آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

افلاطون

محفلین
Under the Dome. سٹیفن کنگ کے ناول سے ماخوذ سائی فائی سیریز ہے۔ ابھی تک تو ٹھیک جا رہی ہے اور دوسرا سیزن بھی منظور ہو گیا ہے۔ میں نے سٹیفن کنگ کو سٹیفن ہاکنگ سمجھ کر دیکھنا شروع کی تھی:rolleyes::rolleyes:
 
طالوت

:laugh::laugh::laugh:
:laugh::laugh:
:laugh:
کہانی نوعیت دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔
 
طالوت

محفلین
Under the Dome. سٹیفن کنگ کے ناول سے ماخوذ سائی فائی سیریز ہے۔ ابھی تک تو ٹھیک جا رہی ہے اور دوسرا سیزن بھی منظور ہو گیا ہے۔ میں نے سٹیفن کنگ کو سٹیفن ہاکنگ سمجھ کر دیکھنا شروع کی تھی:rolleyes::rolleyes:
اگرچہ پہلے منظر نے ہی بڑا برا تاثر دیا ہے بھلا گائے یا بیل عمودی رخ سے یا افقی رخ سے بالکل درمیان سے دو ٹکڑوں میں تقسیم کیا جائے تو کیا اس کے سارے اندرونی اعضاء خون آلود ہو جاتے ہیں یا محض گوشت ہی گوشت دکھائی دیتا ہے ۔
 
کبھی کر کے دیکھا نہیں ہے۔ لیکن میرے خیال میں تو ٹھیک ہی ہے کیونکہ خون کی نالیاں تو سارے جسم میں اور ہر عضو میں ہوتی ہیں:rolleyes::rolleyes:
 
طالوت

محفلین
جناب والا ، گائے کے ایک بڑے معدے اس کی انتڑیوں پر اس بقر عید میں غور فرمائیے گا۔ بہرحال کہانی میں بڑی جلدی جلدی کر رہے ہیں ۔ 'فالنگ اسکائی" اور "واکنگ ڈیڈ" کا پہلا تاثر بھی اچھا نہیں تھا مگر پھر کہانی کو کم از کم اچھا سنبھالا اگرچہ فالنگ اسکائی کی کہانی پھر نیچے جانے کو بےتاب لگتی ہے۔
 
MughalS

محفلین
بریکنگ بیڈ کا سنائیں کوئی دیکھ رہا ہے؟؟؟ اس کا بھی آخری سیزن کی آخری اقساط چل رہی ہیں ۔۔۔ Breaking BAD
 
شہزاد وحید

محفلین
بریکنگ بیڈ کا تو پتہ نہیں البتہ ڈیکسٹر کے آخری سیزن کی آخری اقساط چل رہی ہیں(y)(y)
میں نہیں دیکھ سکا ڈیکسٹر۔ میں نے ہائی ڈیفینشن میں ڈیکسٹر کا تمام اقساط ڈاؤنلوڈ کر کے رکھی تھی مگر ہارڈ ڈسک خراب ہونے کی وجہ سے بہت سارا ڈیٹا ضائع ہو گیا جس میں ڈیکسٹر کی اقساط بھی تھیں۔ اب دوبارہ کم و بیش دوسو جی بی کی اقساط ڈاؤنلوڈ کرنے کا سوچ کے بھی جھرجھری آتی ہے۔
 
شہزاد وحید

محفلین

وجی

لائبریرین
The Newsroom کا دوسرا سیزن دیکھا کافی اچھا لگا شروع کی اقساط میں کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کہانی کہاں جارہی ہے
مگر بعد میں کہانی اچھی لگی

Suits کا تیسرا سیزن بھی شروعات میں بس ٹھیک تھا مگر اختتام اچھا ہوا
 
وجی

لائبریرین
Elementary شارلوک ہومز پر بنائی گئی امریکی ٹی وی سیریز ہے
اور کچھ ٹوئسٹ ہے کہانی میں
شارلوک امریکہ چلا گیا ہے اسکا باپ بھی زندہ ہے مگر کبھی دیکھایا نہیں گیا واٹسن ایک خاتون ہے
اچھی سیریز لگی کیونکہ مختلف کہانی لگی
مگر Elementary کی چوبیس اقساط Sherlock کی تین اقساط کے سیزن کے سامنے کچھ بھی نہیں ۔
 
پی ٹی وی کا ایک ڈرامہ "تمہارا ساتھ جو ہوتا"۔غالباً ساٹھویں قسط سے ڈرامہ دیکھنا شروع کیا ہے مزیدار لگا اور ابھی تک دیکھ رہا ہوں۔ آجکل 87ویں قسط پر پہنچا ہے
tumhara-sath-jo-hota-ptv-home-drama-fixchannel.jpg

Strike Back کا دوسرا سیزن۔
اسکا پہلا سیزن تو میں نے نہیں دیکھا لیکن دوسرا سیزن شروع ہی ایک پاکستانی دہشت گرد سے ہوتا ہے۔ایک پاکستانی دہشت گرد لطیف کے پیچھے پھر رہے ہیں اسے پکڑنے انڈیا پہنچ جاتے ہیں اور پھر درمیان میں پاکستان اور آئی ایس آئی کا کافی ذکرِ خیر آتا ہے
strike2bback2bs22bposter2b02.jpg

اور Shameless کا تیسرا سیزن۔پچھلے دونوں سیزن تو کافی پہلے دیکھ لیے تھے لیکن تیسرا اب دیکھ رہا ہوں مزیدار سیریز ہے

main.php
 
Top