فرضی نے کہا:ارے کیوں نہیں فاروق صاحب۔۔ یہ تو میری خوش قسمتی ہوگی کہ میرے نک ڈھونڈھنے میں زیادہ لوگ دلثھسبی لیں۔۔۔۔
بوچھی صحیح کہا آپ نے۔ آپ کی نصیحت کو پلو سے باندھ لیا ہے۔ اس پر ضرور عمل کروں گا۔ ویسے کیا آپ نے نصیحت کی تھی ؟ شاید کی تھی ،
آپ سب کو ایک بات بتاؤں؟ ایک عجیب کشمکش میں ہوں۔ جب لکھنے بیٹھتا ہوں تو دماغ بالکل ماؤف ہو جاتا ہے۔ کچھ سمجھ نہیں آتا کیا لکھنا چاہتا تھا اور کیا لکھے جا رہا ہوں۔
قیصرانی نے کہا:واہ جویریہ صاحبہ، آپ تو اپنی کیٹیگری(درجہ بندی) سے نکلیں۔ بہت خوشی ہوئی آپ سے مل کر۔ اب ذرا گپ شپ کرتے ہیں آپ سے تفصیلاً۔جویریہ مسعود نے کہا:فرضی صاحب خوش آمدید۔۔۔ آپ ایسا کریں کہ جی لالہ نک رکھ دیں۔۔۔ میرا پسندیدہ بلکہ نک چھڑا نک ہے۔۔
قیصرانی
تبدیلئ نام کی درخواست کےطریقے کی پسندیدگی کا شکریہ۔ ورنہ تو شمشاد بھائی نے ڈرا دیا تھا کہ شاید آپ ناراض ہو گئے ہیں۔فرضی نے کہا:شمشاد بھائ بہت شکریہ (ڈیرہ مننہ) اتنی ساری زبانوں میں خوش آمدید کہنے کا۔ لیکن پشتو میں “پخیر راغلے“میں ‘ر‘ لکھنا بھول گئے تھے آپ۔
شمشاد بھائ، قیصرانی،رضوان اور فاروق بھائ، آپ سب کا نہایت شکر گزار ہوں کہ آپ نے اتنے خلوص سے ویلکم کیا ہے۔
قیصرانی صاحباپنے انداز سے نِک چینج کرنے کا آپکا تریقہ کافی اچھا لگا۔ میں ذرا کند ذہن ہوں کچھ اچھا سا نِک ذہن میں آ نہیں رہا تھااس لیے “فرضی“ بن کر آگیا، لیکن اگر آپ کچھ اچھا سا نِک تجویز کر دیں تو اسے رجسٹر کر کے آجاؤں گا۔
شمشاد بھائ سائٹ میں سائن نہ کرنے کی ایک وجہ تو یہ تھی کہ آپسبسےکافیمرعوبتھا اور اپنے آپ کو اس قابل نہیں سمجھتا تھا کہ آپکی محفل میں آکر بات کر سکوں گا۔
دوسری بات اردو لکھنا بھی آسان کام نہیں ہے۔ انگلش لکھنے کے مقابلہ میں کافی توجہ سے لکھنی پڑتی ہے۔
رضوان بھائ، سائٹ بہت ہی اچھی ہے۔ سدھارنے کی کوئ خاص کمی تو نہیں ہے۔ ہر لحاظ سے اچھی ہے۔ اردو لکھنے میں بھی کوئ خاص مشکل نہیں ہے۔ لیکن اگر کوئ کمی نظر آئ تو ضرور شیئر کروں گا۔
ارے فرضی صاحب، شمشاد بھائی اب اتنے بھی بوڑھے نہیں ہیں۔فرضی نے کہا:جویریہ خوش آمدید اور نک تجویز کرنےکا شکریہ، لیکن نبیل اور شمشاد بھائ نے میری عرفیت کو ہی صحیح قرار دیا ہے اسلئے اب تبدیل کرنے کی کئ ضرورت باقی نہیں رہی۔
شمشاد بھائ اچھلنا کودنا اچھی باب ہے لیکن ہاتھ پاؤں ٹوٹنے کا خطرہ رھتا ہے۔ اس لئے احتیاط ہی کی جائے تو بہتر ہے۔
قیصرانی نے کہا:ارے فرضی صاحب، شمشاد بھائی اب اتنے بھی بوڑھے نہیں ہیں۔فرضی نے کہا:جویریہ خوش آمدید اور نک تجویز کرنےکا شکریہ، لیکن نبیل اور شمشاد بھائ نے میری عرفیت کو ہی صحیح قرار دیا ہے اسلئے اب تبدیل کرنے کی کئ ضرورت باقی نہیں رہی۔
شمشاد بھائ اچھلنا کودنا اچھی باب ہے لیکن ہاتھ پاؤں ٹوٹنے کا خطرہ رھتا ہے۔ اس لئے احتیاط ہی کی جائے تو بہتر ہے۔
قیصرانی
مہرٍ شکریہ اور مہرٍ معذرت کی بات کر کے آپ نے دل خوش کر دیا، جُگ جُگ جئیں۔ ویسے آپ کے دشمن کون کون ہیں؟تاکہ میں ان کی ناراضگی کا اندازہ لگا سکوں۔ باقی شمشاد بھائی کی عمر پر تو آپ نےمہرثبت کر دی یہ کہ کر کہ جسمانی طور سے بندہ بوڑھا ہو بھی جائے تو ذہنی طور پر تو نہیں ہوتا(مذاق)۔فرضی نے کہا:ارے قیصرانی بھائی آپ سے ناراض ہوں ہمارے دشمن۔۔۔
شمشاد بھائی بہت معذرت چاہتا ہوں۔ آپ تو بوڑھے ہر گز نہیں ہیں، اور اگر بندہ جسمانی طور پر بوڑھا بھی ہو جائے تو ذہنی طور پر تو کبھی نہیں ہوتا نا۔
محب علوی صاحب بہت شکریہ۔ اور اپنے بارے میں کیا بتاؤں، میں ایک عام سا بندہ ہوں۔ کچھ قابلیت یا کوالیفیکشن نہیں ہے۔ بس آپ لوگوں کے خطوط دیکھ دیکھ کر سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
لیکن علوی صاحب یہ تو بتائیے میں ملک کی تقدیر کیسے بدل سکتا ہوں؟ آپ نے مزاقًا یا محاورۃً ایسا کہا ہے یا اس کی کوئی خاص وجہ ہے؟
دشمنوں کی وضاحت کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ اور جناب اب آپ مزید کچھ تعارف کرا دیںاپنا تو مزید کُھل کر گپ شپ کر لیں۔فرضی نے کہا:
بہت شکریہ دعاؤں کے لیئے قیصرانی بھائی۔
خوش قسمتی سے کوئی دشمن نہیں ہے اپنا۔۔ دوست کافی سارے ہیں۔ اس لیئے آپکو کسی کی طرف سے بھی دل میلا کرنے کی ضرورت نہیں۔
فرضی نے کہا:بہت شکریہ شگفتہ صاحبہ، اب تو شاید مجھے خاموش نہیں کہا جاسکتا کیونکہ کچھ نا کچھ تو پوسٹ کر ہی لیتا ہوں۔ کچھ اور نہیں تو شکریہ اور معذرت کرنا تو سیکھ ہی گیا ہوں۔ بقولِ شمشاد بھائی مجھے بھی قیصرانی بھائی کی طرح شکریہ اور معذرت کی مہریں آرڈر کرنا پڑیں گی۔
الیکشن نا بابا نا۔ ہاں البتہ محفل کے ایک خاموش قاری کی حیصیت سے اپنا ووٹ ضرور ڈال سکتا ہوں۔