آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

سروش

محفلین
The Black List
IMDB RATING: 8.1
1*zr2Ygn66S6tkW0GjpXH2iA.jpeg


SEASON 7 to be released in October 2019 on NetFlix
 

سروش

محفلین
پارٹ 3 کا آفیشل ٹیزر
کل یعنی 19 جولائی کو تیسرا سیزن جس کی 8 اقساط ہیں نشر کردیا گیا۔
Money heist کو غیر انگریزی زبان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز کا اعزاز حاصل ہے ۔
Netflix کی اس اصلی سیریز کو انگریزی آڈیو کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے
 

سروش

محفلین
اگر ہر ایک سیریز کے ساتھ مختصر سا تبصرہ بھی ہو، تو مفید رہے گا۔
The Blacklist
اس سیریز کا مرکزی خیال Whitey Bulger کی ایف بی آئی کو پیش کی گئی خدمات کو دیکھ کر لیا گیا ہے جو کہ ایف بی آئی کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا ۔
ریمنڈ ریڈنگٹن ایک انتہائی مطلوب ملزم (innocent until proven guilty)، اپنے آپ کو ایف بی آئی کے حوالے کردیتا ہے ، اس شرط کے ساتھ کہ اس کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں چلایا جائے گا اور وہ ایف بی ائی کو انتہائی مطلوب مجرموں کی گرفتاری کے لئے مدد کریگا لیکن اس کے لئے وہ صرف الیزبتھ کین کے ساتھ ہی بات کریگا۔
چھ سیزن نیٹ فلکس پر موجود ہیں ۔ ساتواں سیزن 4 اکتوبر 2019 کو پیش کیا جائے گا ۔
شروع کی ایک دو اقساط کچھ عجیب اور جلدبازی میں لگیں گی ، مگر آہستہ آہستہ یہ سیریز ناظر کو اپنے سحر میں جکڑ لے گی ۔ سوائے چند ایک کے تمام اقساط ایک مکمل کیس ہوتی ہیں ۔ اور مجموعی طور پر ایلزبتھ کین اور ریمنڈ ریڈنگٹن کی زندگی کے حوالے سے کہانی آگے بڑھتی ہے ۔
 
آخری تدوین:

سروش

محفلین
YANKEE
ایک غیر دانستہ اور غیر ارادی جرم کرکے ایک امریکی نوجوان کو ایریزونا سے فرار ہونا پڑتا ہے اور اس فرار کے لئے اسکو سرحد پار میکسکو جانا پڑتا ہے ، جہاں وہ منشیات فروشوں کے نرغے میں آجاتا ہے اور غیر معمولی صلاحیتوں کی وجہ سے ان کے درمیان ایک مقام حاصل کرلیتا ہے ۔ یہ سیریز کسی حد تک ایل چاپو سے مماثلت رکھتی ہے لیکن اس کا مرکزی خیال بالکل الگ ہے ۔ میلکم کس طرح سے گروہ میں شامل ہوتا ہے ، اپنا گروہ بناتا ہے ، نئی ٹیکنالوجی سے کس طرح ان لوگوں کو متعارف کراتا ہے ، نیز ایل چاپو کی بنائی ہوئی سرنگوں کا استعمال ۔
جن لوگوں نے ایل چاپو دیکھی ہے ، ان کو یقیناً پسند آئے گی ۔ سیزن 1 نیٹ فلکس پر موجود ہے ۔
 

سروش

محفلین
Designated Survivor
Kirkman جو کہ ایک کم سطحی امریکی اہلکار ہے ، واشنگٹن پر حملے کے نتیجے میں امریکا کا صدر بن جاتا ہے ۔ اس سیریز کی کہانی امریکی سیاست، وہائٹ ہاؤس کی مصرفیات و روز مرہ کے معاملات، بین الاقوامی سیاسی فیصلے اور امریکہ کو درپیش مسائل کے گرد گھومتی ہے ۔ 3 سیزن نیٹ فلکس پر موجود ہیں ۔
ہاؤس آف کارڈز سے کسی حد تک مماثلت ہے ۔
 

سروش

محفلین
Kafir
ایک کشمیری دوشیزہ کی کہانی ہے جو خودکشی کرنے کی کوشش میں دریا میں بہتی ہوئی بھارتی کشمیر پہنچ جاتی ہے اور ناکردہ جرم میں جیل میں 7 سال قید رہتی ہے جہاں سے اسکو ایک وکیل/صحافی عدالت کے ذریعہ انصاف دلاتا ہے اور واپس پاکستان بھیجنے کے لئے مدد کرتا ہے۔ یہ زی 5 پر دیکھی جاسکتی ہے
جاسم محمد
 

سروش

محفلین
Leila
2050 میں بھارت میں انتہا پسند پوری طرح ملک پر قابض ہوچکے ہیں اور انہوں نے آریاورتھ سماج قائم کردیا ہے۔ یہ سیریز انتہا پسندی کے آنے والے مضمرات کے حوالے سے ہے
Netflix پر سیزن 1 موجود ہے
 

سروش

محفلین
Typewriter
بھوت پریت سائنس فکشن پر مبنی ایک اچھی کاوش ہے ۔ بچوں کی فرمائش پر دیکھنا پڑی۔ سیزن 1 Netflix پر موجود ہے۔
 
Top