آپکے پاس کونسا موبائل ہے ؟؟؟

تعبیر

محفلین
میں نے سوچا کہ کیوں نا یہاں کوئی نیا ٹاپک پوسٹ کیا جائے ۔ دماغ میں موبائل کے سوا فی الحال تو اور کچھ نہیں سوجھ رہا :) سو اب کچھ موبائلز کے بارے میں


Nokia
Sumsang
Sony Ericsson
Motorola
Other

*یہ تو ہیں کچھ موبائلز آپکا پسندیدہ کونسا والا ہے اور آکے پاس کونسا موبائل ہے ؟؟؟

*آکی پسندیدہ رنگ ٹونز کونسی ہیں اور آپکے موبائل کی رنگ ٹون
کونسی ہے

*آپ جس ملک میں رہتے ہیں وہاں کون کونسی موباءل سروسس ہیں اور اکے پاس کونسی موبائل سروس/نیٹ ورک ہے

*کیا آپ کے موبائل پر کوئی اسکرین سیور/ وال پیپر ہے اگر ہاں تو کونسا
 

بنتِ حوا

محفلین
ایک اور سوال بھی شامل کر لیں کہ آپ کے پاس موبائل ہے بھی یا نہیں اور اگر نہیں تو کیوں نہیں وجہ بیان کریں۔۔۔:cool:
 

تعبیر

محفلین
میرے جوابات

*میرے پاس Sumsang ہے پر مجھے Sony Ericsson کے ڈزائنز زیادہ پسند ہیں ۔ میں ڈھونڈ کر تصویر بھی لگاؤنگی

*میرا بھائی خود بڑے مزے کی رنگ ٹونز بناتا ہے ۔ مجھے ہیلو موٹو والی رنگ ٹون پسند ہے اسکے علاوہ کچھ گانوں کی پر میں نے Nokia کی رنگ ٹون رکھی ہے ;)

*میرے ہاں vodafone,o2,meteor ہیں اچھے کا نہیں پتہ اور میرے پاس vodafone کنکشن ہے

* میرے موبائل پر گلاب کے پھول کا وال پیپر سیٹ ہے

یہ رہے میرے جوابات اب آک کے جوابوں کا انتظار ہے :)
 

بنتِ حوا

محفلین
lol
میرے پاس موبائل نہیں ہے کیوں کہ مجھے کسی کا فون ہی نہیں آتا پرسنل۔۔جو بھی آتے ہیں گھر کے فون پر آتے ہیں کیوں کہ میں جاب بھی نہیں کرتی گھر میں ہی ہوتی ہوں اس لیے میرے لیے لینا ممکن بھی نہیں ہے کون ہر مہینے 50 '60 ڈالرز دیتا رہے جب فری میں کام چل رہا ہے۔۔۔یہاں پاکستان والا حساب نہیں کہ کارڈ ڈالوا کر بے غم ہو جائیں یہاں منتھلی بل دینا پڑتا ہے۔۔موبائل تو 2 تھے لیکن ایک آنٹی جی آ کر اٹھا کر لے گئی کہ تم نے تو استعمال نہیں کرنے مجھے ہی دے دو اور میں انکار بھی نہ کر سکی:(
 

زیک

مسافر
یہ تو ہیں کچھ موبائلز آپکا پسندیدہ کونسا والا ہے اور آکے پاس کونسا موبائل ہے ؟؟؟

میرے پاس آجکل پالم کا ٹریو 650 ہے۔

PR_650_device.jpg


اور مستقبل قریب میں ایپل کا آئ‌فون تھری‌جی لینے کا ارادہ ہے۔

آپکی پسندیدہ رنگ ٹونز کونسی ہیں اور آپکے موبائل کی رنگ ٹون کونسی ہے

میں زیادہ رنگ ٹونز کا استعمال نہیں کرتا۔ گھر سے کال آنے کے لئے رنگ ٹون بیٹی کی ریکارڈنگ ہے کہ Daddy pick up the phone۔

عنبر کی کال آئے تو اس پر رنگ ٹون Bach Sonata ہے اور اگر کسی دوست کی تو اس پر ایک بلیوز رنگ ٹون ہے۔

آپ جس ملک میں رہتے ہیں وہاں کون کونسی موباءل سروسس ہیں اور اکے پاس کونسی موبائل سروس/نیٹ ورک ہے

سب سے بڑی دو یہاں اے‌ٹی اینڈ ٹی ہے جو میرے پاس بھی ہے۔ اس کے علاوہ سپرنٹ، ٹی‌موبل، ویرائزن وغیرہ ہیں۔

کیا آپ کے موبائل پر کوئی اسکرین سیور/ وال پیپر ہے اگر ہاں تو کونسا

نہیں کوئ نہیں ہے۔
 

ماوراء

محفلین
آئی فون۔۔۔۔میں بالکل ابھی یہی دیکھ رہی تھی۔ اور میرا دل اس پر آیا ہوا ہے۔جولائی کا انتظار کر رہی ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ تو ہیں کچھ موبائلز آپکا پسندیدہ کونسا والا ہے اور آکے پاس کونسا موبائل ہے ؟؟؟

پسندیدہ اب تو نوکیا این سیریز کی وجہ سے ہی ہے۔ پہلے سونی ایرکسن پسند تھا۔ اس وقت میرے پاس این ستر اور این اکانوے موجود ہیں

*آکی پسندیدہ رنگ ٹونز کونسی ہیں اور آپکے موبائل کی رنگ ٹون کونسی ہے

پسندیدہ میں‌ نوکیا کی اپنی ڈیفالٹ ٹون اور ایک یہ گانا Rakkautta ei piiloon saa اور ایک یہ گانا Sitä saa mitä tilaa

*آپ جس ملک میں رہتے ہیں وہاں کون کونسی موباءل سروسس ہیں اور اکے پاس کونسی موبائل سروس/نیٹ ورک ہے
Elisa, Kolomubus, Sonera/Telesonera, DNA ہی مشہور ہیں۔ ایلیسا اور کولمبس اب ایک ہو گئی ہیں

*کیا آپ کے موبائل پر کوئی اسکرین سیور/ وال پیپر ہے اگر ہاں تو کونسا

ڈیفالٹ ایلیسا وال پیپر، نو سکرین سیور
 

شمشاد

لائبریرین
فرذوق میرے پاس ایک پرانا سا موبائل ہے۔ نوکیا کا۔
یہاں پر ال-جوال والوں کی سروس ہے، دوسری موبائیلی والوں کی ہے۔ اور کوئی ہے ہی نہیں۔
رنگ ٹون کوئی خاص نہیں، عام سی نوکیا کی ہے۔
سکرین سیور اس میں ہے ہی نہیں۔
اور کچھ؟
 

محسن حجازی

محفلین
میرے پاس نوکیا 1100 رہا، پھر نوکیا 2300 رہا، پھر Nec 338 رہا، پھر نوکیا 3230 رہا پھر میں واپس نوکیا 6060 پر آگیا جو کہ فولڈنگ سیٹ ہے۔
وارد کا کنکشن ہے۔
 
اپن کے پاس نوکیا 1650 ہے کلر سکرین ہے جبکہ نوکیا 1100 کا صحیح وارث ہے سادہ موبائیل سیٹوں میں جبکہ کنکشن ظاہر ہے وارد ہی ہے
 
Top