آپکے پسندیدہ اور ناپسندیدہ کام

سارا

محفلین
مجھے بھی ،سالن چاہے جتنے مرضی بنا لو پر آٹا گھوندنا افففففف
ہفتے کا ایک ہی دفعہ آٹا گوندھتی ہیں :eek: وہ کالا نہیں ہو جاتا یا اس مین خمیر نہیں آجاتا :confused:

باقی تفصیل کا انتطار رہے گا :)

نہیں ایک ہفتے کا نہیں گھوندتے 2 دن کا گھوندتے ہیں پھر تیسرے دن گھوندتے ہیں بھابھی بھی ہیں امی بھی ہیں میرا مطلب یہ تھا کہ اگر مجھے مسلسل گھوندنا پڑے تو اچھا نہیں لگتا البتہ ویک میں ایک دفعہ ہو تو کوئی مسلئہ نہیں
 

ملائکہ

محفلین
ملکہ آپ کے ابو کتنے اچھے ہیں اللہ سب کو ایسے شوہر عطا کریں

اپنے ابو سے کہیں کہ میرے میاں کے سر پر بھی ہاتھ پھیر دیں تاکہ ان پر بھی کچھ اثر ہو

:laugh::laugh::laugh:


کچھ نقصان بھی ہیں تعبیر وہ یہ کہ ابو کچن میں ہر چیز اپنی مرضی سے رکھ دیتے ہیں :blush::blush:
 

زینب

محفلین
میں گھر کے سارے کام ارام سے کر لیتی ہوں بلکہ میری امی کہتی ہیں کہ میرے ہاتھ میں‌ایک خاص برکت ہے جس کام کو ہاتھ لگاوں منٹون میں ہو جات اہے ۔مجھے ایک کام سے انتہائی چڑ‌ہے جس کو دیکھ کے میرے سر میں درد ہونے لگتا ہے وہ ہے کپڑے استری کرنا مجھے بہت برا لگتا ہے باقی گھر کے سارے کام کوئی مسئلہ ہی نہیں
 

تعبیر

محفلین
ویسے تو کام گھر کا ہو یا کوئی اور، میرا دل تو جان بچانے کا ہی ہوتا ہے :ڈ لیکن یہ کوشش ہمیشہ ناکام ہی ثابت ہوتی ہے۔ :(
گھر میں تو صرف چھٹیوں میں مجھے باقاعدگی سے کچن کا کام کرنا ہوتا تھا ، کوئی دعوت وغیرہ ہو یا جب اماں گھر پر نہ ہوں۔ اس میں بھی روٹیاں بنانے سے میری جان جاتی تھی۔ لیکن بنانا تو پڑتی تھیں۔ بھابھی کے آنے کا یہ فائدہ ہوا کہ انہیں آٹا گوندھنے اور روٹی بنانے کا بہت شوق ہے تو میری بچت ہو جاتی تھی۔۔۔ باقی کا سارا کام میں بڑی خوشی خوشی کر لیتی تھی۔ اس کے علاوہ سکول کے زمانے میں ہی شام کی چائے میری ذمے لگ گئی تھی اور یہ کام میں بڑے شوق سے کرتی ہوں۔
دوسرے کاموں میں میرا فیورٹ کام لان کی دیکھ بھال اور گھر کی سیٹنگز تبدیل کرتے رہنا ہے۔ مجھے ہر کچھ دنوں بعد گھر کی سیٹنگ اور تفصیلی صفائیوں کا بخار چڑھتا ہے۔ اب بھی جب چھٹیوں میں گھر جاتی ہوں تو میری پہلی مصروفیت یہی ہوتی ہے۔۔ اس میں مجھ سے زیادہ ہماری صفائی والی کو مزہ آتا ہے۔۔۔اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ وہ بیٹھی ٹی بریک لے رہی ہوتی ہے اور میں کھڑکیوں کے شیشے چمکا رہی ہوتی ہوں۔ :)

ارے واہ فرحت بھی ہیں یہاں
ویسے آپ کی اور میری عادتین اور پسند اور ناپسند کافی ملتی جلتی ہیں

مجھے بھی سیٹنگ چینج کرنا بہت پسند ہے اور بقول امی اس لڑکی کا بس نہین چلتا باتھ روم پر ورنہ وہاں بھی یہ کموڈ اور سنک کو بھی ادھر سے ادھر کر دے :laugh:


:laugh::laugh::laugh:


کچھ نقصان بھی ہیں تعبیر وہ یہ کہ ابو کچن میں ہر چیز اپنی مرضی سے رکھ دیتے ہیں :blush::blush:


ہاں مجھے بھی اب نقصانات کا کچھ کچھ اندازہ ہو رہا ہے اس کے علاوہ گند بھی بہت ڈالتے ہین ۔ چیزیں بہت بکھیرتے ہیں یہاں سے وہاں

میں گھر کے سارے کام ارام سے کر لیتی ہوں بلکہ میری امی کہتی ہیں کہ میرے ہاتھ میں‌ایک خاص برکت ہے جس کام کو ہاتھ لگاوں منٹون میں ہو جات اہے ۔مجھے ایک کام سے انتہائی چڑ‌ہے جس کو دیکھ کے میرے سر میں درد ہونے لگتا ہے وہ ہے کپڑے استری کرنا مجھے بہت برا لگتا ہے باقی گھر کے سارے کام کوئی مسئلہ ہی نہیں


واہ زینب تو جس گھر جائے گی وہ بڑا خوش نصیب گھرانہ ہو گا

استری واقعی عذاب ہی ہے :mad:

ہم کچھ نہیں کرتے۔۔۔۔۔۔۔۔ :):):)

کبھی ہم بھی کچھ نہین کیا کرتے تھے :(

تھیں کہاں جیا ؟؟؟میں نے کسی تھریڈ پر یاد بھی کیا تھا سچییییییی
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ارے واہ فرحت بھی ہیں یہاں
ویسے آپ کی اور میری عادتین اور پسند اور ناپسند کافی ملتی جلتی ہیں

:) اتنا اچھا لگا تعبیر!


مجھے بھی سیٹنگ چینج کرنا بہت پسند ہے اور بقول امی اس لڑکی کا بس نہین چلتا باتھ روم پر ورنہ وہاں بھی یہ کموڈ اور سنک کو بھی ادھر سے ادھر کر دے :laugh:
:ڈ :ڈ
 

جیا راؤ

محفلین
کبھی ہم بھی کچھ نہین کیا کرتے تھے :(

تھیں کہاں جیا ؟؟؟میں نے کسی تھریڈ پر یاد بھی کیا تھا سچییییییی


اب بھی نہ کیا کریں کچھ تعبیر۔۔۔۔۔ :grin::grin:
تھی تو یہیں مگر ٹیسٹ ہونا تھا ناں ہمارا گزشتہ اتوار کو۔۔۔ تو پڑھنا بے شک نہ ہو مگر ہم فورم سے اجتناب کرتے ہیں ایسے موقعوں پر (خود کو بہلانے کے لئے کہ ابھی پڑھ لیں گے، دیکھو فورم پر بھی تو نہیں جا رہے۔۔۔ :grin:)
مگر کراچی کے حالات کے پیشِ نظر ہفتہ کی شب امتحان ملتوی ہو گیا تو پھر ہم سے رہا نہیں گیا اور ہم چلے آئے یہاں۔۔۔ :grin:
یاد کرنے کا شکریہ۔۔۔ :):)
 

ارم

محفلین
یہ لڑکے جان بوجھ کر تانک جھا نک کرتے ہیں چاہے انٹرنیٹ پہ ہوں ، خواہ چھت پر ہوں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ دھاگہ نہیں پڑھا ابھی تک ۔ ۔ ۔ بس چند پیغامات دیکھے ہیں ابھی تو ایسے ہی لکھ دیتی ہوں کہ بہت سے کام ہیں :)
 

ناعمہ

محفلین
میرا پسندیدہ کام کھانا بنانا ہے۔ کچن میں‌کچھ بھی بنوا لیں۔چاہے کتنی ہی ڈشز نو پرابلم۔
اور جالے اتارنے کا کام شدید برا لگتا ہے مجھے۔۔۔وہ میاں جی سے کراتی ہوں۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
مجھے سارے کام بہت برے لگتے ہیں میں گھر میں کوئ کام بھی نہیں کرتی۔میری چھوٹی بہن بھابھی اور امی کرتی سارے کام کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔میری ایک دوست مریم ہے وہ میرے ساتھ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو کچھ بھی کرسکتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ بھی اپنے گھر میں کوئ کام نہیں کرتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مائنس مائنس مل کر پلس بن جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب وہ ہمارے گھر آتی ہے تو دونوں کام کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:handshake:
 

خرد اعوان

محفلین
کھانا پکانا اور سرو کرنا ، ٹیبل ڈیکوریٹ کرنا چاہے روز ہی کرنی ہو اچھا لگتا ہے ۔ مطلب کچن کے کام اچھے لگتے ہیں‌لیکن گھر کی صفائی کا سوچ کر چکر آنے لگتے ہیں‌۔ لیکن کرنا تو پڑتا ہے ۔ لیکن گھر صاف ستھرا اچھا لگتا ہے اس لیے کر لیتی ہوں‌مارے باندھے ورنہ بس کچن کے کام ہوں‌یا سلائی کا کام ہی اچھا لگتا ہے ۔باقی آئندہ
 
Top