فرضی بھائي : آپ پر سلامتی ہو ۔
بہت شرمندہ ہوں کہ اب آپ کو خوش آمدید کہ رہا ہوں ۔ بحر حال خوش آمدید ۔ میں کچھ دنوں سے حمد اور نعت لکھنے میں مصروف تھا ۔ اس لیے محفل کی طرف زیادہ توجہ نہ دے پایا ۔ زندگی کی ان اولین حمدو نعت کو لکھنا میرے لیے ایک مفید شغل ثابت ہوا ہے ۔
امید ہے آپ ہماری محفل سے بہت کچھ سیکھیں گے اور ہمیں بھی آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔ میں نے بھی آپ کی طرح اس محفل کو پہلے پہل سمجھنے کی کوشش کی اور پانچ چھے ماہ بالکل خاموش رہا اور باقاعدہ پیغامات ارسال کرنے کی شروعات غالباً مارچ سے کی ۔ لیکن میں نہیں چاہوں گا کہ سب کے ساتھ ہی ایسا ہو ۔ امید ہے آپ بھی ایک خاموش قاری نہیں رہیں گے ۔
ہماری آپ سے یہ گزارش ہے کہ آپ اپنا تفصیلی تعارف ضرور شامل کریں ۔ لیکن یہ آپ کی مرضی پر ہے ۔
زیادہ آداب ۔