک وجہ تو یہ تھی کہ آپ‌سب‌سے‌کافی‌مرعوب‌تھا‌ اور ‌اپنے ‌آپ کو اس قابل نہیں سمجھتا تھا کہ آپکی محفل میں آکر بات کر سکوں گا۔
دوسری بات اردو لکھنا بھی آسان کام نہیں ہے۔ انگلش لکھنے کے مقابلہ میں کافی توجہ سے لکھنی پڑتی ہے۔
رضوان بھائ، سائٹ بہت ہی اچھی ہے۔ سدھارنے کی کوئ خاص کمی تو نہیں ہے۔ ہر لحاظ سے اچھی ہے۔ اردو لکھنے میں بھی کوئ خاص مشکل نہیں ہے۔ لیکن اگر کوئ کمی نظر آئ تو ضرور شیئر کروں گا۔

سلام ن ویلکم ،

مگر یہ کیا بات ہوئی؟ :roll: کہ آپ سب سے مرعوب ، اور اپنے آپکو اس قابل نیہں سمجھتے؟ :roll: :oops:
ہر انسان ، پہلے انسان ہوتا ہے :oops: اوہو آگے کیا لکھنا تھا سارے ڈائیلاگ بھول گئے۔ :oops: :? :p
کسی سے مرعوب ہونے کی قطعی ضرورت نیہں ، یہاں سب آپ ہی کی طرح کے ہیں ، کسی کے سر پر سینگ ، نیہں ،
اچھے خاصے جملے بولنے تھے بھول گئی :p :oops: :?

اس لیے ، ویلکم ،
 
فرضی

محفلین
ارے کیوں نہیں فاروق صاحب۔۔ یہ تو میری خوش قسمتی ہوگی کہ میرے نک ڈھونڈھنے میں زیادہ لوگ دلثھسبی لیں۔۔۔۔
بوچھی صحیح کہا آپ نے۔ آپ کی نصیحت کو پلو سے باندھ لیا ہے۔ اس پر ضرور عمل کروں گا۔ ویسے کیا آپ نے نصیحت کی تھی ؟ شاید کی تھی ،
آپ سب کو ایک بات بتاؤں؟ ایک عجیب کشمکش میں ہوں۔ جب لکھنے بیٹھتا ہوں تو دماغ بالکل ماؤف ہو جاتا ہے۔ کچھ سمجھ نہیں آتا کیا لکھنا چاہتا تھا اور کیا لکھے جا رہا ہوں۔
 
Top