لکھنے تو میں اپنے شہر سیالکوٹ کا آیا تھا پر اپنے
حاتم راجپوت بھائی بازی لے گئے ۔۔۔ بہت خوب ترجمانی کی شہر اقبال کی ۔۔۔
تو اب ایسا کرتے ہیں اس وقت جہاں میں رہتا ہوں اس شہر کا تعارف کرواتے ہیں ۔۔
زنج ۔۔۔ Zinj
منطقۃ العاصمۃ میں واقع ایک علاقہ جو چار بلاکس پر مشتمل ہے ۔۔ دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے ۔۔ پرانا اور نیا زنج۔ علاقہ کی 90 فیصد آبادی شیعہ اور 10 فیصد سنی افراد پہ مشتمل ہے۔
پرانا زنج شمال اور شمال مغرب میں موجود علاقہ "بلاد القدیم" سے ملحقہ ہے ۔ پرانے زنج میں موجود تاریخی شعیہ مسجد الصبور واقع ہے ۔۔ جو بحرین میں موجود چند پرانی مساجد میں سے ہے(ایک الخمیس مسجد ہے جو خلیفہ دوئم عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے زمانے کی ہے اور زنج کے مغرب میں واقع علاقہ الخمیس میں واقع ہے) ۔
اس مسجد کے بارے ایک بات مشہور ہے کہ اس کا چھت نہیں ہے اور اسے بنانے کی تمام کوششیں رائیگاں جاتی ہیں ۔۔ یہ ایک پرانی تصویر ہے۔
اور یہ نئی کہ اسے اب کی تزئین و آرائش کر دی گئی ہے۔
نیا زنج مشرق اور جنوب میں علاقہ "توبلی" سے ملحقہ ہے ۔
نئے علاقہ بڑے ولاز اور ملٹی سٹوری بلڈنگز پر مشتمل ہے ۔۔ امریکہ روس اور دیگر چند ممالک کی ایمبیسیز بھی اسی علاقے میں موجود ہیں۔
اور اس وقت یہاں بارش ہو رہی ہے ۔۔