آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

افلاطون

محفلین
ٹورنٹ کیوں نہیں چلے ابھی تک یار:mad::mad::mad:
جو دوست پی ٹی سی ایل براڈبینڈ کے علاوہ کوئی اور پرووائڈر استعمال کرتے ہیں وہ بتائیں کیا اس پہ چل رہے ہیں ٹورنٹ؟؟
 

طالوت

محفلین
The Walking Dead
(2011)کہیں کہیں کہانی ، اسکرپٹ اور اداکاری کی کمزوری دیکھنے کو ملتی ہے تاہم دلچسپی برقرار رکھے ہوئی ہے۔ مشکل حالات خصوصا زندگی اور موت کے درمیان معلق انسانی رویوں کی مسلسل عکاسی کرنا خاصا مشکل کام ہے اور شاید یہی وجہ ان تینوں کمزوریوں کی ہے۔
 

افلاطون

محفلین
White Collar دیکھ رہا ہوں! ایف بی آئی کے وائٹ کال کرائم ڈویژن کا ایک ایجنٹ ماضی کے ایک نہایت کامیاب مجرم کے ساتھ مل کے دوسرے مجرموں کو پکڑتا ہے(y)(y)


motto_net_ua_13331.jpg
 

افلاطون

محفلین
اسی طرح کی ایک اور سیریز Leverage بھی تھی۔ وہ بھی مزے کی تھی لیکن شاید ختم ہو گئی ہے۔ اس میں ماضی کے پانچ کامیاب مجرم ٹیم بنا کے مستحق افراد کی مدد کرتے تھے۔۔

leverage_posed.jpg
 

MughalS

محفلین
میں یہ سیریز آج کل تو نہیں دیکھ رہا لیکن اسے تجویز ضرور کروں گا کہ یہ میری چند پسندیدہ ترین سنجیدہ ٹی وی سیریز میں سے ایک ہے
سیریز کا نام ہے "پرزن بریک"
خلاصہ کچھ یوں ہے کہ جب ایک فطین سٹرکچوئل انجنئیر کے بھائی کو بے گناہ ہونے کے باوجود موت کی سزا سنائی جاتی ہے تو وہ اپنے بھائی کو آزاد کرانے کے لیے باقاعدہ ایک منصوبے کے تحت خود ایک جرم کرکے جیل چلا جاتا ہے۔
پہلا اور تیسرا سیزن لاجواب ہے۔
 
Top