آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

افلاطون

محفلین
The Following۔ ایک سیریل کلر ڈرامائی انداز میں جیل سے فرار ہو جاتا ہے اور اسے پکڑنے کیلئے دوبارہ اسی ایجنٹ کو بلایا جاتا ہے جس نے پہلی دفعہ اسے پکڑا تھا۔
The_following.jpg
سیریز کا آغاز تو بہت زبردست تھا لیکن پچھلی کوئی ایک دو اقساط سے فضول ہو گئی ہے، پھر بھی یہ سیزن تو دیکھیں گے پورا:):)
 
میں یہ سیریز آج کل تو نہیں دیکھ رہا لیکن اسے تجویز ضرور کروں گا کہ یہ میری چند پسندیدہ ترین سنجیدہ ٹی وی سیریز میں سے ایک ہے
سیریز کا نام ہے "پرزن بریک"
خلاصہ کچھ یوں ہے کہ جب ایک فطین سٹرکچوئل انجنئیر کے بھائی کو بے گناہ ہونے کے باوجود موت کی سزا سنائی جاتی ہے تو وہ اپنے بھائی کو آزاد کرانے کے لیے باقاعدہ ایک منصوبے کے تحت خود ایک جرم کرکے جیل چلا جاتا ہے۔
prison_break_ver6.jpg
 
چار سیزن صرف جیل سے فرار کے متعلق ہی ہیں یا فرار کے بعد بھی کہانی آگے بڑھتی ہے؟
 
طالوت

محفلین
The Big Bang Theory

fanart-80379-20.jpg

پانچ "سیزن" دیکھے ہیں چھٹے کا ارادہ ہے۔ عمدہ مزاحیہ سیریز ہے ۔ تین پی ایچ ڈی فزکس ایک انجینرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری رکھنے والا اور دور دراز (نیبراسکا) سے آئی فلم ایکٹریس بننے کے شوق میں آئی لڑکی کے گرد گھومتی بہت شاندار سیریز ہے۔ سائنسی اصطلاحوں کے بے حساب استعمال ، مشکل انگریزی کے باوجود ہنس ہنس کر پیٹ میں درد بھی ہو سکتا ہے ۔
 
کمال کی سیریز ہے۔ مجھے تو اس کا ٹائٹل ٹریک ہی پانچ چھ بار سن کے سمجھ آیا تھا:):)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
The Big Bang Theory

fanart-80379-20.jpg

پانچ "سیزن" دیکھے ہیں چھٹے کا ارادہ ہے۔ عمدہ مزاحیہ سیریز ہے ۔ تین پی ایچ ڈی فزکس ایک انجینرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری رکھنے والا اور دور دراز (نیبراسکا) سے آئی فلم ایکٹریس بننے کے شوق میں آئی لڑکی کے گرد گھومتی بہت شاندار سیریز ہے۔ سائنسی اصطلاحوں کے بے حساب استعمال ، مشکل انگریزی کے باوجود ہنس ہنس کر پیٹ میں درد بھی ہو سکتا ہے ۔
اس کا کوئی آنلائن لنک عنایت ہو یا یہ کس ٹی وہ چینل پہ لگتا ہے۔
 
شہزاد وحید

محفلین
The Big Bang Theory

fanart-80379-20.jpg

پانچ "سیزن" دیکھے ہیں چھٹے کا ارادہ ہے۔ عمدہ مزاحیہ سیریز ہے ۔ تین پی ایچ ڈی فزکس ایک انجینرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری رکھنے والا اور دور دراز (نیبراسکا) سے آئی فلم ایکٹریس بننے کے شوق میں آئی لڑکی کے گرد گھومتی بہت شاندار سیریز ہے۔ سائنسی اصطلاحوں کے بے حساب استعمال ، مشکل انگریزی کے باوجود ہنس ہنس کر پیٹ میں درد بھی ہو سکتا ہے ۔
میرا پسندیدہ کرادار ہاورڈ والووٹز کا ہے۔ اس کے بغیر سیریز بیکار ہے۔ اور پینی تو پھر پینی ہے ;)
 
طالوت

محفلین
اچھا ڈرامہ ہے ۔تھوڑا چینج اچھا لگتا ہے بہت سارے پاکستانی ڈرامے دیکھ دیکھ کے انسان یکسانیت کا شکار ہو جاتا ہے
پاکستانی ڈرامہ جب سے کوے کی چال چلا ہے ، اپنی ہنس کی چال بھول گیا ہے۔ یکسانیت اور بوریت کا شکار ہونا یقینی ہے۔

میں ان دنوں شب دیگ دیکھنے کا پروگرام بنا رہا ہوں۔
 
Top