آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

اسد

محفلین
میں زیادہ تر کومیڈی سیریز دیکھتا ہوں، اس وقت جاری سیریز میں سے Parks and Recreation شروع سے دیکھ رہا ہوں، اس وقت چھٹا سیزن چل رہا ہے۔ The Big Bang Theory ساتواں سیزن اور Modern Family پانچواں سیزن ، یہ دونوں بالکل شروع سے نہیں دیکھی تھیں لیکن اب دو سالوں سے دیکھ رہا ہوں۔ تینوں ہی اچھی ہیں۔ پارکس اینڈ ریکریئیشن اس لحاظ سے باقی دونوں سے مختلف ہے کہ اس میں مرکزی کردار ایک ہی ہے جو ایمی پوہلر (Amy Poehler) ادا کر رہی ہیں.
نئی سیریز Brooklyn Nine Nine ہے اور کافی دلچسپ ہے، اس میں اینڈی سیمبرگ (Andy Samberg) پولیس ڈیٹیکٹِو کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اینڈی سیمبرگ اور ایمی پوہلر دونوں Saturday Night Live کی کاسٹ میں شامل رہ چکے ہیں اور دونوں نے اس سال کومیڈی ٹیلیویژن سیریز میں اداکاری کا Golden Globe Award جیتا ہے۔

قانونی ڈرامہ سیریز The Good Wife کا پانچواں سیزن چل رہا ہے اور اچھا جا رہا ہے۔ ڈیٹیکٹِو سیریز White Collar کا پانچواں سیزن ابھی ختم ہوا ہے۔

The Walking Dead کا چوتھا سیزن دو مہینے کے وقفے کے بعد 9 فروری کو دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔ جبکہ Orphan Black کا دوسرا سیزن 19 اپریل کو شروع ہو گا۔
 
طالوت

یعنی آپ بھی اس لت میں مبتلا ہیں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
عرصہ بارہ سال سے ٹی وی سیریل دیکھنا چھوڑا ہوا ہے۔ کبھی کبھار یو ٹیوب پر Avara Luonto دیکھ لیتا ہوں
 
اسد

محفلین
یعنی آپ بھی اس لت میں مبتلا ہیں :)
ڈی ایس ایل اور ٹورنٹس کا اصل مقصد یہی ہے :)
عرصہ بارہ سال سے ٹی وی سیریل دیکھنا چھوڑا ہوا ہے۔ کبھی کبھار یو ٹیوب پر Avara Luonto دیکھ لیتا ہوں
ٹی وی تو میں بھی نہیں دیکھتا، اپنی مرضی کے پروگرام ڈاؤنلوڈ کر کے دیکھتا ہوں۔ بعض کو مزید کمپریس کر کے ڈی وی ڈی پر محفوظ بھی کر لیتا ہوں۔ خصوصاً سیریلز، تاکہ نئے سیزن سے پہلے پرانی اقساط دوبارہ دیکھ سکوں۔

اس سیزن کی ایک اہم نئی سیریل The Blacklist ہے، جس میں ایک اہم کردار بوسٹن لیگل والے جیمز سپیڈر ادا کر رہے ہیں۔ 13 قسطیں ہو چکی ہیں جبکہ باقی 9 قسطیں 24 فروری سے دوبارہ شروع ہوں گی۔ سپیڈر سابق امریکی ایجنٹ ریمنڈ ریڈنگٹن کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک طویل عرصے سے گرفتاری سے بچتا آ رہا ہے لیکن اچانک خود کو ایف بی آئی کے حوالے کر دیتا ہے، اور مجرموں کے خلاف مدد کی پیشکش کرتا ہے۔ اس شرط پر کہ وہ صرف ایف بی آئی پروفائلر ایلزبتھ کین (اداکارہ مِیگن بُون) سے تعاون کرے گا۔
 
اس کا اشتہار دیکھا تھا، لیکن پسند نہیں آئی
 
عمر سیف

محفلین
سپارٹکس کے دو سیزن دیکھ لیے تیسرا دیکھ رہا ہوں
امریکن ہارر سٹوری کا پہلا سیزن دیکھ لیا دوسرا دیکھ رہا ہوں
گیم آف تھارنز کی بھی شروعات کرنے لگا ہوں ۔۔
 
اسد

محفلین
آج 'اورفن بلیک' (Orphan Black) کا دوسرا سیزن شروع ہو رہا ہے۔ اس میں ٹاٹیانا مسلانی (Tatiana Maslany) کئی (اب تک آٹھ) ہم شکل عورتوں کے کردار ادا کر رہی ہیں، جو کلون ہیں۔ یہ بی بی سی امریکہ کی پیشکش ہے۔

ابھی دو ہفتوں میں کئی جاری سیریز نے ایک یا دو ہفتے کا وقفہ لیا تھا، لیکن اب یہ تمام دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔
کومیڈی سیریز:
ویپ (Veep) ابھی شروع ہوا ہے، جس میں جولیا لوئی ڈریفس امریکی نائب صدر کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس کے تیسرے سیزن کی دو اقساط ہو چکی ہیں اور آٹھ باقی ہیں۔
Parks and Recreation-چھٹا سیزن، -The Big Bang Theory ساتواں سیزن اور Modern Family-پانچواں سیزن، سب سیزن کے اختتام پر ہیں۔
دیگر:
گیم آف تھرونز, جس کے چوتھے سیزن کی دو اقساط دکھائی جا چکی ہیں۔
دی گڈ وائف, پانچویں سیزن کی 17 اقساط ہو چکی ہیں اور پانچ باقی ہیں۔
دی بلیک لسٹ, اس کی 18 اقساط ہو چکی ہیں اور چار ابھی باقی ہیں۔

دی واکنگ ڈیڈ کا چوتھا سیزن مارچ میں ختم ہو چکا ہے۔
سوٹس (Suits) کا تیسرا سیزن اسی مہینے ختم ہوا ہے۔
 
باباجی

محفلین
پاکستانی ڈراموں میں صرف پیارے افضل دیکھ رہا ہوں آجکل
اور امریکن سیریز میں From Dusk till dawn کچھ عرصہ قبل شروع ہوئی ہے یہ دیکھتا ہوں
 
قیصرانی

لائبریرین
فننش ڈرامہ Nymfit کے 2013 سیزن کی کافی ساری قسطیں دیکھی ہیں، یعنی اس ٹرپ جب گھر سے باہر رہا تو 4 قسطیں روزانہ دکھائی جا رہی تھیں۔ اچھی لگی
 
اسد

محفلین
پچھلے دنوں کونن (Conan) پر ایک ہی شو میں نیتھن فِلیَن (Nathan Fillion) اور ٹاٹیانہ مسلانی مدعو تھے۔ ٹاٹیانہ کا تو میں اوپر ذکر کر چکا ہوں۔ نیتھن فِلیَن کو میں نے فائر فلائی میں دیکھا تھا۔ ان کی موجودہ سیریز کاسل (Castle) کا پتہ چلا کہ چھٹے سیزن میں ہے۔ اس کی چند اقساط ڈاؤنلوڈ کر کے دیکھیں تو مناسب لگیں۔ اب میں یہی دیکھ رہا ہوں۔
اس میں نیتھن، ایک بیسٹ سیلنگ جاسوسی ناول نگار رچرڈ کاسل (Richard Edgar Castle) کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ سٹانا کاٹک (Stana Katic) نیویارک پولیس ڈیٹکٹو کیٹ بیکٹ (Katherine Houghton "Kate" Beckett) کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ رچرڈ، میئر سے اپنے تعلقات کو استعمال کر کے کیٹ کی تحقیقات میں بطور سولین کنسلٹینٹ شامل ہو جاتا ہے اور اپنے علم اور صلاحیتوں کو استعمال کر کے قتل کی گتھیاں سلجھاتا ہے۔ اب تک چھٹے سیزن کی 20 اقساط ہو چکی ہیں۔
 
طالوت

محفلین
Vikings
دیکھنا شروع کی ہے ۔ مرکزی کردار (Ragnar Lothbrok) میں Travis Fimmel نے خوب جان ڈالی ہے ۔ مجموعی طور پر ایک شاندار سلسلہ ہے ، گیم آف تھرونز پسند کرنے والوں کو یہ بھی بہت بھائے گی۔
images
 
شہزاد وحید

محفلین
Top