آپکی پسند۔۔۔

جہانزیب

محفلین
آپ یہاں پر اپنی پسند کے گانے کی فرمائش کر سکتے ھیں۔۔ ٩٠ فی صد فرمائش پوری کرنے کی کوشش کی جائے گی پسند کے ساتھ
١- گانے کا نام
٢- فلم یا گلوکار کا نام
یہ دو معلومات آپکو فراھم کرنا ھوں گی۔
 

جہانزیب

محفلین
سب سے پہلے میری اپنی پسند :p
اگر ہم کہیں اور وہ مسکرا دیں۔۔۔
[ram:54f523b67e]http://66.45.233.12/Agar_Hum_Kahen_Aur_Woh_Muskura_Den_JagjitSingh.mp3[/ram:54f523b67e]
 

نبیل

تکنیکی معاون
اچھا لو پھر میری پسند۔۔

گلوکار : احمد رشدی
بول: تمہیں کیسے بھلا دوں تم میری منزل ہو
جسے ڈھونڈا ہے نظروں نے وہی معصوم سا دل ہو۔۔
 

جہانزیب

محفلین
نبیل بھائی آپکا فرمائش کردہ گیت تو اس وقت مجھے مل نہیں رہا لیکن احمد رشدی کا اسی سے ملتا جلتا ایک اور گیت پیش خدمت ہے۔۔
تجھے اپنے دل سے میں کیسے بھلا دوں۔۔۔
[ram:8b3cbcc403]http://pakistanimusic.com/play.php?songs=750&&key=276[/ram:8b3cbcc403]
 

جہانزیب

محفلین
نبیل بھائی نے میری خود ہی مدد کی ہے اس گانے کو ڈھونڈنے کے سلسلے میں تو آپ لوگ بھی سنئیے۔۔


[ram:4dc8ee53c6]http://www.muziqpakistan.com/ref4.php?song=31[/ram:4dc8ee53c6]
 

نبیل

تکنیکی معاون
جہانزیب: اسی لیے میرے خیال میں ایک تھریڈ میں آڈیو ویڈیو میڈیا ایک مرتبہ استعمال کرنا بہتر ہو گا۔
 

جہانزیب

محفلین
ایسا ہونا تو نہیں چاہیے کیونکہ میں پھلے اسی طرح کا ایک تھریڈ ایک فورم پر کامیابی سے چلا چکا ہوں جس میں گانے کی تعداد ٢٠٠ کے لگ بھگ پہنچ گئی تھی۔۔
 

نادر

محفلین
یہ ادا یہ ناز یہ انداز آپ کا۔۔۔

ذرا احمد رشدی کا یہ گیت تو ڈھونڈ کر دیں، تب مانوں آپ کو:

یہ ادا یہ ناز یہ انداز آپ کا، دھیرے دھیرے پیار کا بہانہ بن گیا
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں بہتر ہو گا اگر گانوں کے بول بھی ساتھ ہی پوسٹ کر دیے جائیں۔ اس کے ساتھ اگر گانے والے، جن پر گانا فلمایا گیا اور فلم کے بارے میں معلومات فراہم ہوں جائیں تو وارے نیارے ہو جائیں۔ یہاں میں اپنی اوپر والی فرمائش والے گانے کے بول پیش کر رہا ہوں۔

تمہیں کیسے بتا دوں تم میری منزل ہو، میری منزل ہو
جسے ڈھونڈھا ہے نظروں نے وہی معصوم سا دل ہو
تمہیں کیسے بتا دوں تم میری منزل ہو، میری منزل ہو

مجھے اس حال میں دیکھا تو ہونٹوں پر ہنسی آئی
چلو کچھ تو کسی کے کام اپنی بے بسی آئی
میری حالت پہ ہنستے ہو بڑے سنگدل ہو، بڑے سنگدل ہو
جسے ڈھونڈھا ہے نظروں نے وہی معصوم سا دل ہو

کوئی دیکھے یہ تنہائی یہ، یہ بے چینی ،یہ مجبوری
تمنا ہے کسی دل میں جگہ مل جائے تھوڑی سی
ملے وہ دل جو پیار کے قابل ہو، میرے قابل ہو
میری حالت پہ ہنستے ہو بڑے سنگدل ہو، بڑے سنگدل ہو
جسے ڈھونڈھا ہے نظروں نے وہی معصوم سا دل ہو
تمہیں کیسے بتا دوں تم میری منزل ہو، میری منزل ہو
 

جہانزیب

محفلین
یہ بہتر تجویز ہے دوسرا میں سوچ رہا تھا کہ ایک فرمائش کا علیحدہ تھریڈ بنا کے اس میں جو فرمائش ہو کو نیا تھریڈ بنا کر پورا کیا جائے :cry:
 
Top