آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

gotham_zpshoewv8br.jpg

gotham_zpshoewv8br.jpg

Photo by khalil20010

گوتھم سیزن ون دیکھنا شروع کیا ہے۔ سولہویں قسط تک دیکھ چکے۔ دلچسپ ہے ۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
سائی فائی کی سیریز دا ایکسپینس دیکھنی شروع کی ہے
The Expanse دیکھنے میں بہت وقت لگا کہ پہلے سیزن کے بعد بیگم کی دلچسپی ختم ہو گئی تھی۔ پھر دسمبر کی چھٹیوں میں دوبارہ پہلے سیزن سے آغاز کیا اور اس بار بیگم کو اتنی پسند آئی کہ چند ہی دن میں پورے تین سیزن دیکھ لئے۔ اب ایمزون پرائم پر چوتھے سیزن کا انتظارُ ہے
 
کچھ مرکزی خیال کا مختصراََ ذکر بھی نہ ہو جائے ؟

gotham_zpshoewv8br.jpg

gotham_zpshoewv8br.jpg

Photo by khalil20010

گوتھم سیزن ون دیکھنا شروع کیا ہے۔ سولہویں قسط تک دیکھ چکے۔ دلچسپ ہے ۔

آپ کی فرمائش سر آنکھوں پر۔ لیجیے کہانی کا ایک مختصر تعارف پیشِ خدمت ہے۔

گوتھم دراصل مشہورِ زمانہ کردار بیٹ مین کے لڑکپن کی داستان ہے اور بروس کے والدین کے قتل سمیت ان واقعات کا احاطہ کرتی ہے جن کے نتیجے میں بروس وینز بیٹ مین بنتا ہے۔ اس سیریز میں بیٹ مین کے دیگر مشہور کرداروں کا تفصیلی تعارف بھی پیش کیا گیا ہے جن میں سے چند ایک کیٹ وومن، رڈلر ، پینگوئین اور پوائزن آئی وی وغیرہ ہیں۔

انہی کرداروں میں سے ایک جم گورڈن خطرناک اور کرپٹ گوتھم شہر کا ایک ابھرتا ہوا سراغ رساں ہے۔ بہادر اور ایماندار افسر ہونے کے ساتھ شہر کی گندی سیاست اور کرپٹ عدالتی نظام کے خلاف بھرپور جدوجھد کرنا چاہتا ہے۔

دل چسپ واقعات اور ہر لمحہ بدلتی صورتحال کے پس منظر میں یہ سیریز کسی بھی میٹروپولس کی کہانی ہے۔ کراچی میں رہتے ہوئے ہمیں یہ کراچی کی ہی کہانی محسوس ہوتی ہے۔ بیٹ مین فلموں اور ڈی سی کامکس کے ہوتے، یہ کردار پہلے سے موجود تھے لیکن اس کے باوجود یوں محسوس ہوتا ہے گویا کسی بھی قسط میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ اسی غیر یقینی انداز نے کہانی کو بے حد دلچسپ بنادیا ہے۔

اب تک چار مکمل سیزن پیش کیے جاچکے ہیں اور پانچواں سیزن جاری ہے ۔ شنید ہے کہ یہی آخری سیزن بھی ہوگا۔
 
ابو کاشان

محفلین

ہم نے عالمی جنگ کا نام ہی سنا ھے مگر پھر بھی جب دماغ میں ایک حیال اٹھتا ھے اور جو منظر کشی دماغ دکھاتا ہے تو یقیناًہر احساس رکھنے والے انسان کا روح اور جسم کانپ اٹھتا ہے ہیرو شیمااور ناگاساکی پہ جو بم گرائے گئے تھے اگر آج کے ایٹمی بموں سے ان کی مماثلت کی جائے تو جو دو بم اس وقت گرائے گئے تھے تو ان سے دو شہر صفہ ہستی سے مٹ گئے آج ایک بھی پھینکا جائے تو پورا جاپان دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا
میرے خیال میں یہ وقت آج سے دو سو یا تین سو سال بعد کا ھے یعنی مستقبل کے 2318تصور کر لیں، 2218میں ایٹمی جنگ میں سب کچھ ختم ہو گیا کچھ لوگ جو بچ کے( آرک )کو اپنی زندگی گزارنے کا ٹھکانا بنا نا پسند کیا ۔
( آرک) وہ خلائی اسٹیشن ہے جہاں ہر ہنر مند اور قابل لوگ رہتے ہیںاس ڈرامہ میں یہ نہیں دیکھایا گیا کہ کن لوگوں کو چن کر خلائی سٹیشن پر رہنے دیا گیا۔ آرک کی خلا میں سفر کرنے کی مدت تقریباَ سو سے ایک سو دس سال کی تھی لیکن سو سال گزرنے کے بعدآرک میں تکنیکی خرابیا ں ہونے لگی جن کا ٹھیک ہونا تقریباَ نا ممکن تھا اور دن با دن آکسیجن بھی ختم ہو رہی تھی ۔
کلارک اور اس کے ماں باپ جو آرک کے باسی تھے کلارک کے باپ کو جب ان خرابیوں کا علم ہوا تو اس نے ویڈیو پیغام کے زریعے سے سب آرک کے باسیوں کو اس کے بارے میں بتانا چاہا ۔چانسلر کو اس بات کی خبر ہوئی تو اس نے اپنے دوست یعنی کلارک کے باپ کو موت کی سزا دے دی اور آرک کے باسیوں کو ان خرابیوں کی اطلاع نہ دی تا کہ کوئی ہنگامہ نہ ہو، آرک کے رہائشیوں کی تعداد بڑھ رہی تھی جو بڑھ کر ایک ہزار سے تجاوز کر چکی تھی، آرک نے جب رہنے والوں کے بوجھ کو محسوس کیا تو انتظامیه کی بیٹھک لگی جس میں چانسلر نے فیصلہ سنایا بوجھ کو کم کرنے کو لیے ایک سو لوگوں کو زمین پر بھیج دو اس سے یہ بھی علم ہو جائے گا کہ کیا اب زمین رہنے کے قابل ہے کہ نہیں اور جو سو لوگ منتحب کیے گئے وہ سب کسی نا کسی جرم کی پاداش میں آرک پر قیدی تھے۔
ایک سو لوگوں سے بھرا راکٹ زمین کی طرف بھیج دیا گیا راکٹ نے کامیابی سے زمین پر لینڈنگ کی سو میں سے تین لوگ مر گئے کیو نکہ وہ سیٹ بیلٹ کے بغیر لینڈنگ کرنا چاہتے تھے کامیاب لینڈنگ کے بعد آکٹویا وہ پہلی لڑکی ہوتی ہے جو زمین پر قدم رکھتی ہے اور زمین زندگی گزارنے کے قابل ہوتی ہے سب خوشی سے پاگل ہو جاتے ہیں پھر چند ممبران پر ایک گروپ تشکیل پاتا ہے جو زمین پر کچھ ڈھونڈنے نکلتے ہیں شاہد کوئی کیمپ جہاں سے کچھ کھانے پینے کے لیے مل سکے۔
ان میں آکٹیویا ، جیسپر،کلارک اور فِین اور چند اور یہ ٹیم جوں ہی نکلتی ہے پیچھے جو لوگ بچتے وہ اپنے اپنے بازوں پر لگے بینڈ کو اُتارنا شروع کر دیتے ہیں تاکہ ارک جو انہیں مانیٹر کر رہے ہیں انھیں لگے یہ سب مر رہے ہیں چند لوگ حوشی حوشی سے بینڈ اتاردیتے ھیں مگر آرک کے چانسلر کا بیٹا نہیں چاہتا کہ یہ بینڈ اتارے مگر ان میں ماجود ایک لڑکا جس کا نام مرفی ھے وہ اسے مار کر اس کا بیلڈ اُتار دیتا ھے ۔
کچھ ہی عرصہ میں معلوم ہوجاتا ہے کہ وہ زمین پر اکیلے نہیں ہیں کچھ انسان اور بھی ہیں۔۔۔۔
پھر کیا ہوتا ہے اور وہ کیا چاہتے ہیں مزید جاننے کے لئے ڈرامہ دیکھیں۔۔۔۔
طارق راحیل بھائی اس کے باقی سیزنز کا لنک بھی لگا دیں۔
اور اس نوعیت کی دیگر کا لنک بھی ہو تو اچھاہے۔ جیسے ٹیرا نوا وغیرہ
 
آپ کی فرمائش سر آنکھوں پر۔ لیجیے کہانی کا ایک مختصر تعارف پیشِ خدمت ہے۔

گوتھم دراصل مشہورِ زمانہ کردار بیٹ مین کے لڑکپن کی داستان ہے اور بروس کے والدین کے قتل سمیت ان واقعات کا احاطہ کرتی ہے جن کے نتیجے میں بروس وینز بیٹ مین بنتا ہے۔ اس سیریز میں بیٹ مین کے دیگر مشہور کرداروں کا تفصیلی تعارف بھی پیش کیا گیا ہے جن میں سے چند ایک کیٹ وومن، رڈلر ، پینگوئین اور پوائزن آئی وی وغیرہ ہیں۔

انہی کرداروں میں سے ایک جم گورڈن خطرناک اور کرپٹ گوتھم شہر کا ایک ابھرتا ہوا سراغ رساں ہے۔ بہادر اور ایماندار افسر ہونے کے ساتھ شہر کی گندی سیاست اور کرپٹ عدالتی نظام کے خلاف بھرپور جدوجھد کرنا چاہتا ہے۔

دل چسپ واقعات اور ہر لمحہ بدلتی صورتحال کے پس منظر میں یہ سیریز کسی بھی میٹروپولس کی کہانی ہے۔ کراچی میں رہتے ہوئے ہمیں یہ کراچی کی ہی کہانی محسوس ہوتی ہے۔ بیٹ مین فلموں اور ڈی سی کامکس کے ہوتے، یہ کردار پہلے سے موجود تھے لیکن اس کے باوجود یوں محسوس ہوتا ہے گویا کسی بھی قسط میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ اسی غیر یقینی انداز نے کہانی کو بے حد دلچسپ بنادیا ہے۔

اب تک چار مکمل سیزن پیش کیے جاچکے ہیں اور پانچواں سیزن جاری ہے ۔ شنید ہے کہ یہی آخری سیزن بھی ہوگا۔
تیسرے سیزن کی دس قسطیں دیکھ چکے!!!
 
یاسر حسنین

محفلین
مارول ڈیفینڈرز اور اس میں موجود سبھی کرداروں کی الگ الگ چار سیریز دیکھنے کے بعد
The Punisher
دیکھ رہا ہوں۔
yGKjLkx.png
 
سروش

محفلین
1. Breaking bad
2. Prison Break
3. Better Call Saul
4. Bad Blood (based on Real Events)
5. Breathe(Hindi/Urdu)
6. Mirzapur (Hindi/Urdu)
7. El-Chapo (based on Real Events)
8. Narcos (based on Real Events)
9. Insider Edge (hindi)
10. Breakout Kings
11. Powder​
 
آخری تدوین:

سروش

محفلین
Money Heist
IMDB RATING: 8.2
250px-La_casa_de_papel_intertitle.png
MV5BMzBlY2QzNzYtMWU1NS00NjFkLWJiMzItYmM3YTc4MDFjNDQwXkEyXkFqcGdeQXVyMTA0MjU0Ng@@._V1_UX182_CR0,0,182,268_AL_.jpg
lacasadepapel.jpg

سیزن 1 Netflix پر موجود ہے 2 حصوں میں
سیزن 2 یا پارٹ 3 19 جولائی کو ریلیز ہوگا ۔

پلاٹ:
ایک پراسرار شخص، جو "پروفیسر" کے طور پر جانا جاتا ہے، دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑا بینک ہائسٹ (نقب زنی) کا منصوبہ بناتا ہے. مہذب منصوبہ بندی کرنے کے لئے وہ آٹھ افراد کی ٹیم کے کچھ خاص صلاحیتوں کے حامل لوگوں کو بھرتی کرتا ہے جن کے پاس کھونے کو کچھ نہیں ہے ۔ مقصد اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اسپین کے رائل ٹکسال میں داخل ہونے کا ہے، اور 2.4 بلین یورو پرنٹ کرنا ہے، ایسا کرنے کے لئے، ٹیم کو گیارہ دن کا وقت درکار ہے، جس کے دوران وہ بااختیار پولیس فورسز اور 67 یرغمالیوں سے نمٹنے کے لئے منصوبہ بندی کرتے ہیں ، جسکا مقصد نقب زنی کے کام کو بخوبی انجام دینے کے لئے ان کو مذاکرات میں مشغول کرکے وقت حاصل کرنا ہوتا ہے ۔ یہ سیریز جولائی 2019 میں اپنے دوسرے سیزن میں نشر ہونے جارہی ہے ۔

آخری تدوین:

سروش

محفلین
آخری تدوین:
Top