آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

جاسم محمد

محفلین
آجکل مارول کی لوکی سیریز دیکھ رہا ہوں
MV5BNTkwOTE1ZDYtODQ3Yy00YTYwLTg0YWQtYmVkNmFjNGZlYmRiXkEyXkFqcGdeQXVyNTc4MjczMTM@._V1_.jpg
ہم بھی فی الوقت یہی دیکھ رہے ہیں۔
اس سے پہلے وانڈا وژن اور دی فیلکن اینڈ دی ونٹر سولجر بھی دیکھ رکھی ہیں۔ مارول کی وجہ سے۔
لوکی دیکھنی شروع کی ہے
اب لیڈی لوکی کون ہے؟
 

زیک

مسافر
آسٹریلوی سیریز سیکرٹ سٹی (Secret City) دیکھی۔ دوسرے سیزن میں پاکستان کا بھی ذکرِ شریف ہے۔
 
Douluo Dalu
xvszmYK.jpg

Soul Land / Douluo Dalu
Tang jia san Shao کے ناول پر مبنی ایک انتہائی خوبصورت گرافکس کے ساتھ ایکشن سے بھرپور ایک چائنیز انیمٹیڈ سیریز ہے.
 

زیک

مسافر
Never Have I Ever نیٹ فلکس پر ایک انڈین امریکن ٹین ایجر کے متعلق کامیڈی ہے۔ کافی بیکار اور ڈرامائی۔ میں نے صرف جان میکنرو کی وجہ سے دیکھی جو اس میں narrator ہے اور اکثر اپنے ٹینس کیریئر کا ذکر کرتا ہے
 

شہزاد وحید

محفلین
نیٹ فلکس کی میڈ دیکھی۔ کیا ہی زبردست شو تھا۔مرکزی کردار کو ایک چھوٹی بچی کےہمراہ گھر چھوڑنے کے بعد کس قدر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور خاندان بمع دوست احباب سب مدد کرنے سے انکار کر دیتے ہیں تو اس لمحہ میں نے سوچا کہ اگر یہ برصغیر کی کوئی لڑکی ہوتی تو ضرور اسے کم از کم خاندانی سہارہ مل جاتا لیکن اسی وقت اس خیال کو رد کیا کیونکہ بہت سے دلخراش واقعات یاداشت میں آئے اور یقین کیا کہ اپنے مشکل وقت میں اٹس یو اینڈ آنلی یو۔

MAID_101_Unit_00920R.jpg
 

علی وقار

محفلین
انڈین ٹی وی سیریز ،کردار
گلزار کی ڈائریکشن میں بنے خوب صورت ڈرامے دیکھنے کو ملے۔

جیسا کہ
ڈراما، خدا حافظ

 
Top