آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

محمد وارث

لائبریرین
Designated Survivor
سیزن -1
MV5BMjUxODc2NTIxMl5BMl5BanBnXkFtZTgwMjgxMDkyMzI@._V1_SY1000_CR0,0,674,1000_AL_.jpg
 

ہادیہ

محفلین
ڈرامے بھی انگریزوں کے؟؟ مجھے پتا اسی تھریڈ سے چلا انگلش ڈرامے بھی ہوتے ہیں نہیں تو آج تک بس اتنا معلوم تھا انگلش صرف "موویز" ہوتی ہیں۔۔
 
نام ہی ایسا بتایا میں نے کلک کیا ہی نہیں۔۔لئیق بھائی توبہ کریں یہ تو گالی ہوتی ہے ۔۔
مجھے پتہ تھا میری بہن نے کلک نہیں کیا ہوگا، یہ دراصل ویلنٹائن کی جدید ترین قسط کا ربط تھا، اس میں ایک ڈائلاگ کا حصہ تھا جب حوالدار نے بے وقوف سپاہی کو کو کہا تھا۔
 
’دی بلیک لسٹ‘ کے پانچویں اور ’ڈیزگنیٹڈ سروائیور‘ کے دوسرے سیزن کے انتظار میں، میں نے ’امیریکن گاڈز‘ دیکھنے کے بعد ’دی آفس‘ کا پہلا سیزن دیکھا۔ اور اس کے بعد ترکی ٹی وی سیریز، ’دیریلیس ارطغرل‘ شروع کردی۔ اب اس سیریز نے ایسا جکڑ لیا ہے کہ ’دی بلیک لسٹ‘ اور ’ڈیزگنیٹڈ سروائیور‘ کے نئے سیزن شروع ہونے کے باوجود میرا فی الحال انھیں دیکھنے کا دل نہیں کر رہا۔
یہ پہلا ترکی ڈراما ہے جو مجھے پسند آیا ہے، ورنہ اس سے پہلے جتنے ڈرامے دیکھنے کی کوشش کی، انھیں ایک آدھ قسط سے زیادہ برداشت نہ کرسکا۔ ’دیریلیس‘ کے 91 اقساط پر مشتمل تین سیزن نشر ہوچکے ہیں اور چوتھا اسی مہینے شروع ہوا ہے۔ میں نے ابھی پہلا سیزن مکمل کرکے دوسرا سیزن شروع کیا ہے۔ ترکی ڈراموں کی اقساط، خدا کی پناہ، ڈیڑھ دو گھنٹے سے طویل کوئی قسط ہی نہیں ہوتی۔ یعنی اگر اوریجنل قسط دیکھ رہے ہوں تو ایک دن میں ایک سے زیادہ دیکھنے کا وقت بمشکل ملتا ہے۔
’ہاؤ ٹو گیٹ اوے وِد مرڈر‘، ’نارکوز‘، ’دی آفس‘ ، نیشنل جیوگرافک کی پہلی ٹی وی سیریز، ’جینئس‘ سمیت کئی سیریز ڈاؤن لوڈ ہوئی پڑی ہیں، لیکن ’دیریلیس‘ کی طوالت دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ اب باقیوں سے لمبی چھٹی۔
 
پہلا سیزن کافی حد تک دیکھا تھا پھر دل اچاٹ ہو گیا
بالکل۔ میں نے بھی بس زبردستی مکمل کیا تھا کہ جب اتنا دیکھ لیا ہے تو پورا کرکے ہی چھوڑوں۔ مجھے بالکل امید نہیں تھی کہ اسے اگلے سیزن کے لیے رینیو کیا جائے گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
پلاٹ بہت عمدہ ہے لیکن مجھے ہدایت کاری بالکل نہیں بھائی۔ ایسا لگتا ہے جیسے ہر سین/ منظر لگے بندھے انداز سے لکھا گیا ہے۔ بناوٹی پن محسوس ہوتا ہے۔ لیکن پھر بھی، دیکھا ضرور جاسکتا ہے۔ : )
پہلا سیزن کافی حد تک دیکھا تھا پھر دل اچاٹ ہو گیا
میں اسے 'جیک باور' کے چکر میں دیکھ رہا ہوں۔ ابھی چند ہفتے پہلے ہی 24 کے 9 سیزن دوبارہ دیکھے ہیں تین چار سال بعد۔ :)
 
میں اسے 'جیک باور' کے چکر میں دیکھ رہا ہوں۔ ابھی چند ہفتے پہلے ہی 24 کے 9 سیزن دوبارہ دیکھے ہیں تین چار سال بعد۔ :)
ہاہاہاہا۔۔۔ سچی بات یہ ہے کہ میں نے بھی صرف اسی چکر میں دیکھنا شروع کیا۔ جب سے میں نے 24 دیکھا تھا، مجھے کیفر سدھرلینڈ کی نئی ٹی وی سیریز کا انتظار تھا۔ درحقیقت ’24‘ سیریز ہی سے مجھے صحیح معنوں میں انگریزی ٹی وی سیریز دیکھنے کا چسکا پڑا ہے۔
 
Top