آپکے پسندیدہ اور ناپسندیدہ کام

تعبیر

محفلین
ڈئیر خواتین، خواتین ہونے کے ناطے ہم چاہیں یا نا چاہیں ہمیں بہت سارے کام کرنے پڑتے ہیں :(
آپ سب نے یہ بتانا ہے کہ گھر کے کونسے کام کرتے ہوئے آپ کو مزا آتا ہے اور کونسے کام مرتا کیا نا کرتا بلکہ کرتی کی مصداق کرنے پڑتے ہیں :)

میں بھی جلد ہی جواب دونگی :hatoff:

سارا آپ کہاں ہیں آجکل:confused: :confused: :confused:
کافی دنوں سے مس کر رہی ہوں :(
 
سارا

محفلین
میرا خیال ہے آپ سارہ کو مس کر رہی ہوں گی ان کے کمپیوٹر کے ساتھ کبھی کھبار مسلئہ ہوتا ہے اس لیے کبھی کھبار غائب ہو جاتی ہیں۔۔۔:rolleyes:

مجھے کھانا پکانا اچھا لگتا ہے آٹا گھوندنا تھوڑا مشکل لگتا ہے لیکن اگر ویک میں ایک دفعہ گھوندنا پڑے تو پھر اتنا مشکل نہیں لگتا۔۔:rolleyes:
باقی تفصیل بعد میں انشا اللہ۔۔
 
ماوراء

محفلین
مجھے گھر کا کوئی کام کرنا اچھا نہیں لگتا۔ :(
لیکن کھانا شوق سے بناتی ہوں۔ لیکن روز بنانا پڑے تو شاید مر جاؤں۔۔۔کبھی کبھار ہی دل کرتا ہے۔ مہمان گھر میں آئیں تو کچن کا سارا کام میں نے ہی کرنا ہوتا ہے۔ لیکن پھر بھی آٹا گوندھنا، روٹی بنانا اور برتن دھونا بہت مشکل لگتا ہے۔
ویکیوم کرنے سے بھی الجھن ہے۔ چائے بنانا مشکل لگتا ہے۔ یہ تو مجھے لگتا ہے کہ کوئی کام کرنا پسند نہیں ہے۔ :( :grin: بقول امی کہ کسی کے گھر گئی تو کوئی نخرہ نہیں چلے گا۔ سارے کام کرنے پڑیں گے۔ :(
 
سارا

محفلین
جی نہیں آپ کو ہی مس کیا
بلکہ میں تو شروع میں سارا چوڑیوں والی بھی لکھنے لگی تھی
lol
:grin:
جی ایسا لکھتیں تو پھر میں سمجھ جاتی کہ مجھے ہی یاد کر رہی ہیں۔۔۔ ویسے میں چکر لگاتی رہتی ہوں آجکل صرف پڑھ رہی ہوں لکھتی کم کم ہوں کچھ مصروف ہوں اس لیے۔۔۔
 
ملائکہ

محفلین
کچن کا کوئی کام ہی مجھے اچھا نہیں لگتا اور نا ہی میں کرتی ہوں:grin::grin::grin:

نوڈلز بننا اچھا لگتا ہے کیونکہ مجھے اور کسی کے ہاتھ کے بنے ہوئے اچھے نہیں لگتے;);)
 
سارہ خان

محفلین
میرا خیال ہے آپ سارہ کو مس کر رہی ہوں گی ان کے کمپیوٹر کے ساتھ کبھی کھبار مسلئہ ہوتا ہے اس لیے کبھی کھبار غائب ہو جاتی ہیں۔۔۔:rolleyes:
سارا ابھی تو کمپیوٹر ٹھیک کروایا ہے اس لئے ٹھیک ہی ہے ۔۔ اس بار مسئلہ اس کے ساتھ نہیں میرے ساتھ ہی ہے ۔۔۔:( بس ٹائیم کم کم مل رہا ہے آجکل آنے کا ۔۔۔ :roll:
 
سارہ خان

محفلین
مجھے گھر کے کاموں میں سب سے آسان برتن دھونا لگتا ہے ۔ وہ میں آرام سے کر لیتی ہوں ۔۔باقی سارے کام بھی کر لیتی ہوں ۔بس روٹی بنانا اور کپڑے دھونا سب سے مشکل لگتا ہے ۔۔۔ روٹی تو مجھے بنانی پڑ ہی جاتی ہے ۔۔ پر کپڑے نہیں دھوئے کبھی ۔۔ کام کرنے والی جو لڑکی آتی ہے ۔۔ اگر وہ کچھ دن چھٹی کر لے تو دھوبی کو بھیج دوں گی پر خود نہیں دھوؤں گی ۔۔ امی کہتی ہیں بیٹا عیش کر لو ماں باپ کے گھر ۔۔۔:grin:
 
سارہ خان

محفلین
کچن کا کوئی کام ہی مجھے اچھا نہیں لگتا اور نا ہی میں کرتی ہوں:grin::grin::grin:

نوڈلز بننا اچھا لگتا ہے کیونکہ مجھے اور کسی کے ہاتھ کے بنے ہوئے اچھے نہیں لگتے;);)

ملائکہ تمہاری بڑی بہنیں بہت اچھی ہیں جو تم سے کام نہیں کرواتیں ۔۔۔ میری کوئی چھوٹی بہن ہوتی نہ تو میں نے تو سارے کام اس سے ہی کروانے تھے ۔۔۔:tounge:
 
سارہ خان

محفلین
اچھی بات ہے باجو ۔۔ جب سر پر پڑتی ہے تو سب آجاتا ہے ۔۔۔۔ مجھے بھی کام کرنے کی عادت تو بچپن سے ہے ۔۔ میٹرک میں تھی تب سے کھانا بنانا شروع کیا تھا 1 ہی بیٹی ہوں نہ ۔۔ بس 1 کپڑے نہیں دھونے ہوتا اس پر نخرے کرتی ہوں تو امی کہتی ہیں یہاں تو نخرے اٹھانے کو ہم ہیں کر لو مزے ۔۔:tounge: ۔۔ اور میں کہتی ہوں جب سر پر پڑے گا تو کر لوں گی یہ بھی ۔۔ :(
 
حجاب

محفلین
مجھے کھانا بنانا پسند ہے سوائے روٹی کے ، روٹی میں صرف اُس دن بناتی ہوں جس دن امی گھر پر نہ ہوں ، باقی سارے کام بھی کر لیتی ہوں شوق و ذوق سے، سوائے واش روم کی صفائی کے :blush: اور کپڑے صرف اپنے دھوتی ہوں ،موٹے موٹے بھاری کپڑے مجھ سے نہیں دھلتے :)
 
تعبیر

محفلین
مجھے کھانا پکانا اچھا لگتا ہے آٹا گھوندنا تھوڑا مشکل لگتا ہے لیکن اگر ویک میں ایک دفعہ گھوندنا پڑے تو پھر اتنا مشکل نہیں لگتا۔۔:rolleyes:
باقی تفصیل بعد میں انشا اللہ۔۔

مجھے بھی ،سالن چاہے جتنے مرضی بنا لو پر آٹا گھوندنا افففففف
ہفتے کا ایک ہی دفعہ آٹا گوندھتی ہیں :eek: وہ کالا نہیں ہو جاتا یا اس مین خمیر نہیں آجاتا :confused:

باقی تفصیل کا انتطار رہے گا :)

مجھے گھر کا کوئی کام کرنا اچھا نہیں لگتا۔ :(
لیکن کھانا شوق سے بناتی ہوں۔ لیکن روز بنانا پڑے تو شاید مر جاؤں۔۔۔کبھی کبھار ہی دل کرتا ہے۔ مہمان گھر میں آئیں تو کچن کا سارا کام میں نے ہی کرنا ہوتا ہے۔ لیکن پھر بھی آٹا گوندھنا، روٹی بنانا اور برتن دھونا بہت مشکل لگتا ہے۔
ویکیوم کرنے سے بھی الجھن ہے۔ چائے بنانا مشکل لگتا ہے۔ یہ تو مجھے لگتا ہے کہ کوئی کام کرنا پسند نہیں ہے۔ :( :grin: بقول امی کہ کسی کے گھر گئی تو کوئی نخرہ نہیں چلے گا۔ سارے کام کرنے پڑیں گے۔ :(

:eek: ماوارء واقعی امی صحیح کہتی ہین کہ کچھ اچھا بھی لگتا ہے آپکو کہ نہیں
ویسے جب میری نانی مجھے ایسا کہتی تھیں نا کہ کاگ کیا کرو ورنہ اگے گھر جاکر کیا کروگی تو میرا جواب ہمیشہ یہ ہوا کرتا تھا کہ آپ لوگ میری شادی کسی کنگال سے تو کراؤ گے نہیں ۔ جب وہ کھاتے پیتے خاندان سے ہوگا تو اس کے پاس نوکر تو ہونگے ہی اگر نہین بھی ہونگے تو افورڈ تو کر ہی لے گا
پر ہائے میری قسمت میاں امیر تو ہیں پر نوکر پھر بھی نہیں ہیں :( :cry:
 
تعبیر

محفلین
کچن کا کوئی کام ہی مجھے اچھا نہیں لگتا اور نا ہی میں کرتی ہوں:grin::grin::grin:

نوڈلز بننا اچھا لگتا ہے کیونکہ مجھے اور کسی کے ہاتھ کے بنے ہوئے اچھے نہیں لگتے;);)

ملکہ بچے ایک دن تو کرنا ہی پڑے گا
یہ نوڈلز کی ریسپی ہم سے بھی شیئر کریں

مجھے گھر کے کاموں میں سب سے آسان برتن دھونا لگتا ہے ۔ وہ میں آرام سے کر لیتی ہوں ۔۔باقی سارے کام بھی کر لیتی ہوں ۔بس روٹی بنانا اور کپڑے دھونا سب سے مشکل لگتا ہے ۔۔۔ روٹی تو مجھے بنانی پڑ ہی جاتی ہے ۔۔ پر کپڑے نہیں دھوئے کبھی ۔۔ کام کرنے والی جو لڑکی آتی ہے ۔۔ اگر وہ کچھ دن چھٹی کر لے تو دھوبی کو بھیج دوں گی پر خود نہیں دھوؤں گی ۔۔ امی کہتی ہیں بیٹا عیش کر لو ماں باپ کے گھر ۔۔۔:grin:

برتن دھونا ور آسان :eek: مجھے دیگچے اور کٹلری یعنی چھوٹی چھوٹی چیزیں اور بہت بڑی بڑی چیزیں بہت مشکل لگتا ہے:(
کپرے تو خیر آٹومیٹک مشین دھو لیتی ہے پر انہیں بعد مین سمیٹنا اور استری زہر ترین کام ہے :mad:
 
تعبیر

محفلین
بوچھی نے کہا:
:confused: مجھے تو سارے کام ، مرتی کیا نا کرتی ، خود ہی کرنے پڑتے ہیں ۔۔ نا بھی دل ہو تو کرنے ہی ہیں ۔۔ البتہ گھر کے کاموں میں کچن میں ہانڈی روٹی ، میرے ذمے ہے ۔ اور کچن کی صفائی ،فریج سے مائیکرو سے چولہے تک ، فائل چینج کرنے تک سب میرا ،۔۔ باقی برتن دھونے بیٹی کا کام ۔۔،
باتھ روم واش کرنا مجھے بڑی مصیبت لگتا ہے کہ ہر دوسرے دن اسکی صفائی مجھے لازمی کرنی پڑتی ہے ۔ ۔ مگر مرتی کیا نا کرتی کرنآ ہی ہے ،۔۔ باقی سارے گھر کی صفائی بیٹیوں کے ہاتھ ہے ۔ جب سے بڑی والی یونی ورسٹی گئیں ۔۔ اب اسکے حصے کے کام چھوٹی والی کے ذمے آگئے ہیں ، مناہل بھی کافی ہاتھ بٹاتی ہے ۔ بیٹیاں بڑی ہوں تو سکھ ُ ہی سُکھ ہے ، :hatoff:

:laugh: مجھے آپکا جواب پڑھ کر پتہ لگا کہ میں اوپر کتنا غلط لکھ آئی ہوں مرتی کیا نا کرتی کی جگہ مرتا لکھ ائی ہوں :blush:
اب کیا اسے ایڈت کروں :confused:

مجھے پیٹیوں سے کام کروانا اچھا نہیں لگتا کہ میری امی نے بھی ہم سے کوئی کام نہیں کروایا تھا یہ کہ کر کہ اگلے گھر تو سب کرنا ہی ہے اس لیے اس گھر میں عیش کر لو
مجھے کپڑے دھونے میرے میاں نے سکھائے تھے اور استری کرنا بھی :blush: :laugh:
 
تعبیر

محفلین
مجھے کھانا بنانا پسند ہے سوائے روٹی کے ، روٹی میں صرف اُس دن بناتی ہوں جس دن امی گھر پر نہ ہوں ، باقی سارے کام بھی کر لیتی ہوں شوق و ذوق سے، سوائے واش روم کی صفائی کے :blush: اور کپڑے صرف اپنے دھوتی ہوں ،موٹے موٹے بھاری کپڑے مجھ سے نہیں دھلتے :)

حجاب کہاں غائب ہیں آجکل پھر سے :confused:

:laugh: :laugh: :laugh: ویسے عورت ہونا بھی عذاب ہی ہے نا

ویسے مجھے حیرت ہوئی کہ آپ کو بھی روٹی بنانی پسند نہیں ہے
 
ملائکہ

محفلین
ملائکہ تمہاری بڑی بہنیں بہت اچھی ہیں جو تم سے کام نہیں کرواتیں ۔۔۔ میری کوئی چھوٹی بہن ہوتی نہ تو میں نے تو سارے کام اس سے ہی کروانے تھے ۔۔۔:tounge:

میری ایک بڑی بہن ہے وہ امی کے ساتھ کام کرتی ہے۔ اصل میں ابو، امی کے ساتھ گھر کے کاموں میں مدد کرتے ہیں اس لئے میری اتنی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔:grin::grin::grin:

کیونکہ میرے ابو بہہہہہہہہہہہہہہت اچھے ہیں:):):)

ملکہ بچے ایک دن تو کرنا ہی پڑے گا
یہ نوڈلز کی ریسپی ہم سے بھی شیئر کریں

تعبیر جی جب کرنے کا وقت آئے گا تو کرلوں گی:rolleyes::rolleyes: :grin: اور نولڈلز کی کی ترکیب شئیر کردوں گی جس طرح میں بناتی ہوں جیسی ہی وقت ملا:):):)
 
تعبیر

محفلین
ملکہ آپ کے ابو کتنے اچھے ہیں اللہ سب کو ایسے شوہر عطا کریں

اپنے ابو سے کہیں کہ میرے میاں کے سر پر بھی ہاتھ پھیر دیں تاکہ ان پر بھی کچھ اثر ہو
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ڈئیر خواتین، خواتین ہونے کے ناطے ہم چاہیں یا نا چاہیں ہمیں بہت سارے کام کرنے پڑتے ہیں :(
آپ سب نے یہ بتانا ہے کہ گھر کے کونسے کام کرتے ہوئے آپ کو مزا آتا ہے اور کونسے کام مرتا کیا نا کرتا بلکہ کرتی کی مصداق کرنے پڑتے ہیں :)

میں بھی جلد ہی جواب دونگی :hatoff:

سارا آپ کہاں ہیں آجکل:confused: :confused: :confused:
کافی دنوں سے مس کر رہی ہوں :(

ویسے تو کام گھر کا ہو یا کوئی اور، میرا دل تو جان بچانے کا ہی ہوتا ہے :ڈ لیکن یہ کوشش ہمیشہ ناکام ہی ثابت ہوتی ہے۔ :(
گھر میں تو صرف چھٹیوں میں مجھے باقاعدگی سے کچن کا کام کرنا ہوتا تھا ، کوئی دعوت وغیرہ ہو یا جب اماں گھر پر نہ ہوں۔ اس میں بھی روٹیاں بنانے سے میری جان جاتی تھی۔ لیکن بنانا تو پڑتی تھیں۔ بھابھی کے آنے کا یہ فائدہ ہوا کہ انہیں آٹا گوندھنے اور روٹی بنانے کا بہت شوق ہے تو میری بچت ہو جاتی تھی۔۔۔ باقی کا سارا کام میں بڑی خوشی خوشی کر لیتی تھی۔ اس کے علاوہ سکول کے زمانے میں ہی شام کی چائے میری ذمے لگ گئی تھی اور یہ کام میں بڑے شوق سے کرتی ہوں۔
دوسرے کاموں میں میرا فیورٹ کام لان کی دیکھ بھال اور گھر کی سیٹنگز تبدیل کرتے رہنا ہے۔ مجھے ہر کچھ دنوں بعد گھر کی سیٹنگ اور تفصیلی صفائیوں کا بخار چڑھتا ہے۔ اب بھی جب چھٹیوں میں گھر جاتی ہوں تو میری پہلی مصروفیت یہی ہوتی ہے۔۔ اس میں مجھ سے زیادہ ہماری صفائی والی کو مزہ آتا ہے۔۔۔اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ وہ بیٹھی ٹی بریک لے رہی ہوتی ہے اور میں کھڑکیوں کے شیشے چمکا رہی ہوتی ہوں۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
سارہ ،اقراہ جب سے یونی گئی ہے ، اب اپنا کھانا خود سے بناتی ہے ۔ جب ویکاینڈ پے گھر آتی ہیں تو واپسی پے میں اسے ڈھیر سارا بناکر ساتھ کرتی ہوں یہی سوچ کر کہ کہاں بچاری اتنا لمبا سفر کرکے جائے گی ہاسٹل ۔اور پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھانا بھی :( مگر اب وہ کافی حد تک بنالیتی ہے ۔ روز فون کرتی ہے امی چکن ِ بنارہی ہوں ذرا فون پے بتاتیں جائیے گا ۔، بینگن کا بھرتہ ، دال ، چاول ، سبزیاں ، اب سب کچھ بناتی ہے روز کا تو ، اچھا خاصا سیکھ گئی ہے ۔ :grin: میری اک ذمہ داری کم ہوئی ۔ :hatoff:

اقراء کیسے اتنی ککنگ کر لیتی ہیں ہاسٹل میں :confused: میری طرف سے شاباش :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ملکہ آپ کے ابو کتنے اچھے ہیں اللہ سب کو ایسے شوہر عطا کریں

اپنے ابو سے کہیں کہ میرے میاں کے سر پر بھی ہاتھ پھیر دیں تاکہ ان پر بھی کچھ اثر ہو

مجھے بھی پہلی بار یہ مسکراہٹ :laugh: استعمال کرنے کا موقع مل ہی گیا۔ :laugh:

:)
 
Top