آپ اردو محفل پر کیوں آتے ہیں؟

آئیے دوستو، ذرا جائزہ لیتے ہیں کہ اردو محفل پر ہم کیوں آتے ہیں؟

  • اردو سے محبت کی وجہ سے آتے ہیں

    Votes: 33 52.4%
  • سیاست اور مذہب کے زمرے دلچسپی کا سبب ہیں

    Votes: 3 4.8%
  • وقت پاس کرنے آتے ہیں

    Votes: 5 7.9%
  • پبلک فورمز اور فیس بک کی طرح اس کی بھی عادت سی ہو گئی ہے

    Votes: 12 19.0%
  • کوئی اور وجہ، جو جواب کی شکل میں نیچے لکھ سکتے ہیں

    Votes: 10 15.9%

  • Total voters
    63

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل پر آتا ہوں، اس کی بہت سی وجوہات ہیں۔

شعر و شاعری کے ذوق کو تسکین ملتی ہے۔
کچھ گپ شپ ہو جاتی ہے۔
اردو محفل کی لائیبریری میں حصہ لینے کے لیے۔
مختلف زمروں میں اراکین اردو محفل کے مراسلے پڑھنےکےلیے۔
حالات حاضرہ پر اپ ڈیٹس بھی یہیں مل جاتی ہیں کہ میرے گھر میں ٹی وی نہیں ہے۔

لیکن اب اردو محفل کا ماحول کچھ بدلا بدلا نظر آ رہا ہے۔ کچھ اراکین اردو محفل سے بد دل ہو رہے ہیں اور بہت سے تو ایسے ہیں کہ مہینوں بعد ایک آدھ چکر لگاتے ہیں۔
اردو محفل کی انتظامیہ کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔
ایک وقت تھا کہ ایک ہی وقت میں دسیوں اراکین آن لائن نظر آیا کرتے تھے اور اب دس بھی پورے نہیں ہوتے۔
 
سیما علی

لائبریرین
بہت بہترین فورم ، اُردو سے محبت ہمیشہ سے ہے پر اس سب سے زیادہ جو چیز یہاں آنے کا سبب بنی وہ یہاں کے لوگوں کا باادب و بااخلاق ہونا ۔ورنہ ہر جگہ وہ طوفانِ بدتمیزی ہے کہ لگتا ہے جیسے دل کی بھڑاس نکالنے کے لئیے شوشل میڈیا سے بہتر کوئی اور ذریعہ نہیں ۔۔
ہم نے ممبر بننے سے پہلے محفل کی بہت سیر کی اور عمر اس حصےّ ہمYou can read in between lines ،سارے مراسلے پڑ ھتے تو سب سے زیادہ جو بات دل اثر کرتی وہ مذاق میں کہیں حدیں پار نہ کی جاتیں۔یہ وہ Distinctive quality جس نے ہمیں اپنا گرویدہ کر لیا۔اب یہ عالم ہے صبح کے ناشتے میں محفل کے ساتھ۔دوپہر کے کھانے میں ،شام کے عصرانے میں رات کے کھانے اور پھر سوتے وقت اگر کتاب بھی پڑھ رہے ہوتے ہیں تو اس دوران بھی ایک آدھ چکر محفل کا ضرور لگا لیتے ہیں۔۔۔
کیونکہ چین و سکون یہیں محفل میں آکر ملتا ہے اور شکر کرتے ہیں کہ سروس کے دوران یہ سودا نہ سمایا ۔ورنہ بینک والے ہمیں ایک دن نہ رکھتے ۔:):)
 
اچھی شاعری پڑھنے کے لیے آتا ہوں اور کچھ گپ شپ کے لیے بھی۔

شعر و شاعری کے ذوق کو تسکین ملتی ہے۔
کچھ گپ شپ ہو جاتی ہے۔

اپنے ہر جنم میں آپ نے محفل میں پھول کھلائے ہیں۔ دو لاکھ ساڑھے سات ہزار مراسلے!!! بہت خوب۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہم نام ہونے کا کچھ تو اثر ہو گا ناں۔ جب نام ملتے ہیں تو طبیعتیں بھی ملتی ہونا کوئی اچھنبے کی بات نہیں۔

ساڑھے سات نہیں، ابھی ساڑھے پانچ ہوئے ہیں۔
 
سید عمران

محفلین

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت بہترین فورم ، اُردو سے محبت ہمیشہ سے ہے پر اس سب سے زیادہ جو چیز یہاں آنے کا سبب بنی وہ یہاں کے لوگوں کا باادب و بااخلاق ہونا ۔ورنہ ہر جگہ وہ طوفانِ بدتمیزی ہے کہ لگتا ہے جیسے دل کی بھڑاس نکالنے کے لئیے شوشل میڈیا سے بہتر کوئی اور ذریعہ نہیں ۔۔
ہم نے ممبر بننے سے پہلے محفل کی بہت سیر کی اور عمر اس حصےّ ہمYou can read in between lines ،سارے مراسلے پڑ ھتے تو سب سے زیادہ جو بات دل اثر کرتی وہ مذاق میں کہیں حدیں پار نہ کی جاتیں۔یہ وہ Distinctive quality جس نے ہمیں اپنا گرویدہ کر لیا۔اب یہ عالم ہے صبح کے ناشتے میں محفل کے ساتھ۔دوپہر کے کھانے میں ،شام کے عصرانے میں رات کے کھانے اور پھر سوتے وقت اگر کتاب بھی پڑھ رہے ہوتے ہیں تو اس دوران بھی ایک آدھ چکر محفل کا ضرور لگا لیتے ہیں۔۔۔
کیونکہ چین و سکون یہیں محفل میں آکر ملتا ہے اور شکر کرتے ہیں کہ سروس کے دوران یہ سودا نہ سمایا ۔ورنہ بینک والے ہمیں ایک دن نہ رکھتے ۔:):)
ایک یوسفی بینک والے تھے اور اب ایک آپ بینک والی ہیں۔۔۔۔ اور ہم ۔۔۔۔ الہی یہ سادہ دل کدھر جائیں۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
آج تو نین بھائی نے بھی محفل میں کلک رنجہ فرمایا ہے۔ اور مسلسل دو مراسلے داغ دیئے ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
ایک یوسفی بینک والے تھے اور اب ایک آپ بینک والی ہیں۔۔۔۔ اور ہم ۔۔۔۔ الہی یہ سادہ دل کدھر جائیں۔۔۔۔
سادہ لوح سادہ دل سادہ مزاج نین بھیا کی نذر؀
ہم ہیں وہ سادہ لوح کہ پاکر رضائے دوست
خود اپنے ہاتھ اپنے ہی خوں میں ڈبو لیئے!!!!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
سادہ لوح سادہ دل سادہ مزاج نین بھیا کی نذر؀
ہم ہیں وہ سادہ لوح کہ پاکر رضائے دوست
خود اپنے ہاتھ اپنے ہی خوں میں ڈبو لیئے!!!!
اللہ مجھے آپ کے حسن گماں جیسا بنا دے۔ آپ کے حسن گماں کی نذر۔۔۔ ہمارا ٹریڈ مارک:devil3:
 
Top