آپ اس وقت کیاکر/ سوچ رہے ہیں؟ (9)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
میں تو یہی کر رہا ہوں کہ پرانا دھاگہ مقفل کر کے یہ نیا کھول رہا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کیوں جی؟ جب تمہیں پتہ تھا کہ پہلے والے دھاگے کے سو صفحے پورے ہو چکے ہیں تو تمہیں اسی وقت نیا دھاگہ کھول دینا چاہیے تھا۔
 

تیشہ

محفلین
میں سوچ رہی ہوں کہ آخر پاکستان میں ہی کیوں سب سے زیادہ تباہیاں ۔۔ آفتیں ۔۔ قیامتیں ٹوٹ رہی ہیں :confused:
 

فہیم

لائبریرین
اس لیے کہ سب سے زیادہ منافق پاکستان میں ہی ہیں۔

بلکل یہی بات ہے سب سے زیادہ گناہگار ،بھی پاکستان میں ہی پائے جاتے ہیں اللہ نے اسی لئے قیامت پہلے پاکستان پے ڈھانے کا سوچا ہوا ہے ۔


مجھے آپ دونوں کے یہ کمنٹس کچھ اچھے معلوم نہیں ہوئے۔
 

تیشہ

محفلین
تو مجھے جو لگا فہیم میں نے وہی بول دیا ناں ۔۔ اب اس سوال کو لے کر سوچ رہی تھی یہی سمجھ میں وجہ آئی تو بولا ہے
پر آپ دل پے مت لو ۔۔۔
 

عثمان

محفلین
میں یہ سوچ رہا ہوں کہ جب پیغامات کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ جائے تو دھاگہ مقفل کیوں کردیا جاتا ہے؟
کیا کسی فنی مسئلے کی وجہ سے یا پھر یہ محفل کا کوئی اصول ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
عثمان بھائی جب 1000 پیغام ہو جاتے ہیں تو محفل کے سو صفحے بن جاتے ہیں۔ ہونے کو تو زیادہ بھی ہو سکتے ہیں لیکن پھر اس کو سنبھالنا تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
فہیم یہ اللہ تعالٰی کی طرف سے آزمائش بھی ہے اور عذاب بھی ہے۔ اب یہ کیوں ہے آپ خود بھی سمجھ سکتے ہو۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
کتنے دنوں کی کُٹی ہے؟ سوچ لو ابھی نتیجہ آنے میں 6 دن باقی ہیں۔
اب کوئی نہیں بولنا بس
5187.png
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top