آپ اسوقت کیا سوچ رہے ہیں ؟ ۔۔۔۔۔۔۔(9)

تبسم

محفلین
پتانہیں کیا ہو گا
اب تک تو کوئی اچھی خبر سونے کو نہیں ملی صرف بوری خبرئیں ہی سونے میں آرہی ہے
اللہ خیر کرے
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
آپ کون سا بنک کھولا ہے قرضے دینے کا لالہ ؟؟؟ ویسے تبسم ایک راز کی بات بتاؤں شمشاد لالہ نے مجھے ایک آنہ نہیں دیا :laugh:
 

شمشاد

لائبریرین
تم اپنے زمانے کے آنے اور پائیوں کا حساب چھوڑو، میں نے روپے دیئے ہوئے ہیں۔
 

مغزل

محفلین

میں سوچ رہی ہوں کہ یہ نیا سال اپنے دامن میں کیا کیا لایا ہوگا؟
پھر یکلخت دل سے دعا نکلتی ہے کہ جو بھی ہو ہم سب مسلمانوں کے لیے بہت خیر و عافیت کا باعث ہو آمین

آمین ثم آمین ۔ خوش رہو غزل۔۔
میں بھی یہی سوچ رہا ہوں کہ یہ نیا سال ہمارے لیے کیا کیا لائے گا۔
خوشیاں ہی خوشیاں نصیب ہوں ۔ دکھ دور دور سے گزرجائیں اور کسی اندھے کنویں میں جا گریں ۔آمین
خدا تمھیں صحت سلامتی امن خوشی عزت عفت و آبرو کی خلعتیں عطا فرمائے آمین ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے نہیں محمود بھائی، ایسی بات نہیں ہے، پہلے والے دفتر میں فرلو لگانے کی بہت موج تھی، یہاں آ کر ساری کسر نکل گئی ہے۔
 

مغزل

محفلین
چلیے کوئی بات نہیں شمشاد بھائی کبھی کے دن بڑے کبھی کی راتیں ۔ اللہ مالک ہے ۔ آپ کو موسیقی میں ٹیگ کیا ہے ۔ ذرا موڈ شوڈ بہل جائے گا۔ آجائیے ۔
 

مغزل

محفلین
میں سوچ رہا ہوں ۔۔ کہ :
میں اپنے تمام تر جذبات کا اظہار کما حقہ کیوں نہیں کرسکتا ہوں ۔۔
ہمیشہ کچھ نہ کچھ خلش بھر دیتا ہوں سامنے والے کے سینے میں سماعت میں بصارت میں۔۔
میں تو پوری نیک نیّتی سے سب کہتا ہوں تو سامنے والے کو دکھ ہی کیوں دیتا ہوں ؟؟
آخر کیوں ؟؟ اور مجھے کیا کرنا چاہیے ۔۔ ؟؟
 
Top