آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

شہزاد وحید

محفلین
تو آپ کونسا بڑے کام کاج کے شوقین ہیں۔ کشمیر میں جاکر موڈلنگ کرنا کام کاج نہیں ہوتا :)
صبح 9 بجے سٹارٹ ہوتی ڈیوٹی اور رات کو کم از کم 7 بجے ختم ہوتی یعنی کم از کم 10 گھنٹے کی روزانہ ڈیوٹی ہے۔ اپنے نزدیکی کسی مصروف ترین بینک کے آپریشن مینجر سے کبھی اس کے احوال پوچھیے گا۔ :p
 
arifkarim

معطل
صبح 9 بجے سٹارٹ ہوتی ڈیوٹی اور رات کو کم از کم 7 بجے ختم ہوتی یعنی کم از کم 10 گھنٹے کی روزانہ ڈیوٹی ہے۔ اپنے نزدیکی کسی مصروف ترین بینک کے آپریشن مینجر سے کبھی اس کے احوال پوچھیے گا۔ :p
چلو اسی بہانے آپنے خود ہی بتا دیا آپ کتنی عزت والی جاب کرتے ہیں :)
 
سید ذیشان

محفلین
ہم تو The Wire سیریز دیکھ رہے ہیں۔ اچھی ہے!
http://www.imdb.com/title/tt0306414/

the-wire-470x352.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
پتا نہیں آپ امریکی سیریلز کیسے دیکھ لیتے ہیں ہم سے تو نہیں دیکھے جاتے۔
میری بہن کو بہت پسند ہیں اور وہ زبردستی دکھاتی ہیں اسلئے مجبوری ہے :)
اب اندازہ کریں جب آپ ہر دوسرے دھاگے پر بار بار عمران خان کرتے ہیں تو ہمارے دل پر کیا گذرتی ہوگی :)
 
اسد

محفلین
پچھلے تقریباً ایک مہینے سے امریکہ میں زیادہ تر سیریز وقفے پر تھیں۔ اب یہ دوبارہ شروع ہوں گی۔ دی گُڈ وائف، بروکلِن نائن نائن، سٹیٹ آف افیئرز اور پرسن آف انٹرسٹ دوبارہ شروع ہو گئی ہیں اور موڈرن فیملی، دی 100، دی بِگ بینگ تھیوری، اور لاسٹ مین سٹینڈنگ اسی ہفتے دوبارہ شروع ہوں گی۔

اگلے ہفتے سے کیسل اور پارکس اینڈ ریکریئیشن شروع ہوں گی۔
ایڈٹ: دی 100 21 جنوری سے دوبارہ شروع ہو گی۔
بلیک لسٹ اور دی واکنگ ڈیڈ فروری میں اور اورفن بلیک اپریل میں شروع ہوں گی۔

اس وقفے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں نے 'دی ویسٹ ونگ' مکمل (156 اقساط - سات سیزن) دیکھ لیں۔ ایک وجہ یہ بھی تھی کہ 'لیٹ نائٹ ود ستھ مائرز' میں ایرون سورکن کا سکیچ دیکھنے کے بعد یہ ضروری ہو گیا تھا۔
 
آخری تدوین:
پچھلے تقریباً ایک مہینے سے امریکہ میں زیادہ تر سیریز وقفے پر تھیں۔ اب یہ دوبارہ شروع ہوں گی۔ دی گُڈ وائف، بروکلِن نائن نائن، سٹیٹ آف افیئرز اور پرسن آف انٹرسٹ دوبارہ شروع ہو گئی ہیں اور موڈرن فیملی، دی 100، دی بِگ بینگ تھیوری، اور لاسٹ مین سٹینڈنگ اسی ہفتے دوبارہ شروع ہوں گی۔

اگلے ہفتے سے کیسل اور پارکس اینڈ ریکریئیشن شروع ہوں گی۔

بلیک لسٹ اور دی واکنگ ڈیڈ فروری میں اور اورفن بلیک اپریل میں شروع ہوں گی۔

اس وقفے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں نے 'دی ویسٹ ونگ' مکمل (156 اقساظ) دیکھ لی۔ ایک وجہ یہ بھی تھی کہ 'لیٹ نائٹ ود ستھ مائرز' میں ایرون سورکن کا سکیچ دیکھنے کے بعد یہ ضروری ہو گیا تھا۔
میں اس وقفے سے بالکل فائدہ نہیں اٹھا سکا۔ اس سے پہلے میں نے فورایور دیکھنا شروع کیا تھا جس کی 12ویں قسط منگل کو نشر ہوئی ہوگی لیکن ابھی آنلائن موجود نہیں ہے۔ ساتھ ساتھ 24 بھی دیکھ رہا تھا اور چھٹا دور مکمل کرنے کے بعد ابھی ساتواں دور شروع کرنے کا سوچ رہا ہوں۔
اسٹار ورلڈ سے جاسوسی مزاحیہ ٹیلی ویژن سلسلے ’’مونک‘‘ کا دوبارہ آغاز ہوا ہے لیکن اُس کی بھی بس چند ہی اقساط دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے۔ اسٹیٹ آف افیئرز اور کونسٹانٹین دیکھنے کا ارادہ تھا لیکن ابتدائی دو تین اقساط کے بعد مزید دیکھنے کا دل نہیں کیا۔
 
او میرے پاس سارے سیریز ختم ہو گئے ہیں کوئی اچھا سا سیریز بتا دوووووووو، ڈھونڈنے سے بھی نہیں مل رہا۔
جب تک کوئی نیا سلسلہ نہیں ملتا، تب تک دیکھے ہوئے سلسلوں کے بارے میں دو تین پیرا اردو ویکیپیڈیا پر لکھ دیں تو بہت سوں کا بھلا ہوجائے گا۔ :)
 
Top