آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

فی الحال تو اچھی جا رہی ہے۔ البتہ میں اپنا کھیل بہتر کرنے کے لئے وہ سبز گولی ڈھونڈ رہا ہوں

کہیں سے ملے تو مجھے بھی بتائیے گا۔
ویسے میں یہ پوچھنے ہی والا تھا کہ کیا ماضی میں بچوں کو ٹرانکولائزر دیے جاتے رہے ہیں مریکا میں۔۔
 
گزشتہ دنوں نیٹ فلیکس پر کورین سیریز ’’دی کنگ‘‘ دیکھنا شروع کی ہے۔ پہلی قسط میں کئی بار وقفہ آنے کے باعث اسے دو تین بار پھر سے شروع کرنا پڑا کہ ایک تو کوریائی اداکاروں کے چہروں کی شناخت مشکل اور پھر اس میں دو متوازی دنیاؤں کا ذکر ہے، یعنی ایک دنیا میں ’’مملکتِ کوریا‘‘ ہے اور دوسری میں ’’جمہوریہ کوریا‘‘۔ دونوں دنیاؤں میں ایک جیسے لوگ ہیں لیکن مختلف کرداروں میں۔ اور پھر اُن کا ایک سے دوسری دنیا میں آنا جانا بھی رہے گا۔ امید ہے کہ پہلی قسط سمجھ لی تو آگے آسانی رہے گی۔ میں نے پہلی کوریائی سیریز ’’دی لیجنڈ آف دی بلیو سی‘‘ دیکھی تھی، جو ایک کامیڈی رومانس ڈراما تھا اور بہت پسند آیا۔ اسی کا مرکزی کردار ’’لی من ہو‘‘ اب ’’دی کنگ‘‘ سیریز میں بھی موجود ہے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
پچھلے تین دن سے خوب سیریز دیکھ رہا ہوں۔ خاص طور پر نیٹ فلکس کے انیمی سیریز کا اپنا ہی ایک معیار ہے۔ صبح کو بلڈ آف زیوس ایک ہی نشت میں ختم کی یعنی چھ بجے شروع کی اور تقریبا ایک بجے ختم۔ ابھی ہوپس دیکھ رہا ہوں اور یقین کریں اسے آپ اردو ڈبنگ میں دیکھیں تو ہنس ہنس کر برا حال ہو جائے گا۔ میں ڈبڈ کانٹیٹ زیادہ تر نہیں دیکھتا لیکن میں مزاخیہ انیمی سیریز قصدا اردو میں دیکھتا ہوں اور اس والی سیریز میں ڈبنگ میں کوئی لحاظ نہیں رکھا گیا۔
 

باباجی

محفلین
میں نے کل ہی absentia کا پہلا سیزن مکمل کیا ہے اور کافی عرصے بعد بہت اچھی سسپنس ، کرائم ، تھرلر سیریز دیکھنے کو ملی ۔ آج دوسرا سیزن شروع کروں گا
 

جاسم محمد

محفلین
Top